غالب

غالب

Share

Urdu poetry, Sad Urdu poetry, Romantic Urdu poetry, Urdu shairi
اردو شاعری

25/02/2026

مجھ جیسے ہزار ہیں نا ۔۔؟
سوچ تجھ جیسے کتنے ہوں گے
نامعلوم

24/02/2026

اچھی صورت کیا بری شے ہے
جس نے ڈالی، بری نگاہ ڈالی
نامعلوم شاعر

23/02/2026
24/08/2025

اور فراز چاہئیں کتنی محبتیں تجھے
ماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا

26/03/2024

عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیرؔ اپنی
جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا
منیر نیازی

15/03/2024

اے شخص میں تیری جستجو میں
بیزار نہیں ہوں، تھک گیا ہوں

07/02/2024

تمہارے نام کئی بددعائیں رد کی ہیں
ہزار طیش بھرے لفظ لکھ کے کاٹے ہیں

جنہیں تمہاری سماعت کی نذر ہونا تھا
وہ شعر خود کو سنا کر درد بانٹے ہیں

12/04/2023

کوفے کے بعد ایسی ہوا دل میں چلی
پھر ہم نے کسی بھی خط پر بھروسہ نہیں کیا

01/04/2023

ہم غزل میں ترا چرچا نہیں ہونے دیتے
تیری یادوں کو بھی رسوا نہیں ہونے دیتے

کچھ تو ہم خود بھی نہیں چاہتے شہرت اپنی
اور کچھ لوگ بھی ایسا نہیں ہونے دیتے

عظمتیں اپنے چراغوں کی بچانے کے لیے
ہم کسی گھر میں اجالا نہیں ہونے دیتے

آج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والے
گھر میں ہمسائے کے فاقہ نہیں ہونے دیتے

ذکر کرتے ہیں ترا نام نہیں لیتے ہیں
ہم سمندر کو جزیرہ نہیں ہونے دیتے

مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑ
میرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے

معراج فیض آبادی

29/03/2023

‏زمین جب بھی ہوئی کربلا ہمارے لیے
‏تو آسمان سے اترا خدا ہمارے لیے
(نامعلوم)

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi Lines?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Karachi Lines
75500