Imran Khan PTI Tiger

Imran Khan PTI Tiger

Share

Imran khan My Hero only PTI Tiger Spoting The Page

24/10/2022

Inna Lillahi wa inna ilayhi raji'un
(إنا لله وإنا إليه راجعون)
Arshad Sharif ko shaheed kar diya gaya Kenya 🇰🇪 main Golii Mar k Allah Pak In ki maghfirat kary Ameen

03/10/2022

پریس ریلیز

------- انتقال پرملال ۔۔۔۔۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون!

چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و اسپورٹس آرگنائزر پرویز احمد شیخ کے والد حاجی منیر احمد انتقال کرگئے۔

وہ انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔انہیں 1977 میں صدر پاکستان نے علاقے کا ناظم صلواة مقرر کیا تھا۔

نماز جنازہ بروز منگل صبح ساڑھے 8 بحے ریلوے اسٹیشن کوٹری کے نزد شاہی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

کوٹری( )چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن، ممبر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن،میڈیا مینیجر پاکستان فیڈریشن بیس بال پرویز احمد شیخ کے والد حاجی منیر احمد رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون!۔ انکی عمر 90 سال تھی۔وہ رواں برس فروری میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہوگئے تھے اور سات ماہ کی کشمکش کے بعد آج بروز پیر بعد نماز فجر اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ انتہائی نفیس و بے ضرر، انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔انہیں 1977 میں صدر پاکستان نے پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح اپنے علاقے کا ناظم صلواة مقرر کیا تھا۔ انکی نماز جنازہ کل بروز منگل صبح ساڑھے 8 بحے انکی رہائش گاہ مکان نمبر 90 ریلوے اسٹیشن روڈ کوٹری کے نزد شاہی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد

03363057849

[email protected]

16/09/2022

خیبر پختونخوا پروفیسرز، لیکچررز اینڈ لائبریرینز ایسوسی ایشن KPPLLA

پریس ریلیز

خیبرپختونخواہ میں کالج ٹیچنگ فیکلٹی کے لیئے فائیو ٹیئر پروموشن فارمولا منظور

سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ دائود خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اب پروفیسرز 21 گریڈ میں بھی ترقی حاصل کرسکیں گے۔

سندھ کے فزیکل ایجوکیشنسٹ میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کی مالاکنڈ کے صدر نصیب باچا اور صوبائی صدر جمشید خان سمیت پوری کمیونٹی کو مبارکباد

مالاکنڈ/حیدرآباد(پرویز شیخ)صوبہ خیبر پختونخواہ کے کامرس اور جنرل کالجز کے تمام مرد و خواتین پروفیسرز و لیکچررز کیلئے فائیو ٹیئر پروموشن فارمولہ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ہے۔اس ضمن میں 12ستمبر 2022 ایک تاریخی، یادگار اور خوشگورار دن کی حیثیت رکھتا ہے کہ جس دن کالج "ٹیچنگ فیکلٹی" نے جو سنگِ میل حاصل کیا اُس کی مثال مُلک کے کسی صوبے بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں نہیں ملتی۔اِس بےمثال کامیابی پر صدر خیبر پختونخوا پروفیسرز، لیکچررز اینڈ لائبریرینز ایسوسی ایشن (KPPLLA)جمشید خان نے اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہوئے سارا کریڈٹ KPPLLA اور خیبر پختونخوا کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن (KPCTA) و کمیونٹی کے تمام معزز ممبران اور اِن دونوں ایسوسی ایشنز کی قیادت کو دیتے ہوئے آئندہ بھی خدمات سرانجام دینے کا تجدیدِ عہد کیا اور سب کو مبارکباد پیش کی۔اس ضمن میں سندھ کے معروف فزیکل ایجوکیشنسٹ میڈیا مینیجر و چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ نے مالاکنڈ ڈویژن کے صدر و ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ کے لیکچرار نصیب باچا اور صوبائی صدر جمشید خان سے گفتگو میں اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ معلومات کے مطابق اس وقت ایسوسی ایشن میں مختلف عہدوں پر فزیکل ایجوکیشنسٹ چھائے ہوئے ہیں۔وجہ صرف یہ ہے کہ 2010 میں انہی کی دلچسپی و تگ و دو کے باعث ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کی پوسٹ لیکچررز میں مرج کرادی گئی تھی اور وہ بھی لیکچرر تا پروفیسرز کے ساتھ سینیارٹی لسٹ میں اپنی تاریخ جوائنگ آف سروس کے لحاظ سے سینیارٹی نمبر پر موجود ہیں اور انہوں نے دیگر مضامین کے اساتذہ کے ساتھ فور ٹیئر کے بعد فائیو ٹیئر حصول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ایک سوال کے جواب میں نصیب باچا کا کہنا تھا کہ لائبریرینز ہمارے ساتھ ایسوسی ایشن میں اور جدوجہد اور اس فارمولے میں شامل ہیں مگر چونکہ وہ کم تعداد میں ہیں اس لیئے انہوں نے از خود الگ اسٹرکچر کے ساتھ ازخود الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام لائبریرینز بہن بھائیوں کے چار درجاتی فارمولے کے سروس رولز کے نفاذ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن بھی حاصل کریں گے۔ جمشید خان کے مطابق7 ستمبر 2017 کو یہ سفر اس وقت شروع ہوگیا تھا جب بطور چیئرمین ایکشن کمیٹی ان پر بھاری ذمہ داری ڈالی گئی اور تمام ممبران دست و بازو بن کر اور اس کمیٹی کو ہر سطح پر ہر طرح کا تعاون مہیا کیا اور ہم BOG کیخلاف جدوجہد میں سب سُرخرو ہوئے۔ہمارے دو اور بڑے مُطالبات میں اپگریڈیشن اور پروفیشنل الاونس کا حصول شامل تھے جس کے حصول کیلئے ہم پانچ ہزار کی تعداد میں بنی گالہ احتجاج کرنے گئے۔17 اکتوبر 2017 کی شام اس وقت کے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے ہمیں مزاکرات کیلئے بُلایا اور صرف تین دن بعد یعنی 21 اکتوبر کو بنی گالہ میں ہی KPK کے اُس وقت کے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک اور چیف سیکرٹری اعظم خان کیساتھ ہماری میٹنگ منعقد کرکے مسائل کو حل کرانے کا وعدہ کیا اور اعظم خان کوضامن مقرر کرکے اُنہیں ذمہ داری سونپی۔ جنہوں نے 25 اکتوبر کو چیف سکریٹری آفس پشاور میں ہماری ایسوسی ایشن سے میٹنگ کرکے ٹیچنگ فیکلٹی کی ترقیوں کے لیئے پانچ درجاتی (5tier) فارمولے، BS الاونس، ہارڈ ایریا الاونس، پرنسپل الاونس اور ایم۔فل اور پی۔ایچ۔ڈی۔ الاونس میں اضافے کی منظوری کیلئے سمری کیبنٹ کو بھیجنے کا اُصولی فیصلہ کیا۔اس میٹنگ میں فنانس، لا، اسٹیبلشمنٹ اور ہائیر ایجوکیشن، ڈپارٹمینٹس کے سیکریٹریز بھی موجود تھے۔بعد ازاں ایسوسی ایشن کو اس وقت دھچکا لگا جب جمشید خان کو ایک عدالتی فیصلے کی وجہ سے ایکشن کمیٹی کی صدارت سے دستبردار ہونا پڑا اور بدقسمتی سے حالات کے جبر کے ہاتھوں انکے یہ تمام مطالبات کھٹائی میں پڑ گئے۔ بعد ازاں کیپلا کے 2021 کے الیکشن کے لیئے وزیر اعلی کی اپرووڈ سمری میں شامل مطالبات اور پانچ درجاتی فارمولے کے حصول اور دیگر مطالبات اور حقوق کے لیئے آواز اپنے منشور میں شامل کی۔یوں 8 جون 2021 کے الیکشن میں وہ تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوئے 15 جون سے ایک مرتبہ پھر اپنی بھرپور سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ 1 سال، 2 مہینوں اور 27 دن کی بھرپور جدوجہد کے بعد کمیونٹی اپنی منزل پر پہنچ گئی اور پانچ درجاتی فارمولے کے حصول کو ممکن بنایا۔جسکا نوٹیفیکیشن سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ دائود خان نے جاری کردیا ہے۔اس پانچ درجاتی فارمولے کے نفاذ سے جنرل کالجز میں فوری طور پر 1155 پروموشنز واجب التعمیل ہوگئے ہیں۔ اسی طرح ان 1155 پروموشنز کیساتھ ہی خالی ہورہیں مزید 1155 پوسٹوں پر بھی پروموشنز ہونگے اور یوں دو PSBs میں ٹوٹل 2310 پروموشنز ہونگے اور پروفیسرز اب 21 گریڈ میں جاسکیں گے۔

پرویز احمد شیخ

03363057849

نصیب باچا

03449299607

جمشید خان

03459061858

کیپشن

صدر خیبر پختونخوا پروفیسرز، لیکچررز اینڈ لائبریرینز ایسوسی ایشن (KPPLLA)جمشید خان و دیگر عہدیداران سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ دائود خان سے فائیو ٹیئر پروموشن فارمولا کی منظوری کا نوٹیفیکیشن وصول کررہے ہیں۔دوسری جانب عہدیداران مبارکباد وصول کررہے ہیں

[email protected]

21/08/2022

Imran Riaz Khan best speech

18/08/2022
05/08/2022

Imran khan live Today Big Announcement

24/07/2022

Imrankhan shorts video

23/07/2022

Imran khan shorts

23/07/2022

Imrankhan shorts

23/07/2022

Imran khan shorts

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi