27/05/2026
Administrator DHA Brigadier Ameer Nawaz Khan and Executive Director Security & Vigilance DHA Brig (R) Abdul Razzaq visited the CPK Head Office to exchange Eid greetings with Chief CPK Mr Murad Soni, Deputy Chief Operations Karachi Mr Ahmed Mubashir Shaff, and Chief CPK Sahil Mr Muhammad Khan. He highly appreciated CPK’s efforts towards community policing and improving security in Karachi esp DHA.
Murad Ali Ahmed Mubashir Shaff Aqiq Iqbal
27/05/2026
Administrator DHA Brigadier Ameer Nawaz Khan and Executive Director Security & Vigilance DHA Brig (R) Abdul Razzaq visited the CPK Head Office to exchange Eid greetings with Chief CPK Mr Murad Soni, Deputy Chief Operations Karachi Mr Ahmed Mubashir Shaff, and Chief CPK Sahil Mr Muhammad Khan. He highly appreciated CPK’s efforts towards community policing and improving security in DHA
19/05/2026
Dr Farrukh Ali (DIG East) visited CPK DHA on friday May 7. He was welcomed by Arsalan Faruqi (Chief CPK DHA), Saad Kodvavi (executive board member CPK), Muhammad Khan (Chief CPK Saahil), Tayyab Gulzar (Deputy chief CPK Saahil) and Mustafa (Member CPK Gizri) .The DIG appreciated the efforts of team CPK.
19/05/2026
Additional IG Motorway, Mr Javed Akbar Riaz, visited the CPK Head Office, where he inspected the state-of-the-art camera systems operating under CPK. He highly appreciated the performance and efforts of CPK, recognizing it as a significant step towards enhancing public safety and urban security.
He also expressed his commitment that, through mutual collaboration between CPK and the Motorway Police, new programs will soon be launched aimed at improving citizen services, safety, and overall community welfare.
16/05/2026
*کراچی پریس کلب*
کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان ماحول دوست سرگرمیوں اور شجرکاری کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث شجرکاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔فاضل جمیلی
شہریوں میں شجرکاری کے شعور کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔اسلم خان
کمیونٹی پولیسنگ کا مقصد صرف امن و امان کا قیام نہیں بلکہ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ہے، مراد سونی
کراچی: شہرِ قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کراچی پریس کلب نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے تعاون سے خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیاگیا، جس میں پریس کلب کے اراکین میں 500 سے زائد مختلف اقسام کے پودے تقسیم کیے گئے۔ تقسیم کیے جانے والے پودوں میں گل مہر، مورنگا، سکھ چین، نیم اور ارجن شامل تھے۔تقریب کے دوران کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان ماحول دوست سرگرمیوں اور شجرکاری کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر بھی دستخط کیے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث شجرکاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے اور یہ مہم بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر شہری ایک پودا بھی لگائے تو کراچی کو دوبارہ سرسبز اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم خان نے کہا کہ شہریوں میں شجرکاری کے شعور کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف ماحول کی بہتری بلکہ معاشرتی ذمہ داری کے احساس کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیس کا مقصد صرف امن و امان کا قیام نہیں بلکہ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت انسانی زندگی کے لیے ناگزیر ہیں اور فضائی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں، محلوں اور سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شہر کو مزید سرسبز، خوبصورت اور آلودگی سے پاک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں پریس کلب کے گورننگ باڈی ممبر اختر سومرو، فرید عالم، سابق صدر سعید سربازی، سابق سیکرٹری محمد رضوان بھٹی ، فدا عباسی، نصیر احمد، سردار عامر خان، ڈاکٹر عبدالجبار خان، عبدالحفیظ بلوچ سمیت پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی.
عبدالرحمن
0321-2115504
سیکریٹری پریس اینڈ انفارمیشن کمیٹی کراچی پریس کلب