PPP UC 6 Akhter o Kashmir colony team district east

PPP UC 6 Akhter o Kashmir colony team district east

Share

Political

19/04/2026

_*رانا اظہر راجپوت *_(یو سی 6 اختر کالونی صدر وارڈ 2، پاکستان پیپلز پارٹی) اور صدارتی ایوارڈ یافتہ شیخ ثاقب کی جانب سے دوستوں کے اعزاز میں دی گئی پرتکلف دعوت محض ایک محفل نہیں بلکہ محبت، خلوص اور مضبوط سماجی و سیاسی روابط کی روشن مثال تھی۔

اس باوقار تقریب میں معزز شخصیات کی شرکت نے اس محفل کو چار چاند لگا دیے، جن میں ممبر سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وقار عالم عباسی، ارشد آفریدی، راجہ حمید، عمران اعوان، محمد کامران عباسی، جہانگیر آفریدی، انور خان، راجہ مہدی، رحمت خان، وسیم مغل، جنید تنولی، سرفراز مغل، ڈاکٹر اسرار، ذیشان ملک ، ڈاکٹر امجد ، راجہ فاخر، قاسم تنولی، نظر راجپوت ،فیضان گجر ا،سمیع خان اور دیگر معزز احباب شامل تھے۔

رانا اظہر راجپوت کی قیادت، بردباری اور عوامی وابستگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ نہ صرف ایک مضبوط سیاسی کردار ہیں بلکہ اپنے حلقے کے لوگوں کے دلوں میں بھی خاص مقام رکھتے ہیں۔ ایسے مواقع اس حقیقت کو مزید اجاگر کرتے ہیں کہ اصل سیاست خدمت، تعلق اور اعتماد کا نام ہے — اور یہی وہ پہلو ہے جو کچھ لوگوں کو شاید سمجھ نہیں آتا۔

یہ محفل ایک پیغام تھی: اتحاد، عزت اور خلوص ہمیشہ نمایاں رہتے ہیں، اور عوامی خدمت کرنے والے چہرے خود اپنی پہچان بن جاتے ہیں۔

14/04/2026

الحمداللّہ
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کی انتھک ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں اختر کالونی یو سی 6 اختر کالونی سیکٹر D اور E، وارڈ 1 اور وارڈ 2 میں جاری طویل عرصے سے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ الحمدللہ حل ہو چکا ہے۔ یہ ایک بڑی عوامی کامیابی ہے جس سے اہلِ علاقہ کو بھرپور ریلیف ملا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 6 کے منتخب نمائندگان اور تنظیمی ذمہ داران کی جانب سے تمام عوام سے گزارش ہے کہ اپنے علاقے کو کنڈا مافیا سے پاک رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ جہاں کہیں بھی غیر قانونی کنکشن یا بجلی چوری نظر آئے، فوری طور پر متعلقہ اداروں یا اپنے منتخب نمائندوں کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید، اور ان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 6 کے سینئر نائب صدر محمدکامران عباسی، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان آفریدی کونسلر وارڈ 1 حسیب تنولی، کونسلر وارڈ 2 نعمان سجاد پپی، اور تمام معزز علاقہ مکینوں کا، جن کے تعاون سے یہ اہم مسئلہ حل ہوا۔

انشاءاللّہ اسی جذبے کے ساتھ ہم اپنے علاقے کی خدمت جاری رکھیں گے۔

Photos from PPP UC 6 Akhter o Kashmir colony team district east's post 14/04/2026

الحمداللّہ
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کی انتھک ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں اختر کالونی یو سی 6 اختر کالونی سیکٹر D اور E، وارڈ 1 اور وارڈ 2 میں جاری طویل عرصے سے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ الحمدللہ حل ہو چکا ہے۔ یہ ایک بڑی عوامی کامیابی ہے جس سے اہلِ علاقہ کو بھرپور ریلیف ملا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 6 کے منتخب نمائندگان اور تنظیمی ذمہ داران کی جانب سے تمام عوام سے گزارش ہے کہ اپنے علاقے کو کنڈا مافیا سے پاک رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ جہاں کہیں بھی غیر قانونی کنکشن یا بجلی چوری نظر آئے، فوری طور پر متعلقہ اداروں یا اپنے منتخب نمائندوں کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید، اور ان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 6 کے سینئر نائب صدر محمدکامران عباسی، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان آفریدی کونسلر وارڈ 1 حسیب تنولی، کونسلر وارڈ 2 نعمان سجاد پپی، اور تمام معزز علاقہ مکینوں کا، جن کے تعاون سے یہ اہم مسئلہ حل ہوا۔

انشاءاللّہ اسی جذبے کے ساتھ ہم اپنے علاقے کی خدمت جاری رکھیں گے۔

08/04/2026
Photos from PPP UC 6 Akhter o Kashmir colony team district east's post 08/04/2026

عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں آج سندھ اسمبلی آفس میں کے الیکٹرک حکام کے ساتھ ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اختر کالونی سیکٹر D اور E کے مکینوں کو درپیش مشکلات—خصوصاً طویل لوڈشیڈنگ، بجلی کے غیر قانونی کنڈے اور PMT کی تبدیلی—پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کلسٹر ہیڈ زون ڈیفنس لطیف مہیسر، کلسٹر ہیڈ زون ٹیپو سلطان ابصار، اور دونوں زونز کے جنرل مینیجرز شعیب وہاب اور نثار شیخ نے شرکت کی اور مسائل کے فوری حل کے لیے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

کے الیکٹرک حکام کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ انشاءاللّہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیا جائے گا، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ پیش رفت پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسی اور خصوصاً انتھنی نوید کی ذاتی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے، جو ہر فورم پر عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں اور عملی اقدامات کے ذریعے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 6 اختر و کشمیر کے سنئیر نائب صدر محمد کامران عباسی، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان آفریدی، کونسلر وارڈ 1 حسیب تنولی اور کونسلر وارڈ 2 نعمان سجاد پپی بھی موجود تھے، جنہوں نے عوامی مسائل بھرپور انداز میں پیش کیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت، ترقی اور مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے، اور انشاءاللّہ اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی
یو سی 6
چینسرٹاؤن اختر و کشمیر کالونی۔
چینسرٹاؤن۔

03/04/2026

ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے 47 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ ان کے نظریات پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کا تحفظ جاری رکھیں گے۔

‏ ‪ ‬

02/04/2026

چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی بھائی کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 6 وارڈ 4 کشمیر کالونی کے آفس میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس چیئرمین یو سی 6 چوہدری حامد حسین ، سینئر نائب صدر محمد کامران عباسی، جنرل سیکرٹری جہانگیر آفریدی، جنرل کونسلر وارڈ 4 کشمیر کالونی رحمت خان محسود اور انور خان محسود کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کشمیر کالونی ڈبل روڈ، یو سی 6 میں پیور بلاک اور بیوٹیفکیشن کے جاری و مجوزہ ترقیاتی کاموں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر منتخب نمائندوں کے ساتھ ساتھ وارڈ 4 کے کارکنان اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علاقے کی بہتری کے لیے اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور انشاءاللہ ایسے ترقیاتی منصوبے علاقے کی خوبصورتی اور عوام کی سہولت میں مزید بہتری لائیں گے۔
ہم سب کا مقصد ایک صاف، خوبصورت اور ترقی یافتہ علاقہ ہے جہاں عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

02/04/2026

“Leadership that Inspires. Unity that Delivers.”

“Where Leadership Meets Legacy.”

Photos from PPP UC 6 Akhter o Kashmir colony team district east's post 31/03/2026

چینسر ٹاؤن یو سی 6 اختر کالونی کے عوام کو درپیش بجلی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے چئیرمین چوہدری حامد، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان آفریدی، کونسلر وارڈ ون حسیب تنولی، راجہ مہدی، چئیرمین زکات کمیٹی اختر بیگ، قاری رمضان اور دیگر معززینِ علاقہ پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے GM کے الیکٹرک شعیب وہاب سے تفصیلی اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اختر کالونی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا اور اس کے فوری و مستقل حل پر زور دیا گیا۔ وفد نے واضح کیا کہ پڑوسی علاقوں سے کیے گئے غیر قانونی کنکشنز اور مقامی سطح پر بجلی چوری اس سنگین صورتحال کی بنیادی وجوہات ہیں، جن کے خاتمے کے بغیر بہتری ممکن نہیں۔

اس موقع پر اس بات پر بھی خصوصی زور دیا گیا کہ سیکٹر ای اور ڈی میں جاری لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ملاقات میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ جلد کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونین کونسل کو بیرونی و اندرونی بجلی چوری سے مکمل طور پر پاک کر کے ماضی کی طرح لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقہ بنایا جائے گا، تاکہ اہلِ علاقہ کو مستقل، بلا تعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
✌️🇱🇾✌️
پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 6 اختر و کشمیر کالونی۔
چینسر ٹاؤن ،PS105.
ضلع شرقی، کراچی۔

Photos from PPP UC 6 Akhter o Kashmir colony team district east's post 30/03/2026

اختر کالونی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر عوامی وفد کی ڈپٹی اسپیکر انتھنی نوید سے ملاقات

پڑوسی علاقوں سے کیے گئے غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

یونین کونسل کو بیرونی و اندرونی بجلی چوروں سے نجات دلا کر ماضی کی طرح لوڈ شیڈنگ سے مستشنعی کروانے کے عزم کا اعادہ

ٹاؤن کونسلر چنسر ٹاؤن بملہ روز میری صاحبہ کی قیادت میں یو سی 6 اختر کالونی سیکٹر D اور E کے عوامی وفد نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید سے ملاقات کی۔

ملاقات میں K-Electric کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اختر کالونی سے پڑوسی علاقوں تک کیے گئے غیر قانونی کنکشنز اور مقامی بجلی چوری کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ جلد K-Electric کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کر کے غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے جائیں گے اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ علاقے کے مکینوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی یو سی 6 کے سینئر نائب صدر محمد کامران عباسی، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان آفریدی اور راجہ مہدی بھی موجود تھے۔

25/03/2026

صدارتی ایوارڈ یافتہ شیخ ثاقب رفیق اور پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 6 اختر کالونی صدر وارڈ 2 رانا اظہر راجپوت کی جانب سے شاندار عید ملن پارٹی و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس نے سماجی ہم آہنگی اور سیاسی یکجہتی کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔

اس پروقار تقریب میں ممبر سندھ بار کونسل و چیئرمین رولز اینڈ لاء، فوکل پرسن وقار عالم عباسی، سینئر نائب صدر یو سی 6 محمد کامران عباسی، جنرل سیکرٹری یو سی 6 جہانگیر خان آفریدی، جنرل سیکرٹری پیپلز یوتھ ڈسٹرکٹ ایسٹ فیضان سجاد پپی ، راجہ حمید سمیت دیگر معزز شخصیات اور دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب خوشگوار ماحول، باہمی محبت اور بھائی چارے کے جذبے سے بھرپور رہی، جس نے اس بات کو اجاگر کیا کہ مضبوط روابط اور مثبت سوچ ہی ایک بہتر معاشرے کی بنیاد ہیں۔

ایسی تقریبات نہ صرف تعلقات کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ اجتماعی یکجہتی اور باہمی احترام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


2
Karachi
75500