31/10/2022
ابن سینا نے ایک تجربہ کیا
انھوں نے دو بکری کے میمنے الگ الگ پنجرے میں رکھے
دونوں میمنے ایک ہی عمر وزن ونسل کے تھے اور دونوں کو ایک ہی قسم کا چارہ کھلایا گیا، دونوں کا ایک ہی طرح خیال رکھا، یعنی تمام حالات برابر رکھے،
پھر میمنوں کے پنجروں کی ایک طرف ایک اور پنجرا رکھا اور اُس پنجرے میں ایک بھیڑیا رکھا ان میمنوں میں سے صرف ایک میمنا اُس بھیڑیے کو دیکھ سکتا تھا۔
کچھ مہینوں بعد جو میمنا بھیڑیئے کو دیکھتا تھا وہ مر گیا کیونکہ وہ بے چین، خوفزدہ اور کمزور ہوتا گیا، اگرچہ بھیڑیئے نے میمنے کو کچھ نہیں کیا، لیکن میمنا خوف اور دباؤ کی وجہ سے مر گیا جو اُس نے محسوس کیا، جبکہ دوسرا میمنا جو بھیڑیئے کو نہیں دیکھ سکتا تھا اچھی طرح سے کھاتا پیتا رہا اور اُس کا وزن بھی بڑھ گیا کیونکہ وہ کافی پرامن اور پر سکون رہا ۔
اس تجربے میں ابن سینا نے صحت اور جسم پر ذہنی اثرات کے مثبت اور منفی اثرات کا مشاہدہ کیا، غیر ضروری خوف، فکر، اضطراب اور تناؤ انسانی جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں
حاصلِ کلام
اگر آپ کو زندگی کی مشکلات کا سامنا کر کے آگے بڑھنا ہے
تو اپنی راہ میں آنے والے غیر ضروری خوف فکر اور دباؤ میں خود کو قید نہ کرے نظر انداز کرنا سیکھیں پھر آپ کامیابی کی منزل تک آسانی سے پہنچ پاؤ گے۔۔
ماخوذ
28/09/2022
إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَـٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا ٥٦
"بے شک اللہ اور ملاٸکہ نبیﷺ پر درود بھیجتے ہیں۔اے لوگو!جو ایمان لاٸے ہو تم بھی ان پر درود سلام بھیجو۔"
اللہ کی طرف سے اپنے نبی پر صلواۃ کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپﷺ پر بے حد مہربان ہے۔ آپ کی تعریف فرماتا ہے آپ کے کام میں برکت دیتا ہے آپ ﷺکا نام بلند کرتا ہے اور آپ پر اپنی رحمتوں کی بارش فرماتا ہے ملائکہ کی طرف سے آپﷺ پر صلواۃ کا مطلب یہ ہےکہ وہ آپﷺ سے غائب درجے کی محبت رکھتے ہیں اور آپ کے حق میں اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ آپ ﷺکو زیادہ سے زیادہ بلند مرتبے عطا فرمائے۔اہل ایمان کی طرف سےآپ پر صلواۃ کامطلب یہ ہے کہ وہ بھی آپﷺ کے حق میں اللہ سے دعا کریں کہ وہ آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
"سلام" کے معنی ہر طرح کی آفت سے محفوظ رہنا اور صلح وعدم مخالفت کے ہیں۔
"سلمو تسلیما" کہنے کا مطلب یہ ہے کہ تم ان کے حق میں سلامتی کی دعا کرو۔دل وجان سے ان کا ساتھ دو۔ان کے سچے فرمانبردار بن جاٶ۔
تفہیم القرآن
26/09/2022
اہل کراچی کے لیے خوشخبری🌷
عدالت نے کےالیکٹرک کو KMC چارجز کی وصولی سے منع کردیا۔
اس سلسلے میں جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کی اوور بلنگ، KMC جارچز کے خلاف عدالت میں مقدمہ داٸر کیا ہوا ہے۔اس کی سماعت کل ہوگی۔
اہل کراچی! اب وقت ہے کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف متحد ہوکر آواز بلند کرنے کا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے ہونے والے ریفرنڈم میں حصہ لیں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔
26/08/2022
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اللہ سے تعلق بڑھائیں اپنی انفرادی و اجتماعی کوتاہیوں پر سچے دل سے معافی مانگیں۔