08/09/2025
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔۔
گجر اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن بالاکوٹ کی اس سال کی ایک اور بڑی کامیابی اللّٰہ رب العزّت کے فضل و کرم سے ۔۔
جیسا کہ بتایا گیا تھا گروپ میں ہمارے پاس درخواست ائ ہوئ ہیں۔۔
اور ان کی مکمل چھان بین کے بعد گجر اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن بالاکوٹ کی جانب سے ہمارے ایک اور محترم بھائ 25000 میڈیکل کی مد میں تعاون کیا گیا۔۔
اور اس تعاون کا سہرا صرف کیبنٹ کو نہیں بلکہ ان مخیر حضرات کو بھی جاہتا ہے۔۔
جنہوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں یہ پیسے دیے۔۔۔
اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کے رزق میں کشادگی عطا فرمائے جو درد انسانیت رکھتے ہیں ۔۔۔
اج دلی طور پر خوشی ہو رہی ہے کہ۔۔
تعاون معمولی سا ہی لیکن الحمدللہ تعاون تو ہو رہا۔فاونڈیشن جس کے مقصد کیلیے بنی تھی اس میں کامیابی مل رہی ہے۔۔
اللّٰہ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے نیک کاموں میں شامل ہونے کیلئے ۔۔
اور میں پوری کیبنٹ کی کاوشوں کو اسپیشلی جنرل سیکرٹری عبد الرشید صاحب کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جو اس سلسلے میں مضبوطی کیساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔۔۔
اور شکریہ ادا کرتا ہوں گروپ کے تمام لوگوں کا جو گروپ کو حصہ ہیں ۔
اپنے حصے کا دیا جلا رہے ہیں ♥️
01/09/2025
*گوجری سیرت النبی کانفرنس*
آٹھویں سالانہ کانفرنس اج راولپنڈی میں منعقد ہونے جارہی ہے
اس کانفرنس کےارگنائزر مولانا منظور صاحب ہیں
تعالیٰ ان کو اجر عظیم عطاء فرمائے ۔۔
گجر اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن بالاکوٹ کے منشور میں لکھا ہوا تھا اس طرح کی کوئ کانفرنس ہوگی تو فاؤنڈیشن اسکے ساتھ ضرور تعاون کرے گی۔۔
فی الوقت فاؤنڈیشن اس خاص پوزیشن میں نہیں تھی کہ اس کانفرنس کیلئے ان کیساتھ تعاون کیا جائے
کیوں کہ ہنگامی فنڈ یہ کچھ درخواست ا آئ تھی ان کیوجہ سے کیا گیاتھا۔۔
اور فاؤنڈیشن کے پاس بیلنس بالکل بھی نہیں تھا۔۔
تو الحمدللہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے کیبنٹ کے ساتھیوں خود ملا کر ایک معمولی سا تعاون کیا۔۔
اللّٰہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اس کانفرنس کو کامیابی نصیب فرمائے ۔۔
جو لوگ وہاں موجود ہیں وہ ضرور شرکت کریں
01/09/2025
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے گجر اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن بالاکوٹ کے تمام ممبران خیریت سے ہوں گے ۔۔
الحمدللہ اللہ رب العزت کے فضل وکرم سے اس سال کی پہلی کامیابی ۔۔
جو گجر اتحاد ویلفئیر فاؤنڈیشن کا سلسلہ رکا ہوا تھا۔۔
ایک بار پھر گروپ ممبران کے تعاون سے اگے بڑھا ہے۔۔
گجر اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن بالاکوٹ کی نئ کیبنٹ نے اس سال کا پہلا فلاحی کام سرانجام دیا ہے۔ ایک ضرورت مند بھائی کی درخواست موصول ہوئی تھی ، جس پر فوری توجہ دی گئی۔ اگرچہ ہم اُس کی تمام ضرورتیں پوری نہیں کر سکے لیکن آٹے میں نمک کے برابر ہی سہی لیکن اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کیا گیا
یہ ان کیساتھ تعاون کرنا صرف کیبنٹ کی کاوش نہیں بلکہ اُن تمام مخلص معاونین کا بھی کردار ہے جنہوں نے اعتماد کرتے ہوئے ہنگامی فنڈنگ کے اعلان کیے۔ انہی اعلانات میں سے موصول شدہ کچھ رقوم سے اس بھائی کی مدد کی گئی۔ ان شاء اللہ باقی جو اعلانات ہوئے ہیںں اعلانات جیسے ہی وصول ہوں گے، دوسری درخواست پر بھی فی الفور عمل کیا جائے گا۔
اور ان درخواست پر عمل کا طریقہ کار کچھ یوں طے کیا ہے ۔
کیبنٹ نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو ہر درخواست کی مکمل تصدیق کرے گی اور اسکے بعد اس درخواست پر اکاؤنٹ بیلنس کو مد نظر رکھ کر اس پر فیصلہ کیا جائیگا گا
اس کار خیر میں شامل تمام معاونین اور محسنین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔.
اللہ تعالیٰ سے دعا ہیکہ اللہ تعالیٰ ان کے مال جان کاروبار مین برکتیں نصیب فرمائے ۔۔
رزق حلال وسیع مقدار میں نصیب فرمائے آمین
06/05/2025
پاک فوج زندہ باد ۔
رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ
04/12/2024
مبارک باد ❤️
گجر اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن بالاکوٹ جو کے مختصر سے عرصے ہوا ہے۔۔
بہترین کیبنٹ کی بدولت فاؤنڈیشن عروج پر ہے۔ ۔۔
جس میں تحصیل بالاکوٹ کے کئ ضرورت مند خاندانوں کی کفالت کر رہی ہے۔۔۔
اور یہ سب آپ لوگوں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔۔
اس میں اوورسیز لوگوں کا بڑا کردار شامل ہے
ساتھ ساتھ پاکستان میں رہنے والے وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے عطا کیا انہوں نے بھی حسب توفیق حصہ ڈالنے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی۔۔
اس فاؤنڈیشن سابق صدر میاں خان عاجز صاحب تھے۔اب وہ زاتی مصروفیات کی بنا پر فاؤنڈیشن سے مستعفی ہو چکے ہیں۔۔
تو اب متفقہ طور پر صدر منتخب ہوئے ہوں۔۔
وہ مزہبی اور سماجی شخصیت مولانا منظور صاحب ہیں
ہم ان کو پوری قوم کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔۔
امید کرتے ہیں اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مخلصانہ طور فاؤنڈیشن کے اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اتحاد اور اتفاق نصیب فرمائے
04/12/2024
مبارک باد ❤️
گجر اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن بالاکوٹ جو کے مختصر سے عرصے ہوا ہے۔۔
بہترین کیبنٹ کی بدولت فاؤنڈیشن عروج پر ہے۔ ۔۔
جس میں تحصیل بالاکوٹ کے کئ ضرورت مند خاندانوں کی کفالت کر رہی ہے۔۔۔
اور یہ سب آپ لوگوں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔۔
اس میں اوورسیز لوگوں کا بڑا کردار شامل ہے
ساتھ ساتھ پاکستان میں رہنے والے وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے عطا کیا انہوں نے بھی حسب توفیق حصہ ڈالنے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی۔۔
اس فاؤنڈیشن سابق چئیرمن اقبال ہزاروی تھے۔اب وہ زاتی مصروفیات کی بنا پر فاؤنڈیشن سے مستعفی ہو چکے ہیں۔۔
تو اب متفقہ طور پر چئیرمن منتخب ہوئے ہوں۔۔
وہ سماجی شخصیت کسی تعارف کے محتاج نہیں جناب تنویر عالم صاحب ہیں۔۔
ہم ان کو پوری قوم کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔۔
امید کرتے ہیں اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مخلصانہ طور فاؤنڈیشن کے اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اتحاد اور اتفاق نصیب فرمائے
01/09/2024
الحمداللہ أج گجر اتحاد ویلفٸیر فاؤنڈیشن بالاکوٹ کے اعلی عہدداران اور مرکزی رہنماء
#سردارعرفان صاحب کی قیادت میں کانشیان تشریف لے کر گۓ جس میں صاحب #ساجدگجر صاحب قاری مرتضی عثمانی صاحب تنویرعالم صاحب شریک تھے
اور گجر اتحاد کی جانب سے سانحہ کانشیاں کے متاثرین تک گجراتحاد کی جانب سے جمع شدہ #فنڈ متاثرین تک پہنچایا یہ سب أپ ممبران کے تعاون سے ممکن ھوا خاص کر سرپرست اعلی جناب صاحب اور صاحب نے متاثرین کے لیے خطیر رقم ادا کی اللہ تعالی اسپر أپ سب کو اجرء عظیم عطاء فرماۓ اسی طرح اللہ ھمیں گجر اتحاد کے ساتھ بھرپور تعاون کی توفیق عطاء فرماے اللہ اس فاؤنڈیشن کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب فرماۓ سردار عرفان صاحب سردار عبدالرشید غنی صاحب کی قیادت میں جانے والے وفد کا گجر اتحاد کے ہر کارکن کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ھیں کہ انہوں نے اپنا قینتی ٹاٸم نکال کر متاثرین تک امانت پہنچاٸی ۔
15/04/2024
گجر اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن بالاکوٹ کا سالانہ اجلاس صدر میاں خان عاجز صاحب کی رہائش گاہ مانسہرہ گجر ہاؤس میں منعقد ہوا ۔
جس کی صدارت صدر میاں خان عاجز صاحب نے کی۔۔
اور اس اجلاس میں چئیرمن اقبال ہزاروی صاحب نے اسپیشل کراچی سے شرکت کی ۔
اور باقی عہدیداروں نے اسلام أباد اور گاٶں سے بارش کے موسم کے باوجود شرکت کو یقینی بنایا۔
اور فاؤنڈیشن کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے گے ۔۔۔
جس پر تمام عہدیداروں نے مشن کو آگے بڑھانے کیلیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی یقین دھانی کروائ ۔
09/04/2024
تمام عالم اسلام کو ایڈوانس عید مبارک ہو