06/05/2026
South Zone Police Media Cell page objective is to update the media personnel about Police activities
06/05/2026
کراچی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم صورتحال مکمل طور پر قابو میں نہیں آ سکی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں ساڑھے پانچ سو سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔ اسی عرصے میں گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والے چار سو سے زائد ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو عدالت میں پیش کرتی ہے لیکن اکثر ضمانت پر رہا ہو کر دوبارہ اسی دھندے میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ منشیات کی فروخت کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور ڈارک ویب کے ذریعے خریدو فروخت جاری ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق ڈیفنس، کلفٹن، بہادرآباد اور گلستان جوہر اس حوالے سے ہاٹ اسپاٹس ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی ہدایات پر ساؤتھ زون پولیس کا قابلِ تحسین اور عوام دوست اقدام۔
کراچی : شدید ہیٹ ویو کے پیشِ نظر تمام تھانہ جات میں پولیس ریلیف کیمپس گزشتہ تین روز سے قائم ہیں۔
کراچی : ان کیمپس میں عوام الناس کے لیے ٹھنڈے پانی، مشروبات اور سایہ دار جگہ پر بیٹھنے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
کراچی : کیمپس کا مقصد گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہیٹ ویو کے دوران یہ کیمپس مسلسل فعال رکھے جائیں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
کراچی : شدید گرمی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے خدشات کے پیشِ نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں، تاکہ شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے اور ہیٹ ویو کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔
کراچی : ساؤتھ زون پولیس نہ صرف اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے بلکہ عوام کی خدمت تحفظ اور فلاح کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔
03/05/2026
ساؤتھ زون پولیس
موچکو پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی، بین الصوبائی منشیات سپلائی نیٹ ورک بے نقاب
رات گئے موچکو پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سپلائی میں ملوث ایک منظم گروہ کے دو مرد و ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 07 کلو سے زائد چرس (06 پیکٹس) برآمد کی گئی، جو بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت:
1۔ عزیز اللہ ولد عبدالظاہر
2۔ سید مقصود احمد ولد سید اکرم
3۔ نورین زوجہ عبد الصمد
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے فیملی کا روپ دھارے ہوئے تھے اور اپنے ساتھ بچوں کو بھی گاڑی میں سوار کر رکھا تھا، تاکہ نقل و حمل کو مشکوک نہ بنایا جا سکے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 283/26 تھانہ موچکو میں درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے وسیع نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ کامیاب کارروائی کیماڑی پولیس کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا مظہر ہے، جس کے تحت منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
01/05/2026
ڈی ایچ اے میں رات کو پیش آنے والے واقعہ کا معاملہ۔
کراچی : پرائیویٹ گاڑی پر پولیس نمبر پلیٹ استعمال کی گئی۔
کراچی : متعلقہ گاڑی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کراچی : گاڑی کے ساتھ موجود پولیس گارڈز کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کراچی : ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں طرز عمل کی جانچ کی جارہی ہے۔
کراچی : ایس پی کلفٹن کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی : قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔
کراچی : پولیس افسران کے رشتے داروں کو بھی سرکاری مشینری استعمال کی اجازت نہیں ہے۔
کراچی : عوام سے گزارش ہے کہ پرائیویٹ گاڑیوں پر فینسی یا سرکاری نمبر پلیٹس، ہوٹرز اور پولیس لائٹس کا استعمال نہ کریں،
کراچی : بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان
ساؤتھ زون پولیس کراچی۔
#
01/05/2026
بوٹ بیسن تھانے کی رشوت ستانی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملہ۔
وائرل ویڈیو کا ڈی آئی جی ساؤتھ نے فوری نوٹس لیتے دونوں افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
سب انسپیکٹر طاہد نوید اور سب انسپیکٹر صفدر کو معطل کرتے ہوئے فوری ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
واقعے کی انکوائری ایس ایس پی انویسٹیگیشن سٹی کو دی گئی ہیں۔
پولیس میں غیر پیشہ وارانہ رویے کی کوئی گنجائش نہیں ایسے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان
ساؤتھ زون پولیس کراچی۔
01/05/2026
ڈی ایچ اے میں پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی وائرل ویڈیو کا معاملہ،
کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ نے وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔
کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے ایس ایس پی ساؤتھ کو واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
کراچی : اگر واقعے میں پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ کے استعمال کی تصدیق ہوتی ہے تو اس پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
ترجمان
ساؤتھ زون پولیس کراچی۔
30/04/2026
ساؤتھ زون پولیس کا پاک کالونی اور جہان آباد میوہ شاہ میں منشیات کے اڈوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
کراچی: 150 مشتبہ افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: گرینڈ آپریشن ایس ایس پی کیماڑی کی سربراہی میں کیا گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: آپریشن میں 4 ڈی ایس پیز، 10 ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: پریزن وینز، سرچ ٹیموں اور جدید تلاش ڈیوائسز کی مدد سے بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: تلاش ڈیوائس سے چیک کے دوران 6 افراد کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: پاک کالونی، جہان آباد اور گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی
کراچی : منشیات کے عادی افراد کو بحالی سینٹر منتقل کیا جائے گا۔
کراچی: ساؤتھ زون پولیس کا منشیات کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ
#
28/04/2026
27/04/2026
23/04/2026
ساؤتھ زون پولیس کی حب ریور پر کارروائی، 5 ملین سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔