Media Cell - DIG South Zone

Media Cell - DIG South Zone

Share

South Zone Police Media Cell page objective is to update the media personnel about Police activities

28/05/2026

مورخہ 28 مئی 2026
ساوتھ زون پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری۔
کراچی : سوشل میڈیا کے ذریعے آئس اور کوکین سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار.

کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی ہدایات پر تھانہ درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن سوشل میڈیا کے ذریعے آئس اور کوکین سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
کراچی : گرفتار ملزمان کی شناخت بیت اللہ ولد محمد علی اور زوہیب خان ولد محمد اعظم خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کراچی : ملزمان گاہکوں کو منشیات فراہم کرنے کی غرض سے موجود تھے۔
کراچی : پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 45 گرام آئس، 3 گرام کوکین اور نقد فروختگی کی رقم برآمد کرلی جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل ہونڈا 125 بغیر نمبر پلیٹ اور موٹر سائیکل نمبر KFP-2653 یونیک بھی تحویل میں لے لی گئی۔
کراچی : دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروش شاہ فہد کے لیے بطور رائیڈر کام کرتے تھے اور سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن بکنگ پر ڈیفنس، کلفٹن، تعلیمی اداروں، اسکولز، کالجز کے طلبہ و طالبات اور مختلف پارٹیوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔
کراچی : ملزمان نے مزید بتایا کہ منشیات ATM بوتھ کے اندر مخصوص جگہ پر رکھ کر آن لائن ٹرانزیکشن کی جاتی تھی، جس کے بعد گاہک کو ویڈیو بھیجی جاتی تھی اور گاہک وہاں جا کر منشیات وصول کرتا تھا۔ کراچی : منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم براہِ راست شاہ فہد کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی تھی۔
کراچی : ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 385/2026 تحت دفعات 9(2)2 اور 9(i)7A نارکوٹکس ترمیمی ایکٹ 2024 تھانہ درخشاں میں درج کرلیا گیا ہے۔
کراچی : گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان
ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی

28/05/2026

دو دریا سے منسوب ہوائی فائرنگ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ
کراچی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو دو دریا کی نہیں بلکہ کراچی سے باہر کسی دوسرے ڈسٹرکٹ سال 2022 کی پرانی فوٹیج ہے۔
کراچی: مذکورہ ویڈیو 2024 میں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
کراچی: ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت اسفند کے نام سے ہوئی ہے، جو سینٹرل ضلع کا رہائشی بتایا جاتا ہے، جبکہ اس کی ہوائی فائرنگ سے متعلق متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔
کراچی: مذکورہ ویڈیو کو حالیہ واقعے یا دو دریا کے علاقے سے منسلک کرنا حقائق کے منافی ہے۔
صحافی برادری سے گزارش ہے کہ مذکورہ ویڈیو کو سی ویو دو دریا سے منسوب نہ کیا جائے بلکہ کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کرلی جائے۔
شکریہ

28/05/2026

23/05/2026

پریس ریلیز
ساؤتھ زون پولیس، کراچی
مورخہ: 24 مئی 2026
کراچی: ساؤتھ زون پولیس کی وفاقی سول حساس ادارے کے ہمراہ پرانا گولیمار میں خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی۔
کراچی: کارروائی کے دوران گینگ وار / منشیات فروش عناصر اور پولیس پارٹی کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
کراچی: فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر “مہراج” ہلاک ہوگیا۔
کراچی: ہلاک ملزم کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔
کراچی: ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ملزم پرانا گولیمار اور ملحقہ علاقوں میں گینگ وار سرگرمیوں اور منشیات فروشی کے نیٹ ورک میں ملوث تھا۔
کراچی: صورتحال کے پیش نظر علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر گینگ وار / منشیات مافیا کے سہولت کاروں اور کارندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
کراچی: ہلاک ملزم کو قانونی ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ترجمان
ساوتھ زون پولیس کراچی

22/05/2026

کراچی: خواجہ سرا قتل کیس میں جدید تفتیش، مضبوط شواہد اور بہترین پیروی کے نتیجے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: سال 2022 میں شیرشاہ کے علاقے میں ماجد سعید نامی خواجہ سرا کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔
کراچی: واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 215/2022 بجرم دفعہ 302 ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
کراچی: تفتیشی ٹیم نے جدید تکنیکی بنیادوں اور شواہد کی مدد سے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم محمد نعمان ولد سلیم کو گرفتار کیا تھا۔
کراچی: انوسٹی گیشن پولیس کی مضبوط قانونی پیروی کی بدولت معزز عدالت ADJ-XI ویسٹ نے ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

22/05/2026

Media Cell - DIG South Zone
فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مارنے والا مفرور کار ڈرائیور پکڑا گیا۔
کراچی: ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس کی تکنیکی بنیادوں پر کارروائی، ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: ڈیفنس راحت پارک کے قریب فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مارنے والا ملزم گرفتار، ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: ملزم تیز رفتاری کے باعث کار پر قابو کھو بیٹھا تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: کار کی ٹکر سے نجی فوڈ کمپنی کا ڈیلیوری رائیڈر ذیشان جاں بحق ہوگیا تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: جبکہ کار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: واقعہ کا مقدمہ 10 مئی کو تھانہ گزری میں درج کیا گیا تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: ملزم کے زیر استعمال کار برآمد کرکے گزری تھانے منتقل کردی گئی، ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ شمیم کے نام سے ہوئی، ڈی آئی جی ساؤتھ
کراچی: ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ

22/05/2026

Photos from Media Cell - DIG South Zone's post 19/05/2026

18/05/2026

*ساؤتھ زون پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری*

تھانہ کلاکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئس فروشی میں ملوث ملزم دوست محمد عرف راڈو کو گرفتار کرلیا۔۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 110 گرام آئس برآمد۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

18/05/2026

پریس ریلیز
مورخہ: 18 مئی 2026

کراچی: ساؤتھ زون پولیس اور سن شائن ویلفیئر سینٹر (SSWC) کے درمیان منشیات کے عادی افراد کے علاج. بحالی اور فلاحی سہولیات کی فراہمی اور چار بحالی مراکز کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور سن شائن ویلفیئر سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر دلاور خالق نے معاہدے پر دستخط کیے۔
کراچی: معاہدے کے تحت منشیات کے عادی افراد کو مفت علاج. نفسیاتی معاونت. کونسلنگ اور سماجی بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں دوبارہ ایک صحت مند زندگی کی جانب لایا جا سکے۔
کراچی: ساؤتھ زون کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار مزید بحالی مراکز قائم کرنے اور خالی یا کم استعمال شدہ سرکاری مقامات کو بحالی مراکز میں تبدیل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
کراچی: اس سلسلے میں ساؤتھ زون کے چار تھانہ جات کی حدود بلدیہ، کلاکوٹ، کلری اور پاک کالونی میں بحالی سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
کراچی: ساؤتھ زون پولیس بحالی مراکز میں آپریشنل ضرورت کے مطابق حفاظتی معاونت اور دیگر ضروری تعاون سن شائن ویلفیئر سینٹر کو فراہم کرے گی۔
ترجمان
ساؤتھ زون پولیس کراچی

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


DIG South Office, Awan-e- Saddar Road
Karachi