21/10/2026
🌹 خراجِ تحسین و اظہارِ تشکر 🌹
ڈسٹرکٹ ویسٹ کے معذور افراد کے لیے خوشخبری!
الحمدللہ! ایڈووکیٹ سندھ ہائی کورٹ جناب منصور علی پنھور صاحب کی انتھک محنت، قانونی جدوجہد اور معذور افراد کے حقوق کے لیے مؤثر کوششوں کے نتیجے میں، معذور افراد کے حق میں دائر کردہ پٹیشنز کے عدالتی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے معذور افراد کے لیے ڈی آر سی (DRC) کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
ان شاء اللہ تعالیٰ، امید ہے کہ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے عزیز پٹیشنرز کو بھی جلد ہی ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنی زندگی گزار سکیں اور معاشرے میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
ہم MWF PK ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے جناب منصور علی پنھور صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے معذور افراد کے حقوق، روزگار اور باعزت مستقبل کے لیے اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھی۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ہمت، استقامت اور کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اسی طرح مظلوموں اور معذور افراد کی آواز بنتے رہیں۔ آمین یا رب العالمین! 🤲❤️
منجانب:
💚 MWF PK ویلفیئر فاؤنڈیشن
معذور افراد کی آواز، حقوق اور باعزت روزگار کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔