UC-11 Linesarea

UC-11 Linesarea

Share

Official page Of UC-11 Linesarea.

20/03/2026

یوسی 11 جناح ٹاؤن علاقہ لائینز ایریا کی طرف سے آپ سب کو عیدالفطر مبارک۔
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات کو قبول فرمائے، بیت المقدس کو آزادی نصیب فرمائے اور فلسطین کی آزادی کیلئے کوشاں مجاہدین کو استقامت عطا فرمائے ۔ آمین

18/03/2026

عیدالفطر سے قبل یوسی 11 جناح ٹاؤن میں اسپرے مہم چلائی گئی جس میں یو سی 11 کے تمام وارڈز میں اسپرے کیا گیا۔ یوتھ کونسلر یوسی 11 سید مزمل علی نے اس مہم کوسر انجام دیا اور علاقہ مکینوں نے اس اقدام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

Photos from UC-11 Linesarea's post 07/03/2026

Alhumdulillah

Photos from UC-11 Linesarea's post 07/03/2026

جماعت اسلامی علاقہ لائنز ایریا یوسی 11 کے تحت عوامی دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا. جس میں انچارج شعبہ اطفال جماعت اسلامی سید فصیح اللہ حسینی نے درس قرآن پیش کیا.
اس دعوت افطار میں قیم جماعت اسلامی ضلع قائدین و چیئرمین یوسی 11 جناح ٹاؤن محترم نعمان حمید اور وائس چیئرمین خالد علیم الدین بھی موجود تھے.

06/03/2026

جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ایران سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل و امریکہ کے ایران پر حملوں کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے۔

نوجوانوں سمیت لاکھوں افراد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر اسلام آباد،تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر پُرامن مظاہروں میں حصہ لیا۔ اور ایران کے عوام، حکومت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ایران پر اسرائیل و امریکی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے سکھر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت کو تثلیث خبیثہ قرار دیا،جن کی شیطانی کارروائیوں کے باعث دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے معصوم انسانوں کے خون کے پیاسے امریکی صدرٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی مذمت کرتے ہوۓ حکومتِ پاکستان سے نام نہاد بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ کیا۔

Photos from UC-11 Linesarea's post 06/03/2026

امریکا اور اسرائیل کی ایران میں جاری جنگی جارحیت کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر جامع مسجد مدینہ یوسی 11 میں احتجاجی بینر آویزاں کئے گئے ۔

Photos from UC-11 Linesarea's post 06/03/2026

امریکا اور اسرائیل کی ایران میں جاری جنگی جارحیت کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر جامع مسجد قباء یوسی 11 میں احتجاجی بینر آویزاں کئے گئے ۔

05/03/2026

امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف یومِ مذمت

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

آج بعد نمازِ جمعہ مسجدِ قباء پر ہوگا۔

تمام افراد سے مظاہرے میں شرکت کی درخواست ہے۔

جماعت اسلامی لاںٔنزایریا

Photos from UC-11 Linesarea's post 03/03/2026

جماعت اسلامی یوسی 11 وارڈ1 کے تحت دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع قائدین انجینئر اسامہ عاقل نے درس قرآن پیش کیا۔
اس موقع پر ناظم جماعت اسلامی یوسی 11 سید طٰہٰ علی بھی موجود تھے۔

Photos from UC-11 Linesarea's post 01/03/2026

یو سی 11 وارڈ 3 میں آج بروز اتوار افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں محترم انور اسماعیل صاحب کا درس قرآن رکھا گیا ۔

13/02/2026

امیر جماعت اسلامی ضلع قائدین نے کارکنان جماعت اسلامی علاقہ لائینز ایریا یو سی 11 سے استصواب رائے کے بعد سید طٰہٰ علی کو ناظم علاقہ لائینز ایریا یو سی 11 مقرر کیا ہے ۔
اللّٰہ تعالیٰ استقامت عطا فرمائے۔ آمین

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Karachi
75400