16/08/2023
کراچی والوں سے ایک اور ماں کا لال چھین لیا گیا۔😭
محمد فھد کو موبائل چھین کر ڈاکوئوں نے دل پر گولی مار کر شہید کردیا ۔ موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ کراچی کے لوگ اور کتنی لاشیں اٹھائینگے۔
بہت ہی اچھے کردار کا محنتی بچہ تھا۔ گھر چلانے کے لیے فیڈرل بی ایریا میں ڈاکٹر سعود کے کلینک پر کام کرتا اور کلینک بند ہونے کے بعد بائیکیا چلاتا تھا۔
05/08/2023
مبارک ہو کراچی والوں
ایم کیو ایم پاکستان نے 70 لاکھ لاپتہ آبادی کو بازیاب کروایا۔
70 لاکھ پر دنیا میں بڑے بڑے شہر آباد ہے یہ بڑی کامیابی مبارک ہو۔
20/03/2023
حق پرست زمہ داران و کارکنان !
السلام و علیکم !
۔MQM پاکستان گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں اپنے شہید ، لاپتہ ، اسیر و کارکنان میں سے مستحق خاندانوں کی خاموشی سے راشن ، سحرو افطار اور عید کے کپڑوں کا انتظام کررہی ہے تاکہ ان کے اہل خانہ بھی رمضان اور عید عزت و سکون سے مناسکیں ۔
یہ نیک کام ہم MQM کے ذمہ داران و کارکنان ہر سال آپس میں مل کر کرتےہیں ۔
آپ سے گذارش ہے آپ خود ، اپنے خاندان ، رشتہ داروں ، دوست احباب میں سے جو بھی اس نیک کام میں حصہ ڈالنا چاہیں ۔ اپنے زکواہ و فطرہ کی مد میں راشن ، آٹا ، دال ، چاول ، کوکنگ آئل ، چینی وغیرہ جبکہ مردانہ ، زنانہ اور بچکانہ سوٹ کپڑوں کی صورت میں بہادرآباد یا KKF میں رضاکارانہ طور پر جمع کرواسکتے ہیں ۔
(متحدہ قومی موومنٹ پاکستان)
01/01/2023
آج بروز ہفتہ مورخہ ٣١ دسمبر کو 70 نوجوانوں نے کنونیئر ایم کیؤ ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے بعد مہاجر یوتھ موومنٹ ( ایم کیؤ ایم پاکستان ) میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کی۔
23/12/2022
کل ہر مہاجر بزرگ، جوان، بچے، مائیں، بہنیں اپنے گھر سے جب بھی نکلیں لازمی اپنے ساتھ مہاجر پرچم لے کر نکلیں۔
کل کا دن اظہار یکجہتی کا دن ہے اور اس بات کے عزم کا دن ہے کے ہر مہاجر کو اپنی مہاجر شناخت پر فخر ہے۔
جئے مہاجر
مہاجر یوتھ موومنٹ
23/12/2022
مہاجر یوتھ موومنٹ مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر ایک عظیم ریلی کا انعقاد کررہی ہے . جسمیں آپ کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے.. ریلی کا آغاز عائشہ منزل بھائ جان چوک سے ہوگا شام 4 بجے
جئے مہاجر
مہاجر یوتھ موومنٹ 🇧🇬
22/12/2022
گہوارہ ادب ( اے پی ایم ایس او ) کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی میں منعقد کردہ مکالمہ بعنوان *ہجرت پر مجبور نہیں تھے، ہجرت پر معمور تھے ہم* کے موقع پر مہاجر یوتھ موومنٹ کے روح رواں *ثاقب غنی بھائی* کو کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان *خالد مقبول صدیقی* کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
سوشل میڈیا سیل
مہاجر یوتھ موومنٹ
22/12/2022
ایام مہاجر ثقافت آرٹس کونسل ❤️
مہاجر یوتھ موُومنٹ
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن
ایم کیو ایم پاکستان🇧🇬
22/12/2022
مہاجر یوتھ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے نوجونوں کی گہوارہ ادب ایم کیؤ ایم پاکستان کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی میں منعقد مکالمہ *ہجرت پر مجبور نہیں تھے ہجرت پر معمور تھے ہم* میں شرکت۔
04/08/2022
مہاجر یوتھ موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان )کے کارکن عتیق میر بھائ کی والدہ محترمہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے
اللّٰہ پاک سے دُعا ہے کہ جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین