ارجنٹ ٹکرز/ تنویر چوہدری چیف آرگنائزر
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع کورنگی
سندھ سرکار کے دعوے صرف بیانات تک محدود ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کراچی کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال Jinnah Postgraduate Medical Centre کے گائنی وارڈ میں ایک خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دیا۔
یہ واقعہ سندھ کے تباہ حال صحت کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ عوام علاج کے لیے اسپتالوں کا رخ کرتی ہے مگر وہاں انہیں عزت، سہولیات اور انسانی ہمدردی کے بجائے ذلت، بے بسی اور بدانتظامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کراچی کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کا یہ حال ہے تو سندھ کے دیگر اسپتالوں کی صورتحال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ کہیں بیڈز کی کمی، کہیں ڈاکٹرز اور عملے کی قلت، کہیں سیکیورٹی کے مسائل اور کہیں مریضوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔
شرم آنی چاہیے ان حکمرانوں کو جو صحت کے نام پر اربوں روپے کے دعوے کرتے ہیں مگر عوام آج بھی اسپتالوں میں ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہے۔ مریضوں کی عزت محفوظ نہیں، قیمتی جانیں غیر محفوظ ہیں اور سندھ کے عوام کو بنیادی انسانی سہولیات تک میسر نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اس غیر انسانی رویے اور ناقص نظامِ صحت کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
جاریکردہ!
انجنیئر ملک شاہ زین
ممبر آرگنائزنگ کمیٹی ضلع کورنگی
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل
Pakistan Muslim League Functional District Korangi Karachi
29/05/2026
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع کورنگی
پی ایس 94
پی ایس 94 کے ممبران کی نشاندہی پر ضلع کورنگی کے ممبر آرگنائزر انجینئر ملک شاہ زین بھائی نے پی ایس 94 کے سینئر نائب صدر احمد شاہ صاحب اور دیگر کے ہمراہ یوسی 05 اور یوسی 06 کے درمیان برساتی نالے کا وزٹ کیا یہ نالہ کورنگی نمبر 02 کی مین مارکیٹ کے اعتراف میں ہے ۔۔
وزٹ کے دوران ضلع کورنگی کے انجینئر ملک شاہ زین بھائی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے جو خواب غفلت کی نیند سوۓ ہوئے ہیں ان کو اب جاگنہ ہوگا اور عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہوگا اور جہا بات عوام کی یا ان کو درپیش مسائل کی ہوگی تو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے نمائندے عوام کے درمیان موجود ہوگے ۔۔
انہونے مزید بات کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین کورنگی کی کارکردگی پر کہا کہ آپ نے کراچی بلخصوص کورنگی کو مونجودھوڑو بنا دیا لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ یہ اس کو پیپلستان بنانا چاہتے ہیں ۔۔
انہونے کہا کہ اس کی کمپلین ہم نے سندھ سالڈ ویسٹ کو کردی ہے انشاءﷲ بہت جلد پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع کورنگی کے نمائندے سندھ سالڈ ویسٹ کے تعاون سے برساتی نالے اور اس کے اعتراف کی مکمل صفائی کروائے گے ۔۔
15/05/2026
سندھ حکومت کی نااہلی نے کورنگی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
آج کورنگی کی گلیاں کچرے کے ڈھیروں، ابلتے گٹروں اور ٹوٹے ہوئے نظام کی المناک تصویر پیش کر رہی ہیں۔ عوام بدبو، بیماریوں اور اذیت بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مگر سندھ حکومت، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر بورڈ بے حسی کی چادر اوڑھے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
چیف آرگنائزر ضلع کورنگی تنویر چوہدری نے کہا کہ کورنگی کا بلدیاتی نظام مکمل طور پر وینٹی لیٹر پر جا چکا ہے۔ عوام بنیادی سہولتوں کے لیے ترس رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
ممبر آرگنائزنگ کمیٹی انجنیئر ملک شاہ زین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی مسلسل غفلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ صاف پانی، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولتیں بھی عوام کو میسر نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کورنگی میں صفائی، سیوریج اور پانی کے مسائل حل کیے جائیں، ورنہ عوامی احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔
12/05/2026
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع کورنگی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر انجنیئر ملک شاہ زین نے چیف آرگنائزر تنویر چوہدری کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاسی نابالغ عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے سندھ کو تباہی، بدعنوانی، گندگی اور بدترین انتظامی ناکامیوں کا نمونہ بنایا، آج وہی اخلاقیات کا درس دینے نکلے ہیں۔
محترمہ شہید بے نظیر بھٹو سمیت سیاسی قائدین کی تصاویر والے پینافلکس کو واٹر بورڈ و سیوریج عملے کی جانب سے گٹر کے ڈھکن بند کرنے کے لیے استعمال کرنا پوری سیاسی تاریخ پر ایک بدنما داغ ہے۔ یہ عمل صرف ایک تصویر کی بے حرمتی نہیں بلکہ اپنی ہی قیادت، نظریے اور سیاسی ورثے کی توہین ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی نابالغ کارکن اس شرمناک عمل پر جواب دینے کے بجائے تنویر چوہدری جیسے بااخلاق اور نظریاتی رہنما پر تنقید کررہے ہیں۔
انجنیئر ملک شاہ زین نے کہا کہ تنویر چوہدری نے صرف اخلاقیات، سیاسی تربیت اور قائدین کے احترام کی بات کی، مگر اقتدار کے نشے میں مست عناصر کو سچ سننا برداشت نہیں ہورہا۔ سندھ کے عوام پانی، سیوریج، ٹوٹی سڑکوں، کچرے اور بدترین بدانتظامی کے عذاب میں مبتلا ہیں جبکہ حکمران جماعت کے نمائندے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سوشل میڈیا پر سیاسی تماشہ لگانے میں مصروف ہیں۔
پیپلز پارٹی کے یہ نام نہاد نابالغ پیپلے پہلے اپنی صفوں میں موجود ان عناصر کا احتساب کریں جنہوں نے اپنی ہی قائد کی تصویر کو گٹر پر لگوا کر پوری دنیا میںن جگ ہنسائی کروائی۔ تنویر چوہدری پر تنقید کرنے والے یاد رکھیں کہ عوام اب جذباتی نعروں سے نہیں بلکہ کارکردگی سے فیصلہ کرتے ہیں، اور سندھ کے عوام حکمرانوں کی ناکامیوں کا حساب لینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
انجنیئر ملک شاہ زین نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ہر اُس آواز کے ساتھ کھڑی رہے گی جو اخلاقیات، سیاسی احترام اور عوامی حقوق کی بات کرے گی، چاہے اس کے لیے اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں کی تلخ حقیقتیں ہی کیوں نہ بے نقاب کرنا پڑیں۔
06/05/2026
ٹاؤن چیئرمین کورنگی کی جانب سے لیگل نوٹس کے اجرا پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع کورنگی کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر انجنیئر ملک شاہ زین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹس دراصل سچ بولنے والوں کی آواز دبانے کی ایک بھونڈی اور ناکام کوشش ہے۔
جب اقتدار میں بیٹھے افراد اپنی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو پھر وہ عوامی نمائندوں کو ڈرانے دھمکانے اور قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے حقائق چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انجنیئر ملک شاہ زین
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیف آرگنائزر تنویر چوہدری کو لیگل نوٹس بھیجنا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ٹاؤن چیئرمین اپنی نااہلی، بدانتظامی اور مبینہ کرپشن سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ انجنیئر ملک شاہ زین
مگر یہ بات یاد رکھیں کہ نہ تو عوام اندھی ہے اور نہ ہی سچ کو زیادہ دیر تک چھپایا جا سکتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع کورنگی کا ہر کارکن عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے میدان میں کھڑا ہے۔ انجنیئر ملک شاہ زین
تنویر چوہدری صرف ایک فرد نہیں بلکہ عوام کی آواز ہیں، اور اس آواز کو دبانے کی ہر سازش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اگر عوامی مسائل اجاگر کرنا جرم ہے تو ہم یہ “جرم” بار بار کریں گے، کیونکہ ہم نہ بکے ہیں، نہ جھکے ہیں، اور نہ ہی کسی دباؤ میں آنے والے ہیں۔ انجنیئر ملک شاہ زین
اقتدار کے نشے میں مست افراد یہ نہ بھولیں کہ عوام ہی اصل طاقت ہے اور اسی عوام کے سامنے ایک دن انہیں جوابدہ ہونا ہوگا۔ انجنیئر ملک شاہ زین
پیر صاحب پگارا کے حُر مجاہدین کا نظریہ حق و سچ پر قائم ہے ہم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کسی دھمکی یا دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انجنیئر ملک شاہ زین
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم کی زیرِ صدارت فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں ، تمام اضلاع کے صدور ، جنرل سیکریٹریز اور دیگر اہم عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران باہمی مشاورت کے بعد پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی ڈویژن کے نئے عہدیداروں کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انور عظیم خان ایڈووکیٹ کو کراچی ڈویژن کا صدر منتخب کیا گیا ہے، جبکہ نعیم سجاد کو سینئر نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
دیگر منتخب عہدیداران میں نائب صدور کے طور پر برکت بلوچ ، اویس رانا ، طارق فرید سلاوٹ ، افضال صدیقی ، عمران شاہ ، میر مرتضیٰ شر ، کنور وجاہت ، خرم شاہ اور عبدالقادر شر شامل ہیں۔ تنظیمی ڈھانچے میں جمشید خان کو جنرل سیکریٹری ، بشیر لارک کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری جبکہ وقار بھائی کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح انجینئر فہد عظیم خان کو سیکریٹری آئی ٹی منتخب کیا گیا، جبکہ جوائنٹ سیکریٹریز کے فرائض اسامہ جعفری ، ایف ایم انیس ، شیخ خرم ، رشید عالم، عاطف برنی ، جاوید حسین اور ڈاکٹر نوید اسلم سرانجام دیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبد الرحیم نے نو منتخب ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت کراچی میں تنظیم سازی کے عمل کو مزید متحرک اور تیز کرے گی۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ کراچی کے ساتوں اضلاع کے فوری تنظیمی دورے شروع کریں اور کارکنوں سے براہِ راست رابطے استوار کر کے پارٹی کو نچلی سطح تک فعال بنائیں۔ سردار عبد الرحیم نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فنکشنل لیگ میں لینڈ مافیا ، منشیات فروشوں اور جوئے جیسے سماجی جرائم میں ملوث عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ عہدیداران عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپنے روابط بڑھائیں اور پیر صاحب پگارا کے "متحد سندھ، مضبوط پاکستان" کے فلسفے کو گھر گھر پہنچائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمتِ خلق کو اولین ترجیح بناتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے۔
23/04/2026
سندھ کی اہم شخصیات فنکشنل لیگ میں شامل ہوں گی، پیپلزپارٹی اور متحدہ کو جلد اپنی طاقت دکھائیں گے: سردار عبدالرحیم
کورنگی پاکستان مسلم لیگ فنگشنل میں شمولیتی پروگرام جلسے میں تبدیل ہو گیا
کراچی نوجوان تحریک ضلع کورنگی کے صدر کاشف نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ فنگشنل میں شمولیت اختیار کر لی۔
سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں سے آئے اور انہوں نے پاکستان مسلم لیگ فنگشنل میں شامل ہو کر اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے
ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیف آرگنائیزر تنویر چوہدری نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں کہا کہ کورنگی کو نفرت، کرپشن اور بدانتظامی کی سیاست اور سیاستدانوں سے نجات دلانے کے لیے میدان عمل میں ہیں۔ ہم کورنگی کی عوام کے لیے بہتر مستقبل کی آخری امید ہیں عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آ چکی ہے پیپلز پارٹی نے ایک چور ٹاؤن چیرمین کے زریعئے کورنگی کی عوام کا حق ہڑپ کرلیا ہے جو کل موٹر سائیکل پہ پھرتے تھے آج بڑی بڑی گاڑیوں برانڈڈ کپڑے اور گھڑیاں پہن کر عوام کی خدمت کرنے کے دعوے کررہے ہیں عوام ان کے ڈراموں کو اب سمجھ چکی ہے اور پتہ ان چوروں کو بھی ہے کہ اب ان کی باری نہیں آنی اسی لئے صرف مال سمیٹنے میں لگے ہیں لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے احتساب کا صرف نعرہ نہیں لگے گا مکمل احتساب ہوگا جو کورنگی کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرے گی ۔ روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والوں نے پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا ہے بجلی اور گیس چھین لی ہے نوکریاں لاکھوں میں فروخت کی ہیں وہ دن دور نہیں جب پیر صاحب پگارا کے حُر ان کے کرپٹ سسٹم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے
اسی موقع پر ضلع کورنگی کے آرگنائیزر طارق انصاری نے کارکنان کو تنظیمی نظم و ضبط کے تحت عوام میں شعور بیدار کرنے پر زور دیا کہ موجودہ وقت انتشار اور لڑائی جھگڑے کی سیاست کا نہیں بلکہ بھائی چارے کے فروغ کا ہے ہمیں عوام کو بتانا ہے کہ کیسے ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں سے اپنا حق حاصل کرنا ہے انجینئر شاہ زین ملک نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو کتاب سے دوستی کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی ہوگی تب ہی اس کرپٹ نظام سے نجات ملے گی
پروگرام کی میزبانی کے فرائض عرفان خٹک اور علی خان نے ادا کئے اور اپنے الفاظ سے کارکنان میں جوش و ولولہ برقرار رکھا آخر میں تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
مسلم لیگ فنکشنل ہاؤس کلفٹن میں منعقدہ شمولیتی پروگرام سے براہِ راست اپنے ویڈیو بیان میں ضلع کورنگی کے چیف آرگنائزر تنویر چوہدری نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت نہایت خوش آئند ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا اعتماد اس جماعت پر بڑھ رہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی واحد جماعت ہے جس کی قیادت اور کارکنان پر آج تک کرپشن کا کوئی داغ نہیں لگا، اور یہی اس کی سب سے بڑی پہچان ہے۔
تنویر چوہدری نے مزید کہا کہ جناب پیر صاحب پگارا ہمیشہ پاکستان، افواجِ پاکستان اور عوام کے مفادات کی بات کرتے آئے ہیں۔
قیامِ پاکستان سے قبل سوریا بادشاہ اور حرُ مجاہدین نے انگریز سامراج کے خلاف پاکستان کو بنانے میں بھرپور جدوجہد جاری رکھی اور جنگ کے ہر محاذ پر حرُ مجاھدین صف اول رہے اس وقت سریا بادشاہ نے تاریخی نعرہ بلند کیا “آزادی یا موت، وطن یا کفن” تنویر چوہدری نے کہا کہ آج بھی اسی جذبے کے ساتھ مسلم لیگ فنکشنل ملک کی بقا، سلامتی اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Address
Karachi
