04/04/2026
مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں داخلوں کا آغاز 06 اپریل 2026 بروز پیر
دفتری اوقات: 9 بجے تا 11:30
2:30 بجے دوپہر تا 3:30 بجے سہ پہر
رابطے کے لیے درج ذیل نمبر پر کال کریں
0333-3483114
Madrasah Inaamiya & Inaamiya School is an educational project of Idarah Ishat ul Quran Pakistan.
04/04/2026
مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں داخلوں کا آغاز 06 اپریل 2026 بروز پیر
دفتری اوقات: 9 بجے تا 11:30
2:30 بجے دوپہر تا 3:30 بجے سہ پہر
رابطے کے لیے درج ذیل نمبر پر کال کریں
0333-3483114
25/02/2026
📢 اعلانِ نتائج!
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے تحفیظ القرآن الکریم کے امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔
امتحانات میں مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول کے 04 طلبہ نے قرآن کریم مکمل کرنے کے بعد شرکت کی اور اپنی محنت کا بہترین مظاہرہ کیا۔
ادارہ تمام طلبہ کو ان کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔
#کامیابی
#نتائج #قرانكريم #دین
#وفاق #حفاظ
17/02/2026
تعلیمی اوقات برائے رمضان المبارک 1447ھ
شعبہ قرآن الکریم
الصف عبداللہ بن مسعود،ابوموسی اشعری،معاذ بن جبل رضی اللہ عنہم 07:30-11:30 بجے
الصف سالم مولیٰ ابی حذیفۃ رض (جزوقتی ظہر) 02:00-4:00
جوش، توانائی اور ٹیم ورک کا دن!
مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، جہاں ہر شاٹ، ہر دوڑ اور ہر مقابلے میں نظم و ضبط اور اعتماد جھلکتا رہا۔
کرکٹ، فٹ بال، رسّہ کشی، سیک ریس، بوتل گیم اور نشانہ بازی ہر لمحہ یادگار۔
انعامات، حوصلہ افزائی اور اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام۔
#جذبہ
Huffaz Education System Pakistan Ammar Latif
قلم چلا تو فن بول اٹھا،
آواز اٹھی تو فکر جاگ گئی…
مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں منعقد ہونے والے
مسابقۂ خطاطی اور مسابقۂ خطابت
جہاں حسنِ تحریر نے آنکھوں کو ٹھہرایا
اور پُراعتماد لہجوں نے دلوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔
یہ مقابلے صرف جیت اور ہار کا نام نہیں تھے،
بلکہ ذوق کی تربیت،
سوچ کی آبیاری
اور کردار سازی کے سفر کی ایک خوبصورت جھلک تھے۔
وسطِ کراچی، گلشنِ اقبال سے اُٹھنے والی یہ آواز
بتا گئی کہ یہاں تعلیم
محض کتابوں تک محدود نہیں
بلکہ لفظ، لہجہ اور شخصیت سب کو نکھارتی ہے۔
ڈاکومنٹری کا پہلا حصہ ملاحظہ فرمائیں
#اعتماد
Huffaz Education System Pakistan Ammar Latif
مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول جہاں توانائی، ٹیم ورک اور اسپورٹس مین اسپرٹ نظر آتی ہے۔
میدان میں دوڑتے قدم، چہکتے چہرے اور جیت کا جذبہ—
یہی ہے صحت مند ذہن اور مضبوط شخصیت کی پہچان۔
مکمل ریل دیکھیں، انجوائے کریں اور شیئر کریں!
Zainab Educational Institute Huffaz Education System Pakistan Ammar Latif
قلم چلا تو فن بول اٹھا،
آواز اٹھی تو فکر جاگ گئی…
مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں 02 جنوری 2026 منعقد ہونے والے
مسابقۂ خطاطی اور مسابقۂ خطابت
جہاں حسنِ تحریر نے آنکھوں کو ٹھہرایا
اور پُراعتماد لہجوں نے دلوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔
یہ مسابقے صرف جیت اور ہار کا نام نہیں تھے،
بلکہ ذوق کی تربیت،
سوچ کی آبیاری
اور کردار سازی کے سفر کی ایک خوبصورت جھلک تھے۔
وسطِ کراچی، سے اُٹھنے والی یہ آواز
بتا گئی کہ یہاں تعلیم
محض کتابوں تک محدود نہیں
بلکہ لفظ، لہجہ اور شخصیت سب کو نکھارتی ہے۔
#اعتماد
Huffaz Education System Pakistan
مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول الصف ابو موسیٰ اشعری رض کے نہایت کم عمر، ننھے سے طالب علم خزیمہ بن سمیع اللہ کی تلاوت قرآن کریم پیش خدمت ہے۔
ماشاءاللہ! اتنی کم عمر میں حُسنِ صوت کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت اس بات کی روشن دلیل ہے کہ جب قرآن سے رشتہ بچپن میں جڑ جائے تو آواز بھی نور بن جاتی ہے اور دل بھی۔
اللہ تعالیٰ اس ننھے قاری کو قرآن کا عاشق، حافظ اور عامل بنائے، آمین یا رب العالمین
#ماشاءاللہ
ٰ_اشعری
#قران
"لشکر کریں گے میری دلیری پر تبصرہ" 🇵🇰
پاکستان کے تناظر میں کی گئی یہ تقریر صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں تھی بلکہ غیرت، حوصلے اور حب الوطنی کی گونج تھی۔
محمد شرجیل، طالب علم (متقدم الثانی/میڑک) نے جس اعتماد، فہم اور جرات کے ساتھ اظہارِ خیال کیا، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری نئی نسل اپنے وطن کی عزت، خودمختاری اور نظریے سے پوری طرح آگاہ ہے۔
ایسی آوازیں ہی قوم کا سرمایہ ہوتی ہیں جو دلیل کے ساتھ بات کریں، وقار کے ساتھ کھڑی ہوں اور پاکستان کے دفاع کو اپنا فرض سمجھیں۔
یہ تقریر اس یقین کی تجدید تھی کہ
ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں، مگر کمزور نہیں۔
Huffaz Education System Pakistan
Zainab Educational Institute
“We Will Fight for Our Land Till Our Last Breath” 🇵🇰
Strong words, firm faith, and fearless expression
Anzar Shehzad (Huffaz English) delivering a powerful English speech that reflects courage, sacrifice, and unwavering love for the homeland.
This is not just a speech — it is a voice of resolve, honor, and commitment to protect our land till the very last breath.
Huffaz Education System Pakistan
قَالَ الشَّاعِرُ:
وَالصِّدْقُ يَرْفَعُ أَهْلَهُ لِسَمَائِهِ
وَالْكَذِبُ يَهْوِي بِصَاحِبِهِ لِلْحُفَرِ
مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول، گلشنِ اقبال کراچی کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے مسابقۂ خطابت میں
محمد بن عبد الشکور نے موضوع «الصدق والکذب» پر نہایت پُراثر عربی تقریر پیش کی۔
تقریر میں صدق کی عظمت، اس کے اخلاقی و سماجی اثرات اور کذب کی تباہ کاریوں کو قرآنی تعلیمات اور فصیح اسلوب کے ساتھ اجاگر کیا گیا۔
لہجے کا اعتماد، الفاظ کی مضبوط گرفت اور مضمون کی معنویت نے سامعین کو بھرپور فکری پیغام دیا۔
صدق — کردار کی پہچان
کذب — زوال کی علامت
مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول
علم، تربیت اور حق گوئی کی درسگاہ
Huffaz Education System Pakistan