انتظار حسین پنجوتہ صاحب ایک سپریم کورٹ کے بہترین اور مشہور وکیل ہیں اور عمران خان کے اسپوکس پرسن ہیں،ان کو 8 اکتوبر کو اغوا کیا جاتا ہے اور آج اس طرح ڈرامہ کر کے بازیاب کرایا جاتا ہے،اور پولیس افسر اس سے پوچھ رہے ہیں آپ کون ہیں کیا کرتے ہیں۔۔۔عجیب تماشا لگایا ہوا ہے ملک میں،چور اچکے بدمعاش ڈاکو تو محفوظ ہیں ،مگر کوئی شریف آدمی محفوظ نہیں اس ملک میں،جب سینیٹر ،ایم این ایز،وکیل،شاعر،ادیب،صحافی،عورتیں،بچے محفوظ نہیں ،تو عام آدمی کی کیا حیثیت ہے ؟ قوم آپ کے سارے اعمال دیکھ رہی ہے اپنے ذہنوں میں محفوظ کر رہی ہے،اور ایک بات یاد رکھیں قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی،جب ہمارے صبر کے پیمانے لبریز ہوگئے،تو آپ سے گن گن کے حساب لیا جائے گا ۔
PTI UC-04 Gulshan e Hadeed
PTI UC-04 GULSHAN-E-HADEED
09/04/2024
آج رات 9 بجے،اللہ والی چورنگی تا ایل 9 مارکیٹ 👍
اسٹیل ٹاؤن کے رہائشیوں کے ساتھ نیشنل ہائی وے پر سوئی گیس کے ناجائز بلوں کے خلاف پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ملیر کے سینئر رہنما عمیر شاہد، باصر علی خان امجد جتوئی و دیگر پارٹی عہدے داران و ورکرز دھرنے میں موجود،
شدید مہنگائی میں اسٹیل مل انتظامیہ،سوئی سدرن گیس کی فرعونیت نامنظور،گیس کی چوریاں روکی جائیں نہ کہ رہائشیوں پر گیس بم گرائے جائیں۔
خان کے حکم پر کراچی میں کل ہونے والی ریلی اور جلسے حوالے سے امیدوار برائے این اے 229 ملیر ولی محمد بلوچ صاحب کا پیغام کراچی خصوصاً ملیر والوں کے نام۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف NA-230 کا نامزد امیدوار ڈاکٹر مسرور علی سیال الیکشن جیتنے کے بعد پارٹی اور عمران خان کی دی گئی پالیسی پر چلنے پر حلف دے کریقین دہانی کروائی۔۔
30/05/2023
https://youtube.com/shorts/_TIVtdWefBA?feature=share4
Beautiful view of Steel Twon and Gulshan e Hadeed. #gulshanehadeed #steeltown #beautiful 🎥 Major Takeaways | Chairman Imran Khan's address to nation (30.05.2023)
24/04/2023
محترم بھائی و دوست ڈاکٹر مسرور سیال کی تحریر نظروں سے گزری دلی۔ اطمینان ہوا ایسے لوگ اس سیاہ دور میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہیں ۔اللّہ کامیابی نصیب فرمائے۔ زیر نظر ان کی تحریر ملاحظہ ہو۔
میرا ارادہ ہو رہا تھا کہ میں یہ سیاست و غیرہ چھوڑ کر کوئی مسجد یا خانقاہ وغیرہ بساؤں اور باقی عمر سکون کے ساتھ اللہ کی عبادت کرتے ہوئے گذاردوں ،مگر میرا مرشد کہتا ہے کہ تو اگر یہ سب کچھ کرنا چاہتا ہے ،تو تو صرف اپنے لیے جینا چاہتا ہے ،اگر تیرے چاروں اطراف ظلم ،برائی اور ناانصافی ہو تو تجھے تسبیح اور مصلہ پکڑ کر گوشہ نشینی اختیار نہیں کرنی چاہیئے ،بلکہ اللہ تعالیٰ کا نام لے کر برائی اور ظلم کے خلاف میدان میں اترنا چاہیے ،بلاشک اس میں تکلیفیں ہیں،مگر ثواب زیادہ ہے ،اور مسلمان ہونے کے ناطے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات بھی ہمیں یہی بتاتی ہیں کہ معاشرے سے برائی ظلم اور نا انصافی کو ختم کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لانی چاہیے،آپ کے معاشرے میں کسی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہو کسی کا حق غصب کیا جا رہا ہو, لوگوں کو ناحق قید کیا جا رہا ہو،ناحق قتل ہو رہے ہوں،لوگ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بھوک میں مر رہے ہوں،کسی کی جان مال عزت محفوظ نہ ہو،یا سرےعام برائی ہو رہی ہو، معاشرے میں قانون ،انصاف ،برابری نہ ہو,یہ سب دیکھتے ہوئے تو آنکھیں بند کر کے عبادت میں مشغول ہو تو ایسی عبادت تمہارے کسی کام نہیں آنی،عبادت کرنی ہے تو اصل عبادت یہ ہے کہ ان تمام معاشرتی بیماریوں کے خلاف کھڑا ہوجا اور انسانیت کی خدمت کر،دونوں جہان کی کامیابی میں تمھیں لکھ کر دیتا ہوں،ظالم اگر آپ سے کہیں زیادہ طاقتور ہے گھبراؤ نہیں ، امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے کوئی تاریخ رقم کرو،مرنا ایک دن سب کو ہے،زندگی جتنی ہے اتنی ہی پوری کروگے،ڈر کر بیٹھ جانے سے زندگی بڑھ نہیں سکتی ،موت کا دن مقرر ہے اب آپ ہے منحصر ہےکہ موت کس طرح قبول کرتے ہو،شیر اسلام امیر حمزہ کی طرح یا رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی کی طرح،ولید بن مغیرہ کی طرح یا سیف الاسلام خالد بن ولید کی طرح ،امام حسین کی طرح یا یزید کی طرح، حر کی طرح یا باقی ماندہ کوفی لشکر کی طرح ،باتیں بہت زیادہ ہوئیں ساری درج نہیں کر سکتا ،بس پکا ارادہ کر لیا کہ بقایا زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف ہے،اور معاشرے سے برائی، ظلم ،اور ناانصافی کو ختم کرنے کے لیے کوششیں اور تیز کرنی ہوگی ۔
Masroor Ali Siyal Dr.Masroor Ali Siyal - PTI
30/03/2023
پی ٹی آئی کراچی اعلامیہ
پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کراچی کی ڈسپلنری کمیٹی کا اعلان کردیا،
کراچی کی ڈسپلنری کمیٹی کے ہیڈ ڈاکٹر شہاب امام جبکہ مسرور سیال،سعید آفریدی،فہیم خان،ارسلان مرزا بطور میمبرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ڈاکٹر مسرور علی سیال کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن کمپین کی مناسبت سے " گرینڈ ریلی" نکالی گئی جس میں یوسی 4 گلشن حدید کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین عمیر شاہد،وائس چیئرمین محسن سیال،یوسی 5 کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین حفیظ جوکھیو،وائس چیئرمین باصر علی خان،یوسی 3 کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین امیر جھتیال،وائس چیئرمین خیر اللہ یوسف زئی اور تینوں یوسیوں سے بڑی تعداد میں مقامی رہنماؤں،کارکنان،سپورٹرز اور عوام الناس نے شرکت کی۔
01/08/2022
پاکستان تحریک انصاف گلشن حدید کے نامزد امیدواران برائے بلدیاتی الیکشن کی یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے مشاورتی نشست،
جلد تمام ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کرکے حتمی شکل دی جائے گی۔
15/07/2022
خوددار قوم کے دلیر لیڈر کا ساتھ دینے وقت ہوا جاتا ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi
