UZAIR AHMED PSP

UZAIR AHMED PSP

Share

POLICE SERVICE OF PAKISTAN
SENIOR SUPERINTENDENT OF POLICE (SSP)
DISTRICT POLICE UMERKOT
MEDIA CELL

14/03/2026
05/02/2026

📢 پریس ریلیز

دفتر ایس ایس پی عمرکوٹ
تاریخ: 05 فروری 2026

یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ضلع عمرکوٹ میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ڈی سی آفس عمرکوٹ سے شروع ہو کر اللہ والا چوک سے گزرتی ہوئی پریس کلب عمرکوٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کی قیادت ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نویدالرحمن لاڑک نے کی۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی، صحافیوں، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور بھارت کے غیر قانونی و غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ اور بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا اور کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے۔

ریلی کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ ٹریفک کی روانی کو بھی مؤثر انداز میں برقرار رکھا گیا۔

📌 ترجمان
ضلع پولیس عمرکوٹ
میڈیا سیل

28/01/2026

عمرکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی، قتل کیس کا مرکزی ملزم دو دن میں گرفتار۔



10/10/2025

📢 پریس ریلیز
دفتر ایس ایس پی عمرکوٹ
تاریخ: 10 اکتوبر 2025

ضلع عمرکوٹ میں پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نویدالرحمن لاڑک نے کی، جبکہ ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل عمرکوٹ، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں پولیو مہم کے مؤثر اور کامیاب انعقاد کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔

مہم کا باضابطہ افتتاح گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول غریب آباد عمرکوٹ میں کیا گیا، جہاں ڈپٹی کمشنر نویدالرحمن لاڑک اور ایس ایس پی عزیر احمد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جبکہ 200 پولیس افسران و جوانوں کو مختلف علاقوں میں ڈیوٹی اور موبائل گشت کے لیے تعینات کیا گیا ہے تاکہ مہم کے دوران امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے اور پولیس ضلع بھر میں انسدادِ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔



📌 ترجمان
ضلع پولیس عمرکوٹ
میڈیا سیل

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Karachi