17/09/2024
مسلمانوں کے زوال کی وجہ
تعلیمات نبوی سے ان کی دوری ہے
12 ربیع الاول ، یوپی موڑ کراچی
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے
زیر اہتمام عید میلاد النبی کیمپ لگایا گیا اور
جلوسوں کے شرکاء کو شربت پلایا گیا
اس موقع پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے
چیئرمین الطاف شکور نے کیمپ کا دورہ کیا
کیمپ میں پاسبان کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد
وومن ونگ کی صدر عزیز فاطمہ ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہنما
زاہد جمیل ، خالد درانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
پاسبان رہنماؤں کی عالم اسلام کو جشن
عید میلا دالنبی ﷺ کی مبارکباد
رسول مکرم محمد مصطفی ﷺ کی
بعثت کا مقصد بھٹکی ہوئی انسانیت کو
راہ راست پر لانا تھا
تفصیلات کے مطابق ۔۔۔
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور ، وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد اور دیگر رہنماؤں نے عالم اسلام کو رحمت اللعالمین کے یوم ولادت کی آمد کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ﷺ پوری انسانیت کے لئے تا قیامت اسوہ کامل اور تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں۔ رسول مکرم محمد مصطفی ﷺ کی بعثت کا مقصد بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لانا تھا۔
رسول اللہ سے عشق و محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے لیکن اس سے مراد فقط محافل حمد و نعت یا ذکر نہیں بلکہ آپ ﷺ کے بتائی ہوئی ہدایات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا ہے۔ رسول اکرمؐ کی تعلیمات سے پوری طرح فیض یاب ہونے کے لئے آپؐ کی زندگی کو چراغ راہ بنانے اور آپ کی روحانی واخلاقی اور عملی خوبیاں اخذ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
وہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام یوپی موڑ نارتھ کراچی میں 12 ربیع الاول کے موقع پر صبح سے شام تک لگائے گئے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیمپ کے شرکاء سے گفتگو کر رہے تھے۔ پی ڈی پی رہنماؤں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے زوال کی وجہ تعلیمات نبوی سے دوری ہے۔ کتاب و سنت اساس دین ہیں۔ رسول اللہ کی ولادت باسعادت اور حیات طیبہ ہماری راہنمائی کرتی ہے۔ ملت اسلامیہ کے لئے سیرت رسول اللہ کی ہر لمحہ پیروی ناگزیر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور
پاسبان کی رہنمائ میں اپنے علاقہ کے مسائل خود حل کریں
پاسبان کے فیس بک پیج کو لائک کریں
Pasban Democratic Party
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا منشور، پوسٹرز، اسٹکرز اور میگزین وغیرہ منگوانے کے لیے اپنا پوسٹل ایڈرس واٹس ایپ کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الطاف شکور
چیئرمین : پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
اقبال ہاشمی
جنرل سیکریٹری : پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاسبان ہر ظلم کے خلاف اور ہر مظلوم کے ساتھ ہے
پاسبان دیہاتوں کی وڈیرہ شاہی اور شہروں کی لٹیرا شاہی کے خلاف حق اور سچ کی آواز ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی رجعت پسندی, ظلم و کرپشن اور وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کی جدوجہد کر رہی ہے
پاسبان کے ہاتھ مضبوط کیجیے اور پاسبان کا ساتھ دیجئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاسبان کا ممبر، ورکر بننے کے لئے اور اپنے علاقہ میں یونٹ کھولنے کے لئے نام ، ولدیت ، تحصیل و ضلع اور قومی شناختی کارڈ نمبر ہمیں میسج کریں
T: 03009204794

06/09/2024