Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi

Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi

Share

Official page of TMC Baldia, District Keamari, providing municipal services and ensuring development for Baldia Town residents.

Town Chairman - Abdul Karim Askani!🇱🇾

08/06/2026

بلدیہ ٹاؤن میں عوام کے لیے ایک اور بڑا تحفہ، لاسی پاڑہ اسکول کے قریب نئے “تجلی نور پارک” کے قیام کا اعلان

بلدیہ ٹاؤن کی ترقی کا سفر جاری ہے۔ ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی نے یونین کونسل نمبر 10 میں لاسی پاڑہ اسکول کے قریب نئے اور جدید طرز کے “تجلی نور پارک” کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جس سے علاقے کے مکینوں کو تفریح، ورزش اور صحت مند سرگرمیوں کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

واضح رہے کہ یونین کونسل 10 میں قائم تجلی نور پارک پہلے ہی ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی کی کاوشوں سے علاقے کی ایک نمایاں تفریحی جگہ بن چکا ہے، جہاں روزانہ فیملیاں، بزرگ اور بچے سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اسی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ایک اور تجلی نور پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی خدمت اور مقامی ترقی کے وژن کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

یونین کونسل 10 کے وائس چیئرمین یاسر تنولی کی درخواست پر لاسی پاڑہ اسکول کے قریب طویل عرصے سے غیر فعال پڑی پارک کی جگہ کو دوبارہ آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق آئندہ ڈیڑھ سے دو ہفتوں میں تعمیراتی کام کا آغاز متوقع ہے۔

مجوزہ پارک میں خواتین کے لیے علیحدہ پردہ پارک، واکنگ ٹریک، بچوں کے لیے تفریحی سہولیات اور عوامی آرام گاہیں قائم کی جائیں گی، جس سے خواتین، بزرگوں اور بچوں کو ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول میسر آئے گا۔

علاقہ مکینوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بلدیہ ٹاؤن کی ترقی اور عوامی فلاح کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

08/06/2026

گلگت بلتستان میں تیر چل گیا 💚🖤❤️


Photos from Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi's post 08/06/2026

کراچی: سابق جنرل سیکریٹری ڈسڑکٹ سینٹرل امتیاز خان کی جانب سے صدر پی ایس 111 و ٹاؤن چیئرمین بلدیہ جناب عبدالکریم آسکانی کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر بیرسٹر فہد ، ؔراحت خان، ابرار خان، ریاض نیازی سمیت دیگر معزز دوست بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، عوامی مسائل اور علاقائی ترقی سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق جنرل سیکریٹری ڈسڑکٹ سینٹرل امتیاز خان کی جانب سے ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی، بیرسٹر فہد ، راحت خان ،ابرار خان ،ریاض نیازی ، اور دیگر دوستوں کو سندھ کی ثقافت اور روایتی مہمان نوازی کی علامت اجرک بھی پہنائی گئی۔

تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں نے عبدالکریم آسکانی کی عوامی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

07/06/2026

‏گلگت کے باشعور، غیور اور وفادار عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوامی فلسفے پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

انشاء ﷲ آج 7 جون کو گلگت بلتستان کے کونے کونے میں تیر چلے گا، اور پاکستان پیپلز پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرکے عوامی خدمت کا سفر مزید مضبوطی سے جاری رکھے گی۔


Photos from Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi's post 06/06/2026

صدر پی ایس 111 و ٹاؤن چیئرمین بلدیہ جناب عبدالکریم آسکانی نے ناصر سواتی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر جنرل کونسلر یونین کونسل 7 ظہور خان ،میاں خان،حبیب لاشاری ،و دیگر دوست احباب عزیزو اقارب موجود تھے ۔

06/06/2026

محرم الحرام کے پرامن، محفوظ اور منظم انعقاد کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کیماڑی امیر افضل اویسی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ٹاؤن چیئرمین بلدیہ جناب عبدالکریم آسکانی، ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر، ٹاؤن چیئرمین ماڑی پور محمد ہمایوں خان،اسسٹنٹ کمشنرز ،میونسپل کمشنرز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، کے الیکٹرک، واٹر بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محرم الحرام کے ایام میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، فراہمیِ آب، بجلی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطوں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

شرکائے اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عزادارانِ حسینؑ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتے ہوئے محرم الحرام کے تمام انتظامات بہترین اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں گے، تاکہ مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے دوران امن و امان، سہولیات اور شہری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Photos from Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi's post 05/06/2026

صدر پی ایس 111 و ٹاؤن چیئرمین بلدیہ جناب عبدالکریم آسکانی اور جنرل سیکرٹری پی ایس 111 عثمان پڑھیال کی مینگل ہاؤس آمد،
سابق صدر و چیئرمین موسیٰ مینگل کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات ڈسڑکٹ کیماڑی سید افتخار حسین شاہ، بابو مری ،سید واجد علی شاہ،حبیب لاشاری،مزمل و دیگر دوست موجود تھے۔

05/06/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی کا جنرل باڈی اجلاس صدر ڈسٹرکٹ کیماڑی و رکنِ سندھ اسمبلی جناب لیاقت علی آسکانی کی زیرِ صدارت نیول کالونی الیکشن سیل آفس میں منعقد ہوا۔

05/06/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Hub River Road Near Chippa Ambulance Stop, Sector 05 Baldia
Karachi
75760

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00