02/02/2026
Plz share & forward...
DMC Keamari Official.
02/02/2026
Plz share & forward...
29/08/2023
18/07/2023
چیئرمین میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی نے وائس چیئرمین عجب خان سواتی اور میونسپل کمشنر ماجد علی کے ھمراہ ایک اھم گائیڈ لائن میٹنگ کی جس میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ لوگ سنیئر افسران ہیں اور بلدیاتی معاملات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ ہمارے چار سالہ دور میں ایمانداری اور محنت سے اس ٹاؤن کو اپنے تجربے سے گل و گلزار بنائینگے ۔
ٹاؤن چیئرمین میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی نے وائس چیئرمین عجب خان سواتی اور میونسپل کمشنر ماجد علی کے ھمراہ ایک اھم گائیڈ لائن میٹنگ کی جس میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر افسران کو کہا کہ عوام کی بھاری اکثریت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اپنی راۓ کا اظہار کیا۔ آپ لوگ سنیئر افسران ہیں اور بلدیاتی معاملات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ھم منتخب نمائندے یہ امید رکھتے ہیں کہ آپ ھمیں دیئے گئے چار سالہ مینڈیٹ میں نھایت ایمانداری سے اس ٹاؤن کو اپنے تجربے سے گل و گلزار بنائینگے ۔ ھم آپ لوگوں کو موقع دے رھے ہیں کہ اپنے ماتحتوں کی تربیت کریں کہ پرانی روش کو چھوڑ کر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔آپ منتخب یونین کمیٹیز کے نمائندوں سے بھی حسن سلوک سے پیش آؤگے ۔ ویسے تو ھم روز آپ سے میٹنگ کررھے ہیں مگر آج صرف تمام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو طلب کیا ھے۔ آپ لوگ اپنی ترجیحات سے ھمیں آگاہ کریں اور ھم اپنے وسائل کے مطابق دور کرینگے۔آج کی میٹنگ میں محکمہ بی اینڈ آر۔میکنیکل۔ سینٹیشن۔پارک۔ایڈمنسٹریشن۔ٹریڈ لائسینس۔اکاؤنٹس۔بجٹ اور انفارمیشن افسران نے اپنی اپنی درپیش مسائل سے چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی سے آگاہ کیا۔ جس پر تمام افسران کو یقین دہانی کرائی گئی کہ اس ٹرانزیشن پریڈ کے فوری بعد ھم ھر ڈیپارٹمنٹ کو معمول پر لانے کے لئے کوشیش کرینگے۔
انفار میشن آفیسر
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن
بلدیہ ٹاؤن کراچی
15/07/2023
صوبائی وزیر کچی آبادی منتخب ایم۔پی۔اے بلدیہ ٹاؤن لیاقت علی آسکانی نے چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی کے آفس میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں وائس چیئرمین عجب خان سواتی ، ٹرانزیشن آفیسر ڈسٹرکٹ کیماڑی جاوید قمر ، یوسی چیئرمین الہی بخش اور دیگر ٹاؤن افسران و کونسلرز نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر کچی آبادی منتخب ایم۔پی۔اے بلدیہ ٹاؤن لیاقت علی آسکانی نے چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی کے آفس میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں وائس چیئرمین عجب خان سواتی ، ٹرانزیشن آفیسر ڈسٹرکٹ کیماڑی جاوید قمر ، یوسی چیئرمین الہی بخش اور دیگر ٹاؤن افسران و کونسلرز نے شرکت کی ۔اس موقع پر ٹی۔ایم۔سی بلدیہ ٹاؤن کے چئیرمین عبدالکریم آسکانی نے مکمل بریفنگ دیتے ھوۓ کہا کہ تمام امام بارگاھوں اور مساجد کے اطراف میں صفائی , استرکاری اور لائٹوں کی تنصیبات کا کام جاری ھے اور میئر کراچی مرتضی وھاب کے شکر گذار ہیں کہ ملیریا اور ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے فیومیگیشن کی گاڑیاں ادویات و عملے کے ساتھ مہیا کی۔ فیموگیشن کا عمل دو دن سے جارھی ھے اور مزید دسویں محرم تک جاری رہیگا۔بعدازاں صوبائی وزیر لیاقت علی آسکانی نے منتخب ٹاؤن کے نمائندوں اور افسران کے ھمراہ مچھر مار مہم کے متعلق کہا کہ فیموگیشن مشیینوں میں جراثم کش ادویات کی مشینوں کو مختلف یونین کمیٹوں کی طرف روانہ کیا جاۓ اور خاص کرکے ان ٹہرے ھوۓ پانی پر چھڑکاؤ کرے جہاں پر ان کے انڈے ھوتے ہیں۔ اس موقع پر جمع پر ھجوم لوگوں کو مخاطب کرتے ھوۓ کہا کہ ھم تمام امام بارگاہ اور مساجد کے منتظمیئن سے رابطے میں ہیں اور انکی شکایات کا ازالہ کریں گے۔ ھم پر عوام نے اعتماد کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کو یونین کیٹی سے قومی اسمبلی کے ایوانوں تک ووٹ کی طاقت سے پہنچایا۔انشااللہ شہید متحرمہ بے نظیر کے وژن کو طول و عرض میں روشناس کرائینگے۔
انفار میشن آفیسر
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن
بلدیہ ٹاؤن کراچی
14/07/2023
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی نے وائس چیئرمین عجب خان سواتی اور میونسپل کمشنر ماجد علی کے ھمراہ میئر کراچی مرتضی وھاب کی جانب سے مہیا کردہ فیومیگیشن کی گاڑیوں میں ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات ڈال کر اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی نے وائس چیئرمین عجب خان سواتی اور میونسپل کمشنر ماجد علی کے ھمراہ میئر کراچی مرتضی وھاب کی جانب سے مہیا کردہ فیومیگیشن کی گاڑیوں میں ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات ڈال کر اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی میں مچھروں کی پیدائش کے پیش نظر ملیریا اور ڈینگی کی بیماری پھیلنے کے خطرات سے نمٹنے کے لئے اسپرے مہیم کا آغاز کردیا گیا ھے۔ اس موقع پر چیئر مین اور وائس چیئرمین نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ھوۓ کہا کہ ھم شکر گزار ہیں کراچی کے میئر مرتضی وھاب اور بلدیہ ٹاؤن سے منتخب صوبائی وزیر لیاقت علی آسکانی کہ انہوں نے وقت کی نذاکت کو محسوس کرتے ھوۓ محرم الحرام کی آمد سے قبل ملیریا اور ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے ادویات کا چھڑکاؤ کرانے کی مہم میں مذکورہ گاڑیاں اور ادویات انہوں نے فیموگیشن کے عملے کے ساتھ مہیا کی۔ انہوں نے ھدایت کی کہ جہاں کہیں ٹہرا ھوا پانی نظر آئے اس پر فوری اسپرے کرکے مچھروں کی افزائش سے قبل انکے انڈوں کو ختم کردیا جاۓ۔ محرم الحرام کی مجالس اور مساجد میں منعقد محفلوں میں شریک غم حسین علیہ سلام منانے عزاداروں کو فل پروف ملیریا اور ڈینگی سے محفوظ بنایا جائیگا۔ ٹاؤن میونسپل کمشنر ماجد علی نے کہا کہ ھمارے ٹاؤن کے افسران اور عملے نے چیئرمین عبدالکریم آسکانی اور وائس چیئرمین عجب خان سواتی کی ھدایت پر دل و جان سے صفائی ستھرائی ۔اسٹریٹ لائٹ اور سڑکوں اور سیورج کے کام میں مصروف ہیں۔اس مواقع پر چئئرمین نے کہا کہ امام بارگاہ اور مساجد کے منتظمیئن کی شکایات و مشورے پر مکمل تعاؤن جاری رہیگا ۔کسی بھی قسم کی کوتاھی پر قانونی کاراوائی عمل میں لائی جائیگی۔
انفار میشن آفیسر
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن
بلدیہ ٹاؤن کراچی
11/07/2023
ڈپٹی کمشنر کیماڑی،غلام قادر تالپور کی صدارت میں محرم الحرام سے قبل بلدیاتی ودیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کیماڑی کے ٹرانزیشن آفسر،جاوید قمر، ماڑی پور ٹاؤن چیئرمین ہمایوں محمد خان،مورڑو میربحرٹاؤن چیئرمین علی اکبر، بلدیہ ٹاؤن چیئر مین عبدالکریم آسکانی، اورتینوں ٹاؤن کے میونسپل کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز، رینجرز اور پولیس کے اعلی افسران، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کے الیکٹرک و دیگر اداروں کے علاوہ ضلع کیماڑی کی امام بارگاہوں،جلوس ومجالس کے منتظمین نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر کیماڑی،غلام قادر تالپور کی صدارت میں محرم الحرام سے قبل بلدیاتی ودیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کیماڑی کے ٹرانزیشن آفسر،جاوید قمر، ماڑی پور ٹاؤن چیئرمین ہمایوں محمد خان،مورڑو میربحرٹاؤن چیئرمین علی اکبر، بلدیہ ٹاؤن چیئر مین عبدالکریم آسکانی، اورتینوں ٹاؤن کے میونسپل کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز، رینجرز اور پولیس کے اعلی افسران، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کے الیکٹرک و دیگر اداروں کے علاوہ ضلع کیماڑی کی امام بارگاہوں،جلوس ومجالس کے منتظمین نے شرکت کی اس موقع پر جلوس ومجالس منتظمین کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے بلدیاتی مسائل سمیت دیگر مسائل پیش کئے جو کہ بغور سنے گئے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو احکامات بھی جاری کئے گئے اس حوالے سے واٹس ایپ گروپ ترتیب دیا جارہا ہے جس کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کے ساتھ گروپ میں آنے والے مسائل کو دور کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کا کردار ادا کیا جائے گاٹرانزیشن افسر نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے چیئرمینز کے مشاورت سے عیدالاضحی کے خصوصی ایام میں تینوں ٹاؤن میں جس طرح انتظامات کیے تھے متوقع برسات سے نبردآزما ہونے کے ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے جہاں تک ممکن ہوگا سہولیات پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ رین ایمرجنسی اور محرم الحرام میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کرینگے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کیماڑی نے رینجرز اور پولیس کے افسران سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کریں جبکہ اس موقع پر تمام اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہ اور جلوس کے گزرگاہوں پر صفائی اور دیگر امور کی انجام دیہی کے حوالے سے کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کے الیکٹرک کے نمائندوں سے کہا کہ وہ محرم کے دس دنوں میں لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کریں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام میں اور اس سے قبل جہاں تک ممکن ہوگا بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انفار میشن آفیسر
ٹاؤن چئیرمین کیماڑی ھمایوں محمد خان، ٹاون چئیرمین بلدیہ کریم آسکانی نے ٹرانسیشن آفیسر جاوید قمر کے ہمراہ محروم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے آفس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔
01/07/2023
TMC Baldia town Karachi.