08/07/2026
الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے چترال کی مساجد میں جدید لاؤڈ اسپیکر سسٹمز کی تقسیم
الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چترال کی متعدد مساجد کے لیے جدید لاؤڈ اسپیکر سسٹمز کی تقسیم کی تقریب شاہی مسجد چترال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ارندو، گوبور، مستوج، لاسپور اور دیگر مختلف علاقوں کی کئی مساجد کے نمائندگان میں معیاری ساؤنڈ سسٹمز تقسیم کیے گئے، تاکہ مساجد میں اذان، خطبات اور دینی اجتماعات کے انتظامات مزید بہتر بنائے جا سکیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر دارالعلوم چترال، مولانا خلیق الزماں کاکاخیل تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں دینی مراکز اور مساجد کی خدمت کو ایک عظیم دینی و سماجی فریضہ قرار دیتے ہوئے الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔
پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر قاضی محب الرحمان، نمائندہ الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن، نے کی۔ تقریب میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے آئمہ کرام، خطباء، معززینِ علاقہ اور مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
شرکائے تقریب نے الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مسلسل رفاہی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ قاری محمد احمد صدیقی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ فاؤنڈیشن نے چترال میں مساجد کی معاونت، قرآن کریم کی فراہمی، فلاحی منصوبوں اور دیگر سماجی خدمات کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی فاؤنڈیشن اسی جذبے کے ساتھ چترال کے عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔
اس موقع پر شاہی مسجد چترال کے خطیب نے بھی الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن اور اس کے منتظمین، بالخصوص چیئرمین شیخ قاری محمد احمد صدیقی، کی دینی و رفاہی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فلاحی اقدامات نہ صرف مساجد کی ضروریات پوری کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں دینی شعور اور باہمی تعاون کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
Qazi Muhib
Muhammad Ahmad
Al Siddeeq welfare foundation
08/06/2026
الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے استارو تورکہو اپر چترال میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جس کے ذریعے سینکڑوں خاندانوں تک قربانی کا گوشت عزت و احترام کے ساتھ پہنچایا گیا۔
انشاء اللّٰہ باقی علاقوں کی تفصیلات بھی نشر کی جائینگی
الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ سے خدمتِ انسانیت کے جذبے پر یقین رکھتی ہے اور معاشرے کے ضرورت مند طبقات کی مدد کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے۔
یہ اجتماعی قربانی زیرِ سرپرستی شیخ قاری محمد احمد صدیقی صاحب اور زیرِ نگرانی ڈاکٹر قاضی محب الرحمان کے تعاون اور کاوشوں سے کامیابی کے ساتھ انجام پائی۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین، رضاکاروں اور اہلِ خیر کی قربانیوں اور خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے جان و مال میں برکت نصیب فرمائے اور انہیں دکھی انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن
"خدمتِ انسانیت، ہماری پہچان"
07/06/2026
الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ریری اویر، اپر چترال میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جس کے ذریعے سینکڑوں خاندانوں تک قربانی کا گوشت عزت و احترام کے ساتھ پہنچایا گیا۔
انشاء اللّٰہ باقی علاقوں کی تفصیلات بھی نشر کی جائینگی
الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ سے خدمتِ انسانیت کے جذبے پر یقین رکھتی ہے اور معاشرے کے ضرورت مند طبقات کی مدد کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے۔
یہ اجتماعی قربانی زیرِ سرپرستی شیخ قاری محمد احمد صدیقی صاحب اور زیرِ نگرانی ڈاکٹر قاضی محب الرحمان کے تعاون اور کاوشوں سے کامیابی کے ساتھ انجام پائی۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین، رضاکاروں اور اہلِ خیر کی قربانیوں اور خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے جان و مال میں برکت نصیب فرمائے اور انہیں دکھی انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن
"خدمتِ انسانیت، ہماری پہچان"
01/06/2026
الحمدللہ! الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اجتماعی قربانی اور گوشت کی تقسیم کا کامیاب انعقاد 🥀
اللہ رب العزت کا بے پایاں کرم اور احسان ہے کہ الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اس سال بھی کراچی میں اجتماعی قربانی کا فریضہ انتہائی نظم و ضبط اور سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے سرانجام دیا ہے۔
اس کارِ خیر کے اہم پہلو:
اجتماعی قربانی: مخیر حضرات کے تعاون سے بروقت اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شفافیت اور معیار کو اولیت دی گئی۔
مرکزی مرکز میں تقسیم: قربانی کے بعد گوشت کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق پیک کیا گیا اور سب سے پہلے ہمارے مرکزی مرکز پر مستحقین میں تقسیم کا سلسلہ شروع ہوا۔
مہران ٹاؤن میں تقسیم: ہماری ٹیم نے مہران ٹاؤن کے دور افتادہ اور غریب علاقوں کا دورہ کیا، جہاں گھر گھر جا کر مستحق خاندانوں تک گوشت پہنچایا گیا، تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
سرپرستی: یہ تمام تر فلاحی سرگرمیاں ہمارے محترم ڈائریکٹر، قاری محمد احمد صدیقی صاحب (حفظہ اللہ) کی زیرِ سرپرستی انجام دی گئیں۔ آپ کی نگرانی میں ہماری ٹیم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ امانت درست حق داروں تک پہنچے۔
ہم ان تمام مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن پر اعتماد کیا اور اپنی قربانیوں میں ہمیں شامل کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور اسے آپ کے لیے توشہ آخرت بنائے۔ آمین۔
الصدیق ویلفیئر فاؤنڈیشن معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور انشاءاللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔