25/05/2026
بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے اراکین کی جانب سےتمام محبان لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم کو " عید الاضحٰی " بہت بہت مبارک، اللہ سبحان تعالٰی ہم سب کو صحت و تندرستی کے ساتھ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمارے اکابرین جن کی کوششوں سے اس عظیم ادارے کا قیام ممکن ہوا کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے آمین ثم آمین شکریہ اقبال فاروقی
01/05/2026
لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم کے غیر مطبوعہ کلام سے ایک مرثیہ کا انتخاب۔شکریہ اقبال فاروقی
05/04/2026
بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی نے اپنے اراکین اور ان کے اہل و عیال کے لئے " عید ملن عشائیہ " کا اہتمام بروز جمعہ بتاریخ 03 اپریل 2026ء بوقت رات 09 بجے اکادمی کے احمد علی ہال میں منعقد کیا گیا، تقریب میں اراکین کے اہل و عیال کی کثیر تعداد نے شرکت کی، عشائیہ کے بعد " قوالی " کا اہتمام کیا گیا جسے حاضرین محفل نے بہت پسند کیا، اس موقع کی چند تصاویر پیش ہیں شکریہ اقبال فاروقی
20/03/2026
بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے اراکین کی جانب سے تمام محبان لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم کو عید الفطر بہت بہت مبارک، اللہ سبحان تعالٰی آپ سب کو صحت و تندرستی کے ساتھ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین
25/12/2025
بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کی مجلس نظماء اور عام اراکین کا سالانہ اجلاس سماعت گاہ بابائے ڈرامہ خواجہ معین الدین میں 22 ڈسمبر 2025ء بروز پیر شام 7 بجے بصدارت پروفیسر ڈاکٹر سید وسیم الدین صاحب صدر اکادمی منعقد ہوا، اجلاس کی چند تصاویر پیش ہیں شکریہ اقبال فاروقی خازن/ رکن نظماء اور انتظامیہ
08/12/2025
بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے " سماعت گاہ بابائے ڈرامہ خواجہ معین الدین " میں ہفتہ بتاریخ 06 دسمبر 2025ء کو جلسہ بیاد لسان الامت نواب بہادر یار جنگ منعقد ہوا۔اس تقریب میں ہمارے خاص مہمان کینیڈا میں مقیم معروف طبیب، محقق، نقاد، دانشور، شاعر و ادیب ڈاکٹر سید تقی عابدی صاحب نے خصوصی خطاب بعنوان " قائد ملت نواب بہادر یار جنگ کی ادبی سماجی مذہبی اور عوامی خدمات " فرمایا ۔ اس تقریب کی چند تصاویر پیش ہیں شکریہ اقبال فاروقی
09/11/2025
بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی میں طوطی ہند حضرت امیر خسرو رح کے سات سو سالہ یوم وصال پر ایک تقریب بتاریخ 07 نومبر 2025ء بروز جمعہ بوقت 07 بجے شام اکادمی کے احمد علی ہال میں بصدارت پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر سحر انصاری صاحب تھے ،مقررین میں جناب حجاز نقوی، محترم فیصل عزیز بندگی اور محترمہ شاہدہ اسید رضوی صاحبہ تھیں۔ نجم الدین و سیف الدین و برادران قوال نے آخری میں حضرت امیر خسرو رح کا منتخب کلام پیش کیا، اس تقریب کی چند تصاویر پیش ہیں۔شکریہ اقبال فاروقی
08/11/2025
بہادریارجنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے موسینین بابائے ڈرامہ خواجہ معین الدین مرحوم 23 مارچ 1924ء کو حیدراباد دکن میں پیدا ہوئے اور آپ کا وصال 09 نومبر 1971ء کو 47 سال کی عمر میں کراچی میں ہوا۔ آج 09 نومبر 2025ء کو ان کی 54 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔پاکستان میں اردو ٹھیٹر کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے مارچ 1967ء میں آپ کو تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ آپ کے مشہور و معروف ڈراموں میں وادئ کشمیر، لال قلعہ سے لالو کھیت، مرزا غالب بندر روڈ پر، تعلیم بالغاں ہیں۔آپ نے حیدراباد دکن میں ہجرت سے پہلے 07 ڈرامہ اور پاکستان آنے کے بعد 10 ڈرامہ تحریر کئے ۔ پاکستان میں ٹھیٹر کی خدمات کے اعتراف میں آرٹس کونسل کراچی نے ڈسٹرکٹ سنٹرل میں اپنے ایک آڈیٹوریم کا نام " خواجہ معین الدین " کے نام سے منسوب کیا ہے،اکادمی نے۔خواجہ معین الدین مرحوم کی پچاسویں برسی کے موقع پر ایک کتاب بعنوان " بابائے ڈرامہ خواجہ معین الدین عہد فن شخصیت "شائع کی تھی ۔
شکریہ اقبال فاروقی