Mehmoodabad no 6

Mehmoodabad no 6

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mehmoodabad no 6, Palace, Karachi.

Photos from Mehmoodabad no 6's post 09/01/2026

تھانہ بلوچ کالونی کے حدود محمود اباد نمبر تین حنفیہ مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے تین افراد زخمی
نام ایچ سی حماد علی ولد غلام علی عمری 40 سال
بکل نمبر 25610
پوسٹنگ تھانہ بلوچ کالونی
دائیں طرف سینے پہ گولی لگی ہے
نام محمد عرش ولد مدثر حسین عمری 12 سالہ
پیٹ میں ایک گولی لگی ہے
نام محمد علی ولد سعید عمری 25 سالہ
دائیں ہاتھ پہ گولی لگی ہے
جو کہ بذریعہ موٹر سائیکل+ رکشہ جناح ہسپتال لائے گئے

19/11/2025

ڈسٹرکٹ ایسٹ تھانہ محمود آباد منشیات کی منڈی میں تبدیل ہوگیا

محمود آباد 4 نمبر گلی میں ہدایت ولد بہادر علی ،، شمیر ولد بہادر عرف باوری نے محمود آباد تھانہ ٹھیکے پر لے لیا

آئی جی سندھ سمیت ٹاسک فورس و افسران بالا کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دئیے گئے

ہدایت ولد بہادر علی ،، شمیر ولد بہادر عرف باوری کے منشیات کے اڈے کی فوٹیجز نیوز کو موصول بے خوف و خطر علاقائی پولیس کی مبینہ سرپرستی میں گورکھ دھندا جاری ہے

06/10/2025

تھانو بلوچ کالونی پولیس شہید ملت روڈ جانب قیوم اباد تا بلوچ کالونی جانے والے روڈ پر بائیکو پمپ کے پاس تین مشکوک شخص جو کہ ایک موٹر سائیکل 70cc پر سوار تھے ان کو رکنے کا اشارہ کیا.

ملزمان نے پولیس ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی.

پولیس نے حفاظت خود اختیاری استعمال کرتے ہوئے فرار ہونے والے مسلح ملزمان پر جوابی فائر کیے جس کے نتیجے میں تینوں ملزمان موقع پر ہی زخمی ہو کر بائیک سے گر گئے. اور پولیس نے تینوں ملزمان کو تحویل میں لے لیا.

زخمی ہونے والے ملزمان کا نام درج زیل ہے.

1 سکندر ولد عمر عمری 20 25 سالہ
2 عرفان ولد شاہنواز علی عمری 20 سالہ
3 راشد علی ولد محمد علی عمری 20 25 سالہ

پولیس نے موقع سے ایک عدد 70cc موٹر سائیکل اور دو عدد پسٹل برامد کیے ہے.

ملزمان کو بروقت ہمراہ پولیس پارٹی علاج معالجہ کے لیے جناح ہسپتال روانہ کیا گیا.

30/08/2025

چنیسر ٹاؤن کے علاقے اعظم بستی چاندنی چوک میں قدیم ممی کی دریافت

کراچی (نامہ نگار) — چنیسر ٹاؤن کے علاقے اعظم بستی چاندنی چوک میں ایک پرانے مکان (ڈب) کی کھدائی کے دوران ایک حیران کن دریافت سامنے آئی ہے۔ مزدوروں کو کھدائی کرتے وقت ایک لکڑی کا صندوق ملا، جسے کھولنے پر اندر سے ایک حنوط شدہ انسانی لاش برآمد ہوئی۔

ماہرین کے مطابق یہ ممی تقریباً دو ہزار سال پرانی ہے اور غالب امکان ہے کہ اس کا تعلق اسکندرِ اعظم کے لشکر کے کسی سپاہی سے ہے۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ اسکندر کا لشکر جب برصغیر سے گزرا تو چند سپاہی راستہ بھٹک کر موجودہ اعظم بستی (چینایسر ٹاؤن) کی طرف نکل آئے تھے۔ انہی میں سے ایک سپاہی نے اپنے آپ کو حنوط کروا کر ایک یونانی زبان میں تحریر بھی ساتھ دفن کی تھی۔

غازی آباد کی یونیورسٹی آف ماڈرن اینڈ اولڈ لینگویجز کے ماہرین نے اس تحریر کا ترجمہ کیا تو متن کچھ یوں تھا:

"جب چاندنی چوک کی سڑک بن جائے تو مجھے جگا دینا۔"

17/08/2025

17-08-2025:تاریخ
تھانہ محمود آباد کی حدود
محمود آباد نمبر ایک آغا خان لیبٹری والی گلی میں موبائل چھیننے کی واردات
ایسی واردات محمود آباد میں روز معمول بن گئی ہے

29/07/2025

والدین کے اکلوتے بیٹے اور دو بہنوں کے اکلوتے پڑھے لکھے بھائی جنید کا اپنے محلے کے ایک نوجوان سے جھگڑا ہو گیا. ہاتھا پائی ہوئی اور کچھ گالیوں کا تبادلہ بھی ہوا.جنید گھر آیا اور اپنے کمرے میں بیٹھ گیا. اس نے اپنے دشمن کو مارنے کا فیصلہ کر لیا اور الماری سے پستول نکال لیا. اچانک اسے اپنے ایک دوست کی نصیحت یاد آ گئی. دوست نے اسے ایسا کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے 30 منٹ کے لئے واردات کے بعد کی صورتحال تصوراتی طور پر دیکھنے کا کہا تھا.
جنید نے تصور میں اپنے دشمن کے سر میں تین گولیاں فائر کر کے اسے ابدی نیند سلا دیا. ایک گھنٹے بعد وہ گرفتار ہو گیا. گرفتاری کے وقت اس کے والدین اور دو بہنیں پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں. اس کی ماں بے ہوش ہو گئی. مقدمہ شروع ہوا تو گھر خالی ہونا شروع ہو گیا. ایک کے بعد ایک چیز بکتی گئی. بہنوں کے پاس تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہو گیا اور ان کے ڈاکٹر بننے کے خواب مقدمے کی فائل میں خرچ ہو گئے.بہنوں کے رشتے آنا بند ہو گئے اور ان کے سروں میں چاندی اترنے لگی. جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہر ہفتے والدین اور بہنیں ملاقات کے لئے جاتے. بہنوں کا ایک ہی سوال ہوتا کہ بھیا اب ہمارا کیا ہو گا؟ ہم اپنے بھائی کے بستر پر کسے سلائیں گی؟ ہم بھائی کے ناز کیسے اٹھائیں گی؟ بھائی کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا. فیصلے کا دن آیا اور جنید کو سزائے موت ہو گئی. سزائے موت کی تاریخ مقرر ہو گئی. 25 منٹ گزر چکے تھے اور جنید کے جسم پر لرزہ طاری ہو چکا تھا. جیل میں وہ اپنی موت کے قدم گن رہا تھا اور گھر میں والدین اور بہنیں اپنے کرب اور اذیت کی جہنم میں جھلس رہے تھے. جنید کی آنکھوں پر کالی پٹی باندھ دی گئیں اور اسے پھانسی گھاٹ کی طرف لے جایا گیا. 29 منٹ ہو چکے تھے. پھانسی گھاٹ پر پیر رکھتے ہی 30 منٹ پورے ہو گئے. جنید پسینہ پسینہ ہو چکا تھا. اس کے جسم میں کپکپی طاری تھی. اس نے پستول واپس الماری میں رکھ دیا. اس نے میز سے اپنی بہنوں کی دو کتابیں اٹھائیں اور بہنوں کے پاس گیا. بہنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری پیاری بہنو تمہارے پڑھنے کا وقت ہو گیا ہے. خوب دل لگا کر پڑھو کیونکہ تمہیں ڈاکٹر بننا ہے.
چند ماہ بعد جنید ایک بینک میں اچھی پوسٹ پر ملازم ہو گیا. جنید کی دونوں بہنیں ڈاکٹر بن گئیں. وہ ایک کامیاب اور بھرپور زندگی گزار رہے ہیں. ان 30 منٹ کی تصوراتی واردات اور 30 منٹ کے مقدمے کی کارروائی نے ایک پورے گھر کو اجڑنے سے بچا لیا. آپ اپنی زندگی میں یہ 30 منٹ اپنے لئے ضرور بچا کے رکھئیے گا، یہ 30 منٹ کی تصوراتی اذیت آپ کو زندگی بھر کی اذیت سے بچا لے گی!

23/07/2025

محمود آباد نمبر چھ پر کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج۔ احتجاج میں کے الیکٹرک کی گاڑی کو روک لیا گیا

23/07/2025

ڈکیتی کا نیا اسٹائل، طریقہ واردات دیکھ کر حیران رہ جائیں گے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تا کہ دکاندار اور کاروباری حضرات ایسی وارداتوں سے محفوظ رہ سکیں

23/06/2025

محمود آباد میں موٹر سائیکل چوری ہونا معمول بن گیا ہے محمود آباد نمبر 4 نوراسلام اسکول والی گلی میں بائیک چوری۔گزشتہ رات ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کتنے آرام سے دو نوجوان 125 کا لاک توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو رہے ہیں

24/05/2025

کراچی: اعظم بستی میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
فوٹیجز میں ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد اعظم بستی میں میڈیکل اسٹور پر ڈاکوؤں کے 4 رکنی گروہ کی لوٹ مار ، مزاحمت پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس پر گولیاں چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو جو کہ چہرے پر ماسک لگائے اور پی کیپ پہنے ہوئے تھے اعظم بستی ڈبل روڈ پر قائم میڈیکل اسٹور پر آتے ہیں اور اسلحے کے زور پر دکانداروں کو یرغمال بنا کر دکان پر موجود گاہک سے پرس چھین لیتے ہیں۔

اس دوران ایک ڈاکو نقدی نکالنے کے لیے کاؤنٹر سے دکان کے اندر کود گیا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی جمع کر رہا تھا کہ دکاندار نے موقع پاتے ہی اسے عقب سے دبوچ لیا اس دوران ایک اور ڈاکو دکان میں کود کر داخل ہوتا ہے اور اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لیے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیتا ہے جبکہ دکان کے باہر موجود ڈاکو اسلحے سے دکاندار کو خوفزدہ کرتے ہوئے دکھائی دیا اور جب اس کے ساتھی کو چھڑالیا گیا تو ڈاکو نے دکاندار پر فائرنگ کی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

چاروں ڈاکو دکان کے سامنے کھڑی ہوئی 2 موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہوگئے جبکہ فوٹیجز میں ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں جبکہ میڈیکل اسٹور پر واردات جمعے کی دوپہر میں ہوئی تھی۔

20/04/2025

سبزی تولتے وقت اگر مکھی کانٹے پر بیٹھ جائے تو کچھ فرق نہیں پڑے گا۔
لیکن یہی مکھی اگر سونا تولتے وقت کانٹے پر بیٹھ جائے تو اس کی قیمت 10، 20 ہزار کی ہو جائے گی۔

یہاں وزن معنی نہیں رکھتا، آپ کس جگہ بیٹھے ہیں وہ اہمیت رکھتی ہے۔
اس لیے کوشش کریں کہ اچھی محفلوں میں بیٹھا جائے اور اپنا وقار بحال رکھا جائے۔

15/01/2025

*کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو*

کراچی:محمود آباد گيٹ کے قریب ملزمان نے حجام کی دکان لوٹ لی
کراچی:شلوار قمیض میں ملبوس 2 ملزمان دکان میں داخل ہوئے۔فوٹیج
کراچی:ایک ملزم نے دکان میں داخل ہوتے ہی شہریوں پر اسلحہ تان لیا


کراچی:ملزم کا دوسرا ساتھی شہریوں سے لوٹ مار کرتا رہا۔سی سی ٹی وی
کراچی:ملزمان نے دکاندار اور شہریوں کو چند منٹوں میں لوٹ لیا۔فوٹیج

کراچی:مسلح ڈاکو شہریوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے

کراچی:وائرل فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بھی واضح دیکھے جا سکتے ہیں

کراچی:واضح شناخت کے باوجود تاحال ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi