Junagadh Jamiat-ul-Arab

Call Directions Contact the organization

Junagadh Jamiat-ul-Arab Junagadh Jamiat-ul-Arab is a muslim community located in Pakistan.
(1)

06/09/2026

Big shout-out to my newest top fans! Umair Ayoub

05/09/2026

I'm on the weekly engagement list for Umair Ayoub.

05/09/2026

� *عرب برادری کا مثالی اتحاد — محبت، خدمت اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال* �

30 *اگست کو عرب برادری کی تمام جماعتوں کے ذمہ داران نے بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کیا، بالخصوص قبرستان بابُ الجنت میں حاضری دی*۔ اس موقع پر قبرستان کی بہتری اور خدمت کے لیے عارف عرب بھائی کی گراں قدر خدمات کو سراہا گیا اور پوری عرب برادری کے ذمہ داران کی جانب سے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ��

*عارف عرب بھائی کی مسلسل محنت،* خلوص اور خدمتِ خلق قابلِ تعریف ہے۔ پوری عرب برادری نے ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ان کے ساتھ مکمل تعاون اور ہر ممکن ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

*عرب برادری کے تمام ذمہ داران کو ایک پلیٹ فارم پر متحد* اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا دیکھ کر عارف عرب بھائی نے بھی پوری برادری کے لیے نیک خواہشات، محبت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ ��

*یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے،* یہی بھائی چارہ ہماری پہچان ہے، اور یہی اتفاق ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوبصورت مثال بن سکتا ہے۔

*اتحادِ عرب برادری پائندہ باد* ��
*بھائی چارہ زندہ باد* �
*خدمتِ خلق زندہ باد* �

05/09/2026

🌹 *عرب برادری کا مثالی اتحاد — محبت، خدمت اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال* 🌹

30 *اگست کو عرب برادری کی تمام جماعتوں کے ذمہ داران نے بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کیا، بالخصوص قبرستان بابُ الجنت میں حاضری دی*۔ اس موقع پر قبرستان کی بہتری اور خدمت کے لیے عارف عرب بھائی کی گراں قدر خدمات کو سراہا گیا اور پوری عرب برادری کے ذمہ داران کی جانب سے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ 👏🌹

*عارف عرب بھائی کی مسلسل محنت،* خلوص اور خدمتِ خلق قابلِ تعریف ہے۔ پوری عرب برادری نے ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ان کے ساتھ مکمل تعاون اور ہر ممکن ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

*عرب برادری کے تمام ذمہ داران کو ایک پلیٹ فارم پر متحد* اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا دیکھ کر عارف عرب بھائی نے بھی پوری برادری کے لیے نیک خواہشات، محبت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ 🤲❤️

*یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے،* یہی بھائی چارہ ہماری پہچان ہے، اور یہی اتفاق ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوبصورت مثال بن سکتا ہے۔

*اتحادِ عرب برادری پائندہ باد* ❤️🤝
*بھائی چارہ زندہ باد* 🌹
*خدمتِ خلق زندہ باد* 🇵🇰

*شاندار کامیابی* 🌟🏏*جوناگڈھ جمیعت العرب پاک سورٹھ کے بیسٹ بولر، شیخ علیان عرب کو جوناگڈھ یوتھ انڈر 19 ٹرائلز میں A-1 گری...
25/08/2026

*شاندار کامیابی* 🌟🏏

*جوناگڈھ جمیعت العرب پاک سورٹھ کے بیسٹ بولر، شیخ علیان عرب کو جوناگڈھ یوتھ انڈر 19 ٹرائلز میں A-1 گریڈ کے ساتھ بولنگ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر پوری عرب برادری کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں*۔ ❤️🏏

*اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین* 🤲

20/08/2026

*مبارکباد و اظہارِ تشکر*

محترم عبدالرحیم عرب صاحب، ایاز منشی صاحب اور ہمارے قابلِ احترام سیکریٹری جنرل قاضی مصطفیٰ صاحب!

آپ تینوں کو جوناگڑھ اسپورٹس ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ حضرات کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ ماشاءاللہ آپ نے ہماری جوناگڑھی برادری میں پہلی بار اس نوعیت کے شاندار اور منظم اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا۔

یہ ایونٹ نہ صرف نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہوا بلکہ اس نے برادری میں اتحاد، بھائی چارے، مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے جذبے کو بھی فروغ دیا۔

ہمیں امید ہے کہ ان شاءاللہ آپ کی سربراہی اور کاوشوں سے ہماری برادری مستقبل میں بھی ایسے شاندار اور تاریخی اسپورٹس ایونٹس اور مثبت سرگرمیوں کا تسلسل دیکھے گی۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کی تمام مخلصانہ کاوشوں کو برادری کے لیے باعثِ خیر بنائے۔ آمین۔

مبارکباد اور شکریہ کے ساتھ

عامر الامین عرب
صدر — جوناگڑھ جمیعت العرب، پاک سورٹھ

15/08/2026

21/02/2026

جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے نائب صدر محترم یوسف شیخ نے جوناگڑھ جمعیت العرب کے زیرِ اہتمام سستا راشن کیمپ میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عوامی خدمت کے اس قابلِ تحسین اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں مستحقین کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اتحاد و اتفاق کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔





19/02/2026

Address

A-6/20 A Area Liaqatabad
Karachi

Telephone

+923052191813

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Junagadh Jamiat-ul-Arab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Junagadh Jamiat-ul-Arab:

Shortcuts

Share

Category