PTI Abbottabad

PTI Abbottabad

Share

Nature and Politics

Photos from PTI Abbottabad's post 29/01/2026

راج تو ہمارا ہر جگہ ہے
پسند کرنے والوں کے "دل" میں اور
🤎ناپسند کرنے والوں کے "دماغ" میں۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ

21/12/2025

سابق اسپیکر اور رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی کی سردار وقار کی تائی امی اور سردار نثار , سردار فیاض اور سردار سجاد کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت ۔
انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی

31/10/2025

مشتاق غنی صاحب پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اراکین میں سے ہیں۔ وہ نہ صرف خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق اسپیکر رہ چکے ہیں بلکہ دو مرتبہ صوبائی وزیر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے لیے اُن کی وفاداری، محنت اور تجربہ باعثِ فخر ہے۔ اُنہیں اس بار کابینہ میں شامل نہ کرنا یقیناً ایک بڑی کوتاہی ہوگی۔

ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ مشتاق غنی صاحب جیسے باصلاحیت، وفادار اور تجربہ کار رہنما کو کابینہ میں لازمی شامل کیا جائے تاکہ صوبے اور پارٹی دونوں اُن کے وسیع تجربے سے مستفید ہو سکیں۔

20/10/2025
Photos from Mushtaq Ahmed Ghani's post 10/09/2025
10/09/2025

ایبٹ آباد ٹریفک حادثہ — متاثرہ بچوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

پشاور: سابق اسپیکر و رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایبٹ آباد کے حالیہ المناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے حادثے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 10،10 لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کے علاج و معاونت کیلئے فی کس 2،2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔

مزید برآں وزیر اعلیٰ نے صوبے بھر میں اسکول اوقات کے دوران ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کر دیے، تاکہ آئندہ اس نوعیت کے دلخراش حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

مشتاق احمد غنی نے وزیر اعلیٰ کے ان اقدامات کو متاثرہ خاندانوں کے ساتھ عملی ہمدردی اور عوامی تحفظ کیلئے بروقت اور مثبت فیصلہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ زخمی بچوں کے علاج معالجے اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

(10-09-2025)

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


PTI Abbottabad
Karachi
22010