PPP West

Call Directions

PPP West Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PPP West, Political Party, Karachi.

07/08/2026

صدر مملکت آصف علی زرداری کا یومِ استحصالِ کشمیر پر پیغام

مزید پڑھیں: https://ppp.org.pk/pr/36998/

07/08/2026

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فلم "میرا لیاری" کا آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونا پاکستان اور بالخصوص سندھ کے لیے ایک اہم اعزاز ہے۔ سندھ حکومت صوبے میں فلم، ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت ثقافت اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ روزگار، سرمایہ کاری اور تخلیقی مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سندھ کو فلم سازی کا ایک مضبوط اور جدید مرکز بنایا جائے۔ اگر فلم "میرا لیاری" آسکر کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔

07/08/2026

عدالت نے سیکریٹری ہیلتھ کو حکم دیا ہے کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر مقتول کی قبر کشائی کی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ عدالتی حکم پر جتنا جلد ممکن ہو عملدرآمد کیا جائے۔

قبر کشائی کے بعد مقتول کا دوبارہ طبی معائنہ اور ضروری شواہد اکٹھے کیے جائیں گے، جس سے کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

07/08/2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں لارج اسکیل مائننگ کی کامیابیوں کو پورے پاکستان میں اپنانا ہوگا۔تھر ماڈل کو ملک بھر میں نافذ کر کے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کو ساتھ لے کر چلنے سے ہی بڑے ترقیاتی منصوبے کامیاب ہوتے ہیں۔ پاکستان کے معدنی وسائل ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

16/07/2026

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل عوام اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وزراء اور عوامی نمائندے باری باری پبلک کمپلینٹ سیل میں شہریوں کی شکایات سن کر مسائل حل کرواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے ازالے کا مؤثر نظام بنایا گیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ کی عوام دوست پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

16/07/2026

پاکستانی نثراد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپین عامر خان نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان بہت اچھا ملک ہے،کل میں لیاری گیا تھا فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے، وہاں بڑی اسکرین لگی ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نے ابھی باکسنگ اکیڈمی کھولی ہے۔ لیاری میں بہت باکسر اور ٹیلنٹ موجود ہیں، کراچی میں بھی اکیڈمی کھولنے کا ارادہ ہے۔

16/07/2026
16/07/2026

Chairman Pakistan Peoples Party, Bilawal Bhutto Zardari, chaired a high-level meeting today at Bilawal House, Karachi, to review a number of strategic initiatives aimed at accelerating economic growth, attracting international investment, and positioning Sindh as a regional hub for infrastructure, finance, technology and sustainable development.

Read More: https://ppp.org.pk/pr/36757/

Address

Karachi

Telephone

+923172167904

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP West posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share