ღ Frozen Eyes ღ
♣♣Creator ♣♣ Frozen eye n Nokar E Abbas
Copy ==> @[105854389573344:]
27/12/2020
میرے ہمسفر ❤❤
معذرت کہ میں آپ کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر میوزک انجواۓ نہیں کر سکتی
ہاں مگر ساتھ بیٹھ کر دیر تک باتیں سننا چاہوں گی تاکہ۔ہمارا سفر ایک حسین یاد گار بنے جس سے رب بھی راضی۔ہو اور دل بھی راضی رہے 😍😍
میرے ہمسفر ❤❤
معذرت کہ میں آپ کے ساتھ چلتے ہوۓ لوگوں کو یہ باور نہیں کرا سکتی کہ۔اللہ پاک نے آپ کو کتنی۔حسین شریک حیات سے نوازا ہے 😇
ہاں مگر تنہائ کے لمحات میں آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دوں گی کہ نبی پاکﷺ کی حدیث مبارکہ۔کا مہفوم ہے
بہترین عورت وہ ہے جس کی طرف اس کا شوہر دیکھے اور خوش ہو جاۓ ❤😌
میرے ہمسفر❤❤
معذرت کہ نہیں آتا ہر کام مجھے کیونکہ میں مکمل نہیں خامیاں مجھ میں بھی ہیں مگر جو اپ اپنی پسند کا سیکھائیں باخوشی سیکھ جاؤں گی 🙊
میرے ہمسفر ❤❤
معذرت کہ جب مسجد سے الصلوة خیر من النوم کی صدا آۓ گی میں آپ کہ نیند کی ذرا پروا نہیں کروں گی اور نماز کے لیے بیدار کروں گی کیونکہ کسب حلال کمانا بیشک آپ کا کام ہے مگر یہ بھی سچ ہے وقت فجر ملائکہ رزق لے کر آتے ہیں👈🙉🙊😍
میرے ہمسفر ❤❤
معذرت کہ۔مجھے پسند ہے گھر کی چار دیواری کیونکہ مجھے اس میں تخفظ کا احساس ہوتا ہے مگر جو مخافظ بن کر ساتھ چلیں گے تو باہر بھی جاؤں گی کیونکہ مجھے آپ پر انحصار کرنا اچھا لگے گا❤ 👫❤
میرے ہمسفر ❤❤
معذرت کہ شاید سیکھا نا پاؤں آپ کی۔نسل کو انگریزی زبان
مگر ترتیل سے وہ پڑھ سکیں قرات کے ساتھ قرآن ایسے پڑھنا ضرور سیکھاؤں گی😍💑😍
میرے ہمسفر ❤❤
معذرت کہ میں غصے میں کبھی کبھی تلخ بھی ہو جاتی ہوں کیونکہ میں انسان ہوں انسان میں خامیاں بھی ہوتی ہیں
لیکن کبھی جو خلوص محبت سے کچھ سمجھائیں گے تو فورا سمجھ جاؤں گی .
معذرت کہ۔میں جھوٹ سننے کی نہیں عادی سچائی میرے ضمیر کی۔غذا ہے سچ جتنا بھی کڑوا بولیں گے سہہ جاؤں گی کیونکہ میں درگزر کرنا جانتی ہوں 😌😊
میرے ہمسفر ❤❤
معذرت رات کو عشاء پڑھوا کر ہی سلاؤں گی کہ میں آپ کے بستر کے نیچے جلتی جہنم کی آگ نہیں دیکھ پاؤں گی❤❤
16/01/2020
launching a wonderful opportunity for girls house wife &working women.
Assalamu Alaikum to all brothers & Sisters,
Welcome to Al Quran Online Academy
Are you looking for Online Quran Tutor for kids & Sisters.
We are providing online Quran Tutoring for kids and Sisters
📙Learn Quran Online Tajweed
📘Female Quran Tutor for kids & Sisters
📔Easy to learn Quran with us
📗Flexible Quran Class Timing
📕4 days a week to contact us
join us on Whatsup:+923333098139
12/01/2020
🌐History
تاریخ کا وہ منظر جب جولائی 1187ء میں حطین کے میدان میں صیبلی فوج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر قبضہ کرنے آئی
یہ تاریخ کا وہ منظر ہے۔۔۔۔ ،
جب جولائی 1187ء کو حطین کے میدان میں سات صلیبی حکمرانوں کی متحدہ فوج کو جو مکہ اور مدینے پر قبضہ کرنے آئی تھی ، ایوبی سپاہ نے عبرتناک شکست دے کر مکہ اور مدینہ کی جانب بری نظر سے دیکھنے کا انتقام لے لیا تھا اور اب وہ حطین سے پچیس میل دور عکرہ پر حملہ آور تھا،سلطان صلاح الدین ایوبی نے یہ فیصلہ اِس لیے کیا تھا کہ عکرہ صلیبیوں کا مکہ تھا،سلطان اُسے تہہ تیغ کرکے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا انتقام لینا چاہتا تھا،دوسرے بیت المقدس سے پہلے سلطان عکرہ پر اِس لیے بھی قبضہ چاہتا تھا کہ صلیبیوں کے حوصلے پست ہوجائیں گے اور وہ جلد ہتھیار ڈال دیں،چنانچہ اُس نے مضبوط دفاع کے باوجود عکرہ پر حملہ کردیا اور 8جولائی 1187ء کو عکرہ ایوبی افواج کے قبضے میں تھا،اِس معرکے میں صلیبی انٹلیجنس کا سربراہ ہرمن بھی گرفتار ہوا،جسے فرار ہوتے ہوئے ایک کماندار نے گرفتار کیا تھا۔
گرفتاری کے وقت ہرمن نے کماندار کو خوبصورت لڑکیوں اور بہت سے سونا دے کر فرار کرانے پیش کش کی تھی،مگر کماندار نے اُسے رد کردیا،ہرمن کو جب سلطان صلاح الدین ابوبی کے سامنے پیش کیا گیاتو اُس نے گرفتار کرنے والے کماندار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلطان سے کہا”سلطان معظم !اگر آپ کے تمام کماندار اِس کردار کے ہیں جو مجھے پکڑ کر لایا ہے تو میں آپ کو یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ آپ کو بڑی سے بڑی فوج بھی یہاں سے نہیں نکال سکتی،اُس نے کہا، میری نظر انسانی فطرت کی کمزوریوں پر رہتی ہے،میں نے آپ کے خلاف یہی ہتھیار استعمال کیا،میرا ماننا ہے کہ جب یہ کمزوریاں کسی جرنیل میں پیدا ہو جاتی ہیں یا پیدا کردی جاتی ہیں تو شکست اُس کے ماتھے پر لکھ دی جاتی ہے ، میں نے آپ کے یہاں جتنے بھی غدار پیدا کیے، اُن میں سب سے پہلے یہی کمزوریاں پیدا کیں،حکومت کرنے کا نشہ انسانوں کو لے ڈوبتا ہے،سلطان معظم!آپ کے جاسوسی کا نظام نہایت ہی کارگر ہے ،آپ صحیح وقت اور صحیح مقام پر ضرب لگاتے ہیں،مگر میں آپ کو یہ بتا نا چاہتا ہوں کہ یہ صرف آپ کی زندگی تک ہے۔
ہم نے آپ کے یہاں جو بیج بودیا ہے ،وہ ضائع نہیں ہوگا،آپ چونکہ ایمان والے ہیں اِس لیے آپ نے بے دین عناصر کو دبالیا،لیکن ہم نے آپ کے امراء کے دلوں میں حکومت،دولت ،لذت اور عورت کا نشہ بھردیا ہے،آپ کے جانشین اِس نشے کو اتار نہیں سکیں گے اور میرے جانشین اِس نشے کو تیز کرتے رہیں گے۔
سلطان معظم ! یہ جنگ جو ہم لڑرہے ہیں ،یہ میری اور آپ کی ،یا ہمارے بادشاہوں کی اور آپ کی جنگ نہیں،یہ کلیسا اور کعبہ کی جنگ ہے،جو ہمارے مرنے کے بعد بھی جاری رہے گی،اب ہم میدان جنگ میں نہیں لڑیں گے،ہم کوئی ملک فتح نہیں کریں گے،ہم مسلمانوں کے دل و دماغ کو فتح کریں گے،ہم مسلمانوں کے مذہبی عقائد کامحاصرہ کریں گے، ہماری لڑکیاں ،ہماری دولت،ہماری تہذیب کی کشش جسے آپ بے حیائی کہتے ہیں،اسلام کی دیواروں میں شگاف ڈالے گی،پھر مسلمان اپنی تہذیب سے نفرت اور یورپ کے طور طریقوں سے محبت کریں گے،سلطان معظم! وہ وقت آپ نہیں دیکھیں گے ،میں نہیں دیکھوں گا ،ہماری روحیں دیکھیں گی۔”
سلطان صلاح الدین ایوبی،جرمن نژاد ہرمن کی باتیں بڑے غور سے سن رہا تھا،ہرمن کہہ رہا تھا،”سلطان معظم !آپ کو معلوم ہے کہ ہم نے عرب کو کیوں میدان جنگ بنایا ؟ صرف اِس لیے کہ ساری دنیا کے مسلمان اِس خطے کی طرف منہ کرکے عبادت کرتے ہیں اور یہاں مسلمانوں کا کعبہ ہے،ہم مسلمانوں کے اِس مرکز کو ختم کررہے ہیں،آپ آج بیت المقدس کو ہمارے قبضے سے چھڑالیں گے ،لیکن جب آپ دنیا سے اٹھ جائیں گے،مسجد اقصیٰ پھر ہماری عبادت گاہ بن جائے گی،میں جو پیشین گوئی کررہا ہوں ،یہ اپنی اور آپ کی قوم کی فطرت کو بڑی غور سے دیکھ کر کررہا ہوں،ہم آپ کی قوم کو ریاستوں اور ملکوں میں تقسیم کرکے انہیں ایک دوسرے کا دشمن بنادیں گے اور فلسطین کا نام و نشان نہیں رہے گا،یہودیوں نے آپ کی قوم کے لڑکوں اور لڑکیوں میں لذت پرستی کا بیج بونا شروع کردیا ہے،اِن میں سے اب کوئی نور الدین زنگی اور صلاح الدین ایوبی پیدا نہیں ہوگا …!
منقول
(واللہ تعالٰی اعلم)
18/12/2019
اللہ کی تلاش انسان کو انسان ہی کے پاس لے جاتی ہے اور وہ اسے راز آشنا کر دیتا ہے.
واصف علی واصف
بلھے شاہ سرکار کو شاہ عنایت کے پاس
نظام الدین اولیاء کو بابا فرید الدین گنج شکر کے پاس
بابا فرید گنج شکر کو قطب الدین بختیار کاکی کے پاس
قطب الدین بختیار کاکی کو خواجہ معین الدین چشتی کے پاس
خواجہ معین الدین چشتی کو خواجہ عثمان ہارون کے پاس
رومی کو شمس تبریزی کے پاس
علامہ اقبال کو رومی کے پاس......
ہر کسی کو کسی نا کسی کے پاس...
وہ اسی لیے صوفی برکت علی لدھیانوی رح نے فرمایا کہ "رب مت ڈھونڈ , رہبر ڈھونڈ....رب مل جاتا ہے رہبر نہیں ملتا"
فقیر , فقر کا رازدار ہوتا ہے......
دنیا غم کا اور فقر اللہ کا نام ہے......
4wd to other people
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Karachi
75950
Opening Hours
| Monday | 11:00 - 23:00 |
| Tuesday | 11:00 - 23:00 |
| Wednesday | 11:00 - 23:00 |
| Thursday | 11:00 - 23:00 |
| Friday | 11:00 - 23:00 |
| Saturday | 11:00 - 23:00 |
| Sunday | 11:00 - 23:00 |
