Karachi Police - KPO

Call Directions Website Contact the organization

Karachi Police - KPO Welcome to Karachi Police Official page | For Emergency ✆ 15 Karachi Police operates under the authority of the Sindh Police Department.
(1)

Law enforcement agency responsible for maintaining law and order in Karachi, Pakistan's largest city and financial hub. Its duties include crime prevention, investigation, traffic management, and ensuring public safety.

ویسٹ زون، تھانہ مومن آباد پولیس نے فرید کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ملزم موسیٰ ولد امان اللہ ...
06/10/2026

ویسٹ زون، تھانہ مومن آباد پولیس نے فرید کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ملزم موسیٰ ولد امان اللہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے 125 پڑیاں گٹکا/ماوا (08 کلو سے زائد) اور نقدی برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

ویسٹ زون، تھانہ اورنگی کے سیکٹر 12 میں رات گئے پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ...
06/10/2026

ویسٹ زون، تھانہ اورنگی کے سیکٹر 12 میں رات گئے پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔

دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ اس کا موٹرسائیکل سوار ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت حضرت بلال ولد شیر حسن کے نام سے ہوئی۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خ*ل اور نقدی برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

06/10/2026

ایسٹ پولیس کی کارروائی، 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 263 موبائل فونز اصل مالکان کے حوالےایسٹ پولیس نے جدید تکنیکی وسائل ...
06/10/2026

ایسٹ پولیس کی کارروائی، 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 263 موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے

ایسٹ پولیس نے جدید تکنیکی وسائل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے چھینے، گمشدہ اور چوری شدہ 263 موبائل فونز ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے ڈویژنل ایس پیز کے ہمراہ ریکور شدہ موبائل فونز شہریوں کے سپرد کیے، جن کی مجموعی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ایسٹ پولیس کی ٹیکنیکل ٹیم نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی۔ شہری موبائل فون چھیننے یا چوری ہونے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کروائیں۔

ڈسٹرکٹ سٹی چاکیواڑہ شاہین فورس کا بہار کالونی میں پولیس مقابلہ رات گئے چاکیواڑہ شاہین فورس نے بہار کالونی میں واردات کے ...
06/10/2026

ڈسٹرکٹ سٹی چاکیواڑہ شاہین فورس کا بہار کالونی میں پولیس مقابلہ رات گئے چاکیواڑہ شاہین فورس نے بہار کالونی میں واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار مکی محمد ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے پستول بمعہ راؤنڈز اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ملزم اس سے قبل بھی غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

نیو کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارنیو کراچی پولیس نے سیکٹر 11-I، حافظ ج...
05/10/2026

نیو کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

نیو کراچی پولیس نے سیکٹر 11-I، حافظ جی مزار کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شاہد ولد محمد مجاہد کے نام سے ہوئی۔

ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن، بٹوہ، نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوا۔ ملزم کے زخمی ساتھی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمے کے اندراج سمیت مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے بچہ پارٹی کی مارکیٹنگ ٹیم کی ملاقاتڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں بچہ پارٹی کی مارکیٹنگ ٹ...
05/10/2026

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے بچہ پارٹی کی مارکیٹنگ ٹیم کی ملاقات

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں بچہ پارٹی کی مارکیٹنگ ٹیم نے کراچی ٹریفک پولیس دفتر کا دورہ کیا اور ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے متعلق عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ٹریفک آگاہی کو مزید مؤثر، عام فہم اور دلچسپ انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

دونوں جانب سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آپ کے سفر میں ہمسفر، کراچی ٹریفک پولیس

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے صدر الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقاتصدر الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن فہیم نوری، سینئر وا...
05/10/2026

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے صدر الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

صدر الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن فہیم نوری، سینئر وائس چیئرمین ارشد موٹلانی اور دیگر عہدیداران نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے ملاقات کی۔ وفد نے ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے صدر مارکیٹ ایریا کو جدید اور منظم زون بنانے اور ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عہدیداران کو خدمات اور تعاون کے اعتراف میں تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔

آپ کے سفر میں ہمسفر، کراچی ٹریفک پولیس

تھانہ قائدآباد پولیس کا اندرونِ مولا مدد قبرستان، لانڈھی کے علاقے میں مسلح ملزمان سے مقابلہ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ای...
05/10/2026

تھانہ قائدآباد پولیس کا اندرونِ مولا مدد قبرستان، لانڈھی کے علاقے میں مسلح ملزمان سے مقابلہ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک عادی جرائم پیشہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ اس کا ساتھی موٹرسائیکل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔
زخمی گرفتار ملزم کی شناخت حنیف ولد پائندہ شاہ کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے 30 بور پستول، ایمونیشن اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر تھانہ قائدآباد اور سکھن میں 6 مقدمات سامنے آئے ہیں۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Address

Main Share-e-Faisal Behind Saddar Police Station Karachi
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Police - KPO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Karachi Police - KPO:

Shortcuts

Share