01/06/2026
سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا جنجال گوٹھ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ
پولیس نے مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکبر ولد عیسیٰ ابڑو کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔ مقابلے کے دوران ایک راہگیر بھی معمولی زخمی ہوا، جسے زخمی ڈاکو کے ساتھ فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
01/06/2026
تھانہ اورنگی، سیکٹر 6-E میں پولیس مقابلہ۔
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت زاہد عالم ولد فضل محمد کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خ*ل اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
01/06/2026
ویسٹ، تھانہ گلشنِ معمار پولیس نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر مٹی پہاڑی، گلشنِ معمار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عبدالصمد ولد محمد انور اور شاہزیب ولد محمد آصف کو گرفتار کیا۔
ملزمان نے 12 مئی 2026 کو ڈکیتی کے دوران صاحب خان نامی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا، جو بعد ازاں دورانِ علاج جاں بحق ہو گیا۔ ملزمان 29 مئی 2026 کو میڈیا پرسنز فہیم اور عاطف سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار میں بھی ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول، ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی رقم اور مقتول محمد ابراہیم کی چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
01/06/2026
ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات پر ایس ڈی پی او جمشید ڈویژن، اے ایس پی محمد عاشر کی نگرانی میں ضلع ایسٹ، ملیر اور کورنگی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان گرفتار کیے گئے اور بڑی مقدار میں مضرِ صحت گٹکا، ماوا، نان کسٹم سگریٹ اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔
01/06/2026
آن لائن منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
ایس ایچ او شاہ لطیف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل بنیادوں پر سیکٹر 16-B میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم سردار علی کو گرفتار کر لیا۔
ملزم موبائل فون کے ذریعے گاہکوں سے رابطہ کرکے مختلف علاقوں میں منشیات کی ہوم ڈیلیوری کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے 3 کلو 590 گرام اعلیٰ معیار کی چرس، نقدی رقم، موبائل فون اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق برآمد شدہ چرس شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کی جانی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
01/06/2026
ابراہیم حیدری پولیس کی کامیاب کارروائی
ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان، اسرار، حارث اور منیب اللہ کے قبضے سے 3 پسٹل بمعہ راؤنڈز، نقدی اور ایک چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
01/06/2026
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ضلع سینٹرل میں گٹکا ماوا فروشوں اور مضرِ صحت اشیاء کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
🔹 نیو کراچی پولیس نے نان کسٹم انڈین برانڈ تمباکو گٹکا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم اویس کو گرفتار کر کے 72 پیکٹ گٹکا برآمد کر لیے۔
🔹 گلبہار پولیس نے ملزم شاہد علی کو گرفتار کر کے گٹکا ماوا اور آداب برآمد کر لیا۔
🔹 بلال کالونی پولیس نے ملزم یمین کو گرفتار کر کے 10 پیکٹ گٹکا ماوا، 2 پیکٹ آداب اور نقد رقم برآمد کر لی۔
🔹 سرسید پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران ملزم محمد عظیم کو گرفتار کر کے 65 پڑیاں آداب گٹکا ماوا برآمد کیں۔
🔹 لیاقت آباد پولیس نے عادی گٹکا ماوا فروش ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے 50 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کر لیں۔
تمام ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
01/06/2026
قائدآباد پولیس کا اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کے خلاف کریک ڈاؤن
قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم، معراج الدین، کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث پایا گیا۔
ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرتا تھا اور ماضی میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
01/06/2026
جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
جمشید کوارٹرز پولیس نے دورانِ گشت جہانگیر روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم میر وائس ولد فیروز کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KOM-2082 برآمد کرکے تحویل میں لے لی گئی۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل تھانہ جمشید کوارٹرز کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔
واقعے کا مقدمہ نمبر 340/26 بجرم دفعہ 381-A تھانہ جمشید کوارٹرز میں درج ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے AVLC حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
01/06/2026
ابراہیم حیدری پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان فاروق عرف نسیم، ہارؤن اور خالد کے قبضے سے چوری شدہ گھڑیاں برآمد ہوئیں۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔