30/10/2025
*سندھ کے کالجز میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے “اسپورٹس ویک” منانے کا فیصلہ*
سیکریٹری کالجز ندیم میمن کی زیر صدارت لاڑکانہ اور میرپورخاص ریجنز کے علحیدہ علحیدہ اجلاس، کالجز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ
کراچی (30 اکتوبر 2025) — محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر کے کالجز میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے موسمِ سرما کے دوران “اسپورٹس ویک” منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سیکریٹری کالجز ندیم میمن کی زیر صدارت لاڑکانہ اور میرپورخاص ریجنز کے علحیدہ علحیدہ اجلاسوں میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نوید رب صدیقی، ڈائریکٹر کالجز لاڑکانہ پروفیسر الطاف حسین ابڑو، ڈائریکٹر کالجز میرپورخاص سمیت محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاسوں میں دونوں ریجنز کے کالجز کی تعلیمی، انتظامی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری کالجز ندیم میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا بے حد ضروری ہے، کیونکہ کھیل اور مثبت سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے ہدایت دی کہ موسمِ سرما کے دوران تمام ریجنز میں کھیلوں کے شیڈول جاری کیے جائیں، جن میں فٹبال، کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس اور دیگر مقابلے شامل ہوں۔ سیکریٹری کالجز نے کہا کہ کھیل جیسی سرگرمیاں نوجوانوں کو صحت مند طرزِ زندگی کی طرف راغب کرتی ہیں، ٹیم ورک، نظم و ضبط اور قیادت کے اوصاف پیدا کرتی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اسکرین ٹائم کم کرنے کی تلقین کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے، ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کالجز میں کاؤنسلنگ سیشنز منعقد کیے جائیں، طلبہ میں مطالعے کا رجحان پیدا کرنے کے لیے روزانہ ایک کلاس لائبریری کی لی جائے جبکہ کالجز میں تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے تقریری، مضمون نویسی اور ڈرامیٹک سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے۔
لاڑکانہ ریجن کی صورتحال
اجلاس میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ ریجن میں ضلع لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ کے اضلاع کے کالجز شامل ہیں۔ ریجن میں 37 فعال کالجز میں مجموعی طور پر 59,411 طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جبکہ 7 کالجز میں چار سالہ ڈگری پروگرام جاری ہیں جو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور سے منسلک ہیں۔
میرپورخاص ریجن کی صورتحال
اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ میرپورخاص ریجن میں میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے اضلاع شامل ہیں۔
ریجن کے 33 فعال کالجز میں 38,761 طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جن میں 12 میل، 12 فیمیل اور 9 کوایجوکیشن کالجز شامل ہیں۔ سال 2020 سے 2025 کے دوران 15 نئے کالجز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ 6 کالج ہاسٹلز فعال حیثیت میں طلبہ و اساتذہ کو رہائش فراہم کر رہے ہیں۔ سیکریٹری کالجز ندیم میمن نے مٹھی اور تھرپارکر کے کالجز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے مثالی انداز میں فعال ہیں اور یہاں کے طلبہ یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹس میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے آخر میں ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ تعلیمی سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
29/10/2025
2nd Meeting of DDWP under the Chairmanship of Mr. Nadeem ur Rehman, Secretary College Education Department in the Committee Room of CED to consider the new ADP schemes (2025-26) of College Education Department.
28/10/2025
*سندھ کے ہر ضلع میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کالج قائم کرنے کا فیصلہ*
کراچی (28 اکتوبر) محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے صوبے کے تمام اضلاع میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کالجز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ سیکریٹری کالج ایجوکیشن ندیم میمن کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نوید رب صدیقی، ڈائریکٹر کالجز سکھر ڈاکٹر عبدالقادر چاچڑ سمیت محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سکھر ریجن کے کالجز کی کارکردگی، تدریسی عمل، انفراسٹرکچر اور تعلیمی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سکھر ریجن میں سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے اضلاع شامل ہیں جہاں مجموعی طور پر 46 کالجز فعال ہیں اور 64975 طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔ سیکریٹری ندیم میمن نے کہا کہ “موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ بے حد ضروری ہے۔ محکمہ کے تحت اس وقت تین آئی ٹی کالجز فعال ہیں، تاہم جلد ہی سندھ کے ہر ضلع میں جدید آئی ٹی کالجز قائم کیے جائیں گے۔” انہوں نے بتایا کہ نئے آئی ٹی کالجز میں جدید کمپیوٹر لیبز، ٹریننگ سہولیات اور ڈیجیٹل سکلز پروگرامز شامل ہوں گے تاکہ نوجوانوں کو روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سکھر ریجن کے 15 کالجز میں چار سالہ ڈگری پروگرام جاری ہے، جبکہ آئندہ سال 11 مزید کالجز میں یہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ فی الوقت چار سالہ پروگرام میں 1466 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔سکھر ریجن میں اساتذہ کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 1398 منظور شدہ اسامیاں ہیں، جن میں سے 1250 پر اساتذہ تعینات ہیں جبکہ 148 اساتذہ کی کمی موجود ہے۔ اساتذہ کی حاضری کے لیے بایومیٹرک سسٹم 44 کالجز میں فعال ہے اور باقی دو کالجز میں یہ نظام جلد فعال کر دیا جائے گا۔
گھوٹکی کے کالجز میں عمارتوں کی توسیع کے 9 منصوبے جاری ہیں، جنہیں جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
اسی طرح سکھر کے صالح پٹ، روہڑی اور نیو سکھر کے گرلز ڈگری کالجز کی تعمیر بھی تکمیل کے قریب ہے۔ خیرپور میں گورنمنٹ ڈگری کالج رپڑی کی کلاسز عارضی طور پر اسکول میں جاری ہیں اور عمارت مکمل ہونے پر کالج منتقل کر دیا جائے گا۔ جبکہ گورنمنٹ کالج چوکنڈو کی عمارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ساتھ 25 سالہ معاہدے کے تحت حاصل کی گئی ہے جہاں ستمبر 2024 سے کلاسز جاری ہیں۔
سیکریٹری ندیم میمن نے ہدایت دی کہ تمام کالجز میں مسنگ فیسلٹیز کی نشاندہی کر کے انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے، خصوصاً سائنس لیبارٹریز میں آلات کی کمی کو دور کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی افیلیشن کے تقاضے پورے کرنے کے لیے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے قریبی رابطہ کے لیے خط و کتابت کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ تمام ڈگری کالجز کا تعلیمی معیار برقرار رہے۔ سیکریٹری نے ہدایت دی کہ کالجز کی لائبریریاں فعال کی جائیں اور طلبہ کی روزانہ ایک کلاس لائبریری میں منعقد کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکھر کے واحد گورنمینٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کی کالج عمارت کو فعال بنا کر کلاسز شروع کی جائیں تاکہ فٹنیس اور کھیلوں کے شعبہ میں نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
24/10/2025
*محکمہ کالجز سندھ کا تمام کالجز کی عمارتوں کا سروے کرنے کا فیصلہ*
کراچی (24 اکتوبر) — محکمہ کالجز سندھ نے صوبے کے تمام کالجز کی عمارتوں کا سروے کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کالجز کی عمارتوں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے کر ان کی مرمت اور دیکھ بھال کے کام کو مؤثر بنانا ہے۔
یہ ہدایات سیکریٹری کالجز سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں دی گئیں، جس میں ڈائریکٹر جنرل کالجز نوید رب صدیقی، ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیر آباد سلیمان سیال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہید بینظیر آباد ریجن کے کالجز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
سیکریٹری کالجز ندیم میمن نے ہدایت دی کہ میٹرک کے بعد داخلہ لینے والے طلباء کے اعداد و شمار اکٹھے کیے جائیں تاکہ مزید طلباء کو کالجز کی جانب راغب کرنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی تیار کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ طلباء کالجز کا رخ کریں، اس حوالے سے سفارشات بھی پیش کی جائیں۔
اجلاس کے دوران سیکریٹری کالجز نے کالجز کی عمارتوں کی موجودہ صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام عمارتوں کا تفصیلی سروے کیا جائے اور مرمت و دیکھ بھال سے متعلق رپورٹ جلد پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کسی بھی نئی کالج عمارت کی تعمیر سے قبل زمین کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے۔
اجلاس میں یونیورسٹیز سے منسلک کالجز میں فیس سے متعلق طلباء کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری کالجز نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے مشاورت کی جائے گی اور چار سالہ ڈگری پروگرام کے لیے یونیورسٹی ایفیلیشن کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے کی سفارش کی جائے گی۔
سیکریٹری کالجز نے ڈی جی کالجز کو ہدایت دی کہ سندھ کے کالجز کی جانب سے وصول ہونے والی فیس کے اعداد و شمار پر مبنی تفصیلی ڈیٹا تیار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈگری کالجز میں اسکالرشپس اور فیس میں نرمی سے متعلق اقدامات وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایات کے مطابق کیے جائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ خالدآباد، بھریا روڈ، ٹھاروشاہ میں گرلز ڈگری کالجز، پڈعیدن میں گرلس کالج، باندھی میں ڈگری کالج جام مدد علی ایٹ جام نواز علی میں بوائز/ گرلز کالج اور سنجورو میں کالج کی اسکیم زیر تعمیر ہیں، سیکریٹری کالجز نے اس ضمن میں ہدایت کی کہ زیر تعمیر 7 کالجز کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جاۓ۔
اجلاس میں کالجز میں اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی کمی جیسے مسائل بھی زیر غور آئے، جس پر سیکریٹری ندیم میمن نے کہا کہ شہید بینظیر آباد ڈویژن نے تمام 34 کالجز کو ہر صورت میں فعال رکھنا ضروری ہے، اساتذہ اور دیگر عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے تمام خالی آسامیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ گریڈ 18 سے گریڈ 20 کی 1256 آسامیوں کو پر بھرتیوں کے لیے پبلک سروس کمیشن کو لکھ دیا گیا ہے، اساتذہ کی بھرتیوں کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے میں آسانی ہوگی۔
اجلاس میں شہید بینظیر آباد ریجن کے 34 کالجز کے پرنسپلز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ریجن کے 34 کالجز میں مجموعی طور پر 59,322 طلباء و طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جن میں 33,378 انٹرمیڈیٹ، 25,868 دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور 76 طلباء چار سالہ ڈگری پروگرام میں زیرِ تعلیم ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ شہید بینظیر آباد ضلع میں 11، سانگھڑ میں 11 اور نوشہروفیروز میں 12 کالجز قائم ہیں، جبکہ ریجن میں چار سالہ ڈگری پروگرامز کے کالجز کی تعداد 5 ہے۔
22/10/2025
*سندھ کے کالجز کے نصاب کی نظر ثانی اور ضروری اصلاحات کرنے، روزانہ لائبریری کلاسز کے آغاز اور دیگر اہم فیصلے*
کراچی (22 آکتوبر) سیکریٹری کالج ایجوکیشن ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت حیدرآباد ریجن کے کالجز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کالجز نوید رب صدیقی، ریجنل ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد مصطفیٰ کمال اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر حیدرآباد ریجن کے مختلف کالجز کے پرنسپلز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کالجز کے نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق نظرثانی کرنے اور جدید بنیادوں پر اصلاحات کرنے، کالجز میں روزانہ کی بنیاد پر “لائبریری کلاسز” شروع کرنے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ حیدرآباد ریجن کے 72 سرکاری کالجز میں 1 لاکھ 4 ہزار 326 طلباء و طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جن میں 27 بوائز، 25 گرلز اور 20 کو-ایجوکیشن کالجز شامل ہیں۔ ان کالجز میں انٹرمیڈیٹ، ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ ڈگری پروگرامز جاری ہیں جن میں کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی، حیاتیات، کیمسٹری، کامرس اور انگریزی جیسے مضامین شامل ہیں۔ سیکریٹری کالجز ندیم الرحمان میمن نے دوران اجلاس سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور دیگر وجوہات سے متاثر 12 کالجز کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اُنہوں نے زور دیا کہ کالجز میں باؤنڈری وال، کلاس رومز اور لیبارٹریز مکمل طور پر فعال ہونی چاہئیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری رہ سکیں، سیکریٹری کالجز نے کہا کہ حیدرآباد ریجن میں زیادہ تر طلباء کا انحصار سرکاری کالجز پر ہے، اس لیے حاضری کو داخلے کے اعداد و شمار کے مطابق برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ طلباء کی دلچسپی اور وابستگی برقرار رکھنے کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
اجلاس میں اساتذہ کی پوسٹنگ، کمی اور پروموشن کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 82 اساتذہ کے پروموشن کیسز متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا چکے ہیں، جبکہ ہدایت دی گئی کہ تمام کالجز میں اساتذہ کی تعیناتی درکار مضامین کی بنیاد پر کی جائے، تا کہ کالجز کا تدریسی عمل متاثر نہ ہو، انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ جن کالجز کی ایس این ای کے علاوہ دیگر اساتذہ کی ٹرانسفر کے عمل کو مکمل کیا جاۓ، ندیم میمن نے یہ بھی ہدایت دی کہ انچارج پرنسپلز کے تقرر کے لیے ریجنل کمیٹی انٹرویوز کے ذریعے تقرری کرے گی تا کہ انتظامی حوالے سے سرگرم سربراہ کا انتخاب ممکن بنایا جا سکے۔ سیکریٹری کالجز نے اس موقع پر کہا کہ حیدرآباد ریجن میں نئے آئی ٹی کالجز قیام ہونے تک موجودہ کالجز میں آئی ٹی پروگرامز کے آغاز پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دسمبر میں انٹر کالج سطح پر “کالجز اسپورٹس ویک” کا انعقاد کیا جائے تاکہ طلباء میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہو۔
اس کے علاوہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جن کالجز میں تجاوزات کے مسائل ہیں، وہاں مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ان کو ختم کرایا جائے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے اور اس عمل کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا۔ سیکریٹری کالجز نے واضح کیا کہ کالجز میں روزانہ کی بنیاد پر لائبریری کلاسز کا آغاز ضروری ہے تاکہ طلباء میں مطالعے کی عادت اور علم سے وابستگی کو فروغ دیا جا سکے۔ سیکریٹری کالج نے کالجز کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے ہرنسپال سے تجاویز جمع کروانے کی بھی ہدایت کردی۔
20/10/2025
کراچی
مور خہ 20اکتوبر 2025
کالجوں کے انفراسٹرکچر کی حالت کو بہتر بنانا اور تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ سیکریٹری کالج ایجوکیشن ندیم الرحمان میمن
سیکریٹری کالج ایجوکیشن کی صدارت میں ریجنل ڈائریکٹرز کراچی اور کراچی ریجن کے پرنسپلز کے ایک اہم اجلاس کا انقعاد ۔
کراچی 20 اکتوبر - سیکریٹری کالج ایجوکیشن ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت ریجنل ڈائریکٹرز کراچی اور کراچی ریجن کے پرنسپلز کے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کالجوں کے انفراسٹرکچر، بنیادی سہولیات کی کمی، بجٹ، لیبارٹریوں کی عدم دستیابی، داخلے کے عمل، چار سالہ بی ایس پروگرام، طلبہ کے اندراج و حاضری کے نظام، کھیلوں اور نصابی سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرز نے کالجوں کو درپیش اہم مسائل اور اُن کے حل کی نشاندہی کی جن میں عمارتوں کی خستہ حالی، بجٹ کی کمی، تدریسی عملے کی قلت، لیبارٹریوں اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی جیسے چیلنجز شامل ہیں۔اس موقع پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن ندیم الرحمن میمن نے کہا کہ کالجوں کے انفراسٹرکچر کی حالت کو بہتر بنانا اور تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ نشاندہی کردہ مسائل کے حل کے لیے فوری سفارشات تیار کی جائیں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر کراچی ریجن کے 61 کالجوں کے پرنسپلز نے بھی زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران سیکریٹری کالج ایجوکیشن نذیم الرحمن میمن نے زوم کے ذریعے شریک پرنسپلز سے گفتگو کی اور ان سے کالجز کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق تجاویز بھی حاصل کیں۔زوم میٹنگ میں شریک پرنسپل ریحانہ میمن نے بتایا کہ ان کے کالج میں طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ تدریسی عملہ ناکافی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جن کالجوں میں طلبہ کی تعداد کم ہے، وہاں کے اساتذہ کو عارضی طور پر اُن کالجز میں تعینات کیا جائے جہاں تدریسی عملے کی کمی ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن ندیم الرحمن میمن نے کہا کہ کالجوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، سہولیات میں اضافہ کرنا اور تعلیمی معیار کو بلند کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ کالجز کو درپیش موجودہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، جس کے لیے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔اجلاس میں ڈی جی کالجز ڈاکٹر نوید رب، ڈائریکٹر کالجز کراچی ریجن قاضی ارشد حسین، اسپیشل سیکریٹری کالج ایجوکیشن فرخ شہزاد، ایڈیشنل سیکریٹری کالج ایجوکیشن مختیار ملاح، ایڈیشنل سیکریٹری کالج ایجوکیشن اقبال جمانی، ڈائریکٹر (ڈیولپمنٹ) کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ علی عباس ٹیپو، ایڈیشنل ڈائریکٹر (جوڈیشل) احسان لغاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر (فنانس) حافیظ اللہ مہر، اور ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایچ آر) آر ڈی آفس کراچی کامران احمد نے شرکت کی۔
16/10/2025
A Departmental briefing on Development Schemes presented to Mr. Nadeem ur Rehman Memon, Secretary College Education Department in the Committee Room of CED.
Mr. Farrukh Shehzad, Special Secretary College Education, Mr. Mukhtiar Ahmed Mallah, Additional Secretary, College Education & Mr. Ali Abbas, Director (Development) were present.
14/10/2025
پڑھی لکھی عورت سماج کی ترقی کی ضمانت ہے، حکومت تعلیم میں اصلاحات اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن
سکھر 14 اکتوبر 2025ء:
سیکریٹری کالج ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے سکھر میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن سکھر عبدالقادر چاچڑ، پرنسپل گرلز ڈگری کالج پروفیسر سلمہ قاضی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن وفا شاہ، انجینئر ایجوکیشن ورکس سعید عابد، احسن بھٹی سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران سیکریٹری ندیم الرحمٰن میمن کو پرنسپل کی جانب سے کالج کے تدریسی، انتظامی اور انفراسٹرکچر سے متعلق معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے سائنس لیب، ڈیجیٹل لائبریری، کلاس رومز، آفس سیکشن اور اکیڈمک بلاک سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود عملے اور طالبات سے ملاقات کی۔ سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، کلاسوں میں روشنی، واش رومز اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو بہتر انتظامات کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی طلبہ کا بنیادی حق ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے کہا کہ آپ ہی ہمارے مستقبل کی ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ اور سائنسدان ہیں۔ پڑھی لکھی عورت سماج کی ترقی کی ضمانت ہے۔ حکومت تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ طالبات کی حوصلہ افزائی، باقاعدہ حاضری اور اعلیٰ تدریسی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر پرنسپل گرلز ڈگری کالج پروفیسر سلمہ قاضی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کالج کو گزشتہ کچھ عرصے سے کئی مسائل کا سامنا ہے، جن میں طالبات کی ٹرانسپورٹ، بارشوں سے متاثرہ انفراسٹرکچر، اور نان ٹیچنگ اسٹاف کا تبادلوں کے باوجود برقرار رہنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج کی بس طویل عرصے سے خراب ہے جس کے باعث طالبات کی حاضری متاثر ہو رہی ہے، جبکہ کالج کے کچھ حصوں پر غیر قانونی قبضے اور بجلی کی چوری کے مسائل بھی درپیش ہیں۔ سیکریٹری ندیم الرحمٰن میمن نے ریجنل ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ قبضہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور تبادلہ شدہ عملے کو تحریری نوٹسز جاری کیے جائیں۔ انہوں نے انجینئر ایجوکیشن ورکس کو بھی ہدایت دی کہ خستہ حال آڈیٹوریم، کمزور چھتوں اور دیگر عمارتوں کی مرمت کے لیے فوری منصوبہ بندی کی جائے۔ آخر میں سیکریٹری نے کالج کے عملے سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز غور سے سنیں، اور یقین دلایا کہ طالبات اور عملے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
01/10/2025
A meeting of the Sindh Digital Media Forum was held on October 1st, 2025, under the chairmanship of Mr. Shahab Qamar Ansari, Secretary College Education Department. The session focused on the implementation of the Sindh Digital Media Awareness Program in all Government and Private Colleges across Sindh.
Prof. Meraj Siddiqui, Patron-in-Chief & Mr. Nawazish Ali, President of SDMF, gave a detailed presentation on the agenda, highlighting key strategies and objectives of the program. All Additional Secretaries of CED, Director General Colleges, Regional Director (All), Director Private Colleges & Principals were present in the meeting.
08/09/2025
This is to inform everyone that the circulating / viral notification regarding a holiday or closure of colleges tomorrow is fake. Please ignore such false information.
All colleges will remain open as per the regular schedule. We advise everyone to rely only on official communications for accurate updates.
05/09/2025
A Mega event was held at BAMM PECHS Girls College & Adamjee College, Karachi on Friday, 5th September 2025, in connection with the *Defense Martyrs Day Celebrations*.
Mr. Shahab Qamar Ansari, Secretary College Education Department, graced the event as Chief Guest and formally inaugurated the program.
The event was also attended by Dr. Naveed u Rab Siddiqi, Director General Colleges Sindh, and Prof. Arshad Hussain Siddiqi, Regional Director Colleges Karachi.
The celebration featured Flag hoisting, National songs, Student Speeches, & tributes National Heroes.