09/06/2023
الحمدللہ۔
خواتین کمیٹی مسلم مارواڑی سلاوٹ جماعت کی زیرِ نگرانی " دو روزہ ورکشاپ بنام کیرئیر اور فیتھ" 8اور 9 جون 2023 کو سلاوٹ ہال میں اختتام پذیر ہوئی ۔
اس پروگرام کی سب سے بڑی خاصیت یہ تھی کہ اس میں نہ صرف میٹرک، انٹر، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالبات نے شرکت کی بلکہ مدارس کی طالبات اور عالمات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس پروگرام میں عصری و دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ مدارس کی طالبات کی بھی رہنمائی کی گئی کہ وہ کس طرح اپنی عالمہ کی ڈگری کے ساتھ کونسے پرچے دے کر بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں حاصل کر کے جاب کے لئے اپلائی کر سکتی ہیں۔
یہ اپنی طرز کا ایک ایسا منفرد پروگرام تھا جس میں ہماری ان بہنوں اور بیٹیوں کو جو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد ایک اچھے پروفیشنل مقام پر پہنچ گئی ہیں ،ان سب کو رول ماڈل کے طور پر مدعو کیاگیا تاکہ ان کی ستائش کی جائے اور نئی نسل کے لئے انھیں قابل تقلید مثال بناکر پیش کیا جاسکے۔
سلاوٹ برادری کی ڈاکٹر، انجینئیر ، ایروناٹیکل انجینئیر ، فارماسسٹ ،فزیو تھراپسٹ ، اوکیوپیشنل تھراپسٹ ، اکنامسٹ، پی ایچ ڈی اسکالرز، ایجوکیشنئسٹ اور عالمات کو رول ماڈل کے طور پر دعوت دی گئی۔
ان سب نے اس کوشش کو سراہتے ہوئے بتایا کہ آج تک کسی نے بھی اس طرح کا پلیٹ فارم جماعت کی لڑکیوں کو مہیا نہیں کیا گیا۔
اس طرح کے پروگرام وقت کی ضرورت ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم اپنے دور میں گائیڈنس کیلئے بہت پریشان ہوتے تھے،، کبھی اس ٹیچر کے پاس، کبھی اس ٹیچر کے پاس کہ کوئی ہماری رہنمائی کردے کہ ہم اپنے مستقبل کیلئے کیا کریں۔
مگر آج جماعت کے لیول پر لڑکیوں کو یوں پلیٹ فارم دینا موجودہ مجلس منتظمہ اور خصوصاً صدر صاحب کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔
خواتین کمیٹی صدر جماعت مولانا عبید اللہ فرید اور جنرل سیکریٹری دانش التمش کی بہت شکر گزار ہے کہ آپ نے ہمیں اس پروگرام کو کرنے کی نہ صرف اجازت دی بلکہ ہر ممکن تعاون کیا۔ جزاکم اللہ خیرا

28/05/2023
31/03/2023
26/03/2023