Karachi wala
کراچی کو بچانا ہوگا۔ کراچی والے ہی بچائیں گے۔ آپ بھی آگ?
01/04/2026
26/02/2026
بھٹو صاحب سے ایک نعرہ منسوب ہے
ادھر ہم
ادھر تم
آج معمولی اضافہ کے ساتھ یہی نعرہ دہراتا ہوں
کراچی میں ہم
سندھ میں تم
اور ہاں اگر میں سندھ اسمبلی میں ہوتا تو کراچی صوبہ کے خلاف قرار داد کو اسی طرح پھاڑ دیتا جیسے بھٹو صاحب نے اقوام متحدہ میں مبینہ طور پر پولینڈ کی قرار داد پھاڑی تھی۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ قرارداد نہیں بلکہ فالتو کاغذ تھے۔ارے بھائی سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد کراچی والوں کے نزدیک کاغذ کا چیتھڑا ہی تو ہے۔
کراچی صوبہ مقدر ہے
کراچی صوبہ تحریک
10/02/2026
ایم کیو ایم کی خاتون رہنما اور سابق پارلیمینٹرین محترمہ نسرین جلیل نے کراچی لٹریچر فیسٹیول میں جو انکشافات کئے وہ نئے نہیں،ایم کیو ایم پر مختلف سمتوں سے ایسے الزامات گزشتہ تیس برس سے لگتے رہے ہیں، قطع نظر اس کے کہ ہم ایم کیو ایم کے حامی ہیں یا مخالف۔دیکھنے کی بات یہ ہے کہ نسرین جلیل نے تیس سالہ کارکردگی کو وقت کا ضیاع قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے انگریزی سے بابلد رہنما ان سے خوش نہیں تھے،انہوں نے اور بھی بہت سی باتیں کیں، اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک ادبی میلے میں سیاسی گفتگو کیوں کی گئی ، کیا نسرین جلیل نے برسبیل تذکرہ اپنے دل کے پھپھولے پھوڑے،ایم کیو ایم رفتہ رفتہ ماضی کا حصہ بن چکی ہے،کراچی کے عوام کو کچھ ڈلیور نہ کر پانے کے باعث جہاں قیادت کی نااہلی سامنے آئی وہیں اس کی کوئی قدرو قیمت نہ رہی،ایک بانی ہیں توان کو چند لوگوں نے دیوتا کا روپ دیا ہوا ہے،نا جانے کون سی ہیلو ہے جس کا وہ انتظار کر رہے ہیں، حال آنکہ وہ کئی بار سوشل میدیا پر ہیلو کرچکے،اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اپنی ناکامیوں کا الزام ایک دوسرے پر لگانے کے سوا ایم کیو ایم نے کراچی والوں کو کیا دیا، ایم کیو ایم کے تین دھڑوں،ا یم کیو ایم لندن، ایم کیو ایم بہادر آباد اور ایم کیو ایم حقیقی اب بھی کراچی والوں کو کچھ دینے کے بجائے اپنی ڈفلی اپنا راک کی مثال بنے ہوئے ہیں، ملک میں نئے صوبوں کے حوالے سے بھی یہ ایک پیچ پر نہیں ، ایک گروپ چند وزارتوں کا غلام بناہوا ہے ، ایک کراچی صوبہ کو محض دھمکی کے لئے استعمال کرتا ہے حالانکہ کراچی والے انکے مطالبہ کے خلوص کو اچھی طرح جانتے ہیں، تیسری پارٹی یعنی آفاق بھائی کی ایم کیو ایم حقیقی تو کراچی صوبہ کی کھلی مخالف ہے ،ایسے میں کراچی صوبہ تحریک ہی واحد راستہ بچتا ہے جو کراچی والوں کو سندھ کی بد ترین انتظامیہ سے نجات دلا سکتا ہے ، اب یہ کام کراچی والوں کا ہے کہ وہ ایم کیو ایم ون۔۔ ایم کیو ایم ٹو۔۔۔یا ایم کیو ایم تھری کے ہاتھوں گزشتہ چالیس سے بے وقوف بننے کا عمل جاری رکھیں گے یا ، کراچی صوبہ تحریک کا حصہ بن کر ایک روشن مستقبل کیلیئے کوششیں کریں گے، فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے
عادل کراچی والا
09/01/2026
کراچی والوں کے نام کھلا خط
الحمدللہ کراچی صوبہ تحریک ساڑھے تین کروڑ کراچی والوں کے دلوں میں سرائیت کر چکی ہے اور اب ہر دل کراچی صوبہ کی آواز کے ساتھ دھڑک رہا ہے۔ایسے میں کراچی والوں کے جھڑکے اور مسترد کئے گئے عناصر ایک بار پھر اپنے وڈیرے آقاؤں کی خواہش پر پرانا منجن نئی پیکنگ میں لے کر لے کر آئے ہیں۔اور کراچی صوبہ کی جگہ۔ایک پھر مہاجر صوبہ کا منجن بیچا جا رہا ہے۔ یہ وہی لوگ ہی۔ جو حقوق یا موت کا نعرہ لے کر میدان میں آئے تھے۔جس کے نتیجہ میں یہ خود تو ارب پتی بن گئے اور کراچی کے مہاجروں کے حصے میں صرف موت آئی ۔اپ کو یاد ہوگا کہ آوارای ٹاور لاہور میں ان لوگوں کیا کیا قسمیں کھائی تھیں ان میں ایک ایسی قسم بھی جو لکھی نہیں جا سکتی۔اج یہ بانی کے غدار بن گئے ہیں تو کیا انہوں نے اپنی قسم پوری کی۔ یاد رکھیں گزشتہ بیس تیس سال میں کراچی کی ڈیموگرافی اتنی تبدیل ہو گئی ہے کہ مہاجروں کی تعداد کراچی کا صرف تیس فیصد رہ گئی ہے۔اسی لئے کراچی صوبہ تحریک نے تمام کراچی والوں کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا۔کیوں کہ اتحاد میں برکت ہے۔میری کراچی کے تمام نوجوانوں سے گزارش ہے کہ اگر وہ۔ماضی سے واقف نہیں تو اپنے والدین سے معلومات حاصل کر لیں کیوں کہ آپ کے والدین ہی آپ کے سچے ہمدرد ہیں اور وہ آپ سے بالکل سچی باتیں کریں گے۔ہم کراچی صوبہ کا شد و مد سے مطالبہ کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کراچی صوبہ معرض وجود میں آئے گا اور ہم سب کراچی والے سی ویو پر جشن کراچی منائیں گے۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
عادل کراچی والا
صدر تحریک سوچ کراچی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
No. 1
Karachi
