Chanesor Town - Karachi East
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chanesor Town - Karachi East, Political organisation, Karachi.
07/03/2026
Shahbaz Sharif VS Imran Khan .
07/03/2026
امید ہے سائفر کی کہانی سمجھ آگئی ہوگی
09/02/2026
31 جنوری کی رات سے کراچی پر مسلسل ظلم و فسطائیت ہورہی ہے۔ تمام لوگ گھروں سے دربدر لوگ نہیں ملے تو انکے رشتہ داروں کو لے گئے انہیں جیل۔میں بند کیا مارا پیٹا شدید تشدد کیا گیا کارکنان پر، کالے قانون تھری ایم پی او کے تحت کئی سو کارکنان جیلوں میں بھیج دیئے گئے ہیں۔
سندھ حکومت سیاسی گرفتاریاں روکے اور تمام بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جاۓ۔
08/02/2026
8 فروری 2024
مینڈیٹ چور نامنظور !!!
این اے 237 کراچی سے تحریک انصاف کے امیدوار ظہور محسود فارم 45 کے مطابق جیت چکے تھے لیکن فارم 47 میں دھاندلی کر کے تیسرے نمبر والی پارٹی پی پی پی کو فاتح قرار دے دیا گیا ہے جو کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ہے۔
*چنیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ اپڈیٹ*
*18 دسمبر بروز جمعرات*
*پر امن احتجاج*
اڈیالہ جیل کے باہر چئیرمین عمران خان صاحب کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کے ساتھ فسطائیت اور جو ریاستی جبر کیا گیا، وہ صرف ان کے خاندان پر نہیں تھا…
وہ ہر اُس پاکستانی بہن کی توہین تھی جن کا بھائی اور لیڈر انصاف کی جنگ لڑ رہا ہے۔
اس کے خلاف ڈسٹرکٹ ایسٹ *چنیسر ٹاؤن* کی جانب سے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
*جاری کردہ*:-
سیکرٹری اطلاعات
چنیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ
12/12/2025
*کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت (القرآن)*
*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون*
*انتقال پُرملال*
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ایسٹ
*چنیسر ٹاؤن* کے نائب صدر اور ہماری تحریک کے دیرینہ ساتھی *آصف جٹ* کا رضائے الہی سے انتقال ہو گیا ہے -
*ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ بعد از نماز عصر*
*محمدی مسجد منظور کالونی سیکٹر جی میں ادا کی جائے گی*۔
اللّٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر
جمیل عطا فرمائے آمین۔
لوکیشن:
https://share.google/yMukHlOuCxOTt5RMQ
سیکریٹری اطلاعات
چنیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ
📢 اہم اعلان — ہنگامی احتجاجی مظاہرہ
📍 کراچی پریس کلب
🕓 آج شام 4 بجے
“عمران خان کی صحت کا بتاؤ — ملاقات کراؤ، ملاقات کراؤ”
گزشتہ کئی ہفتوں سے عمران خان صاحب کو مکمل طور پر تنہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی اپنی بہنوں، وکلا اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں غیرقانونی طور پر روک دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ان کی صحت سے متعلق سنگین افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جس سے پوری قوم اور پوری پارٹی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
گزشتہ ہفتے خان صاحب کی بہنوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ اور گزشتہ رات چیف منسٹر کے پی سُہیل آفریدی ، خان صاحب کی بہنیں، پارٹی قیادت، اور تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے رہنماؤں راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی پوری رات اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھے رہے—مگر ملاقات پھر بھی نہیں کرائی گئی۔
آج جب یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوا تو عدالت نے بھی سننے سے انکار کر دیا۔
اس سنگین صورتحال کے باعث ہنگامی فیصلہ کیا گیا ہے کہ:
آج کراچی اور حیدرآباد میں عمران خان صاحب کی ملاقات اور صحت کے حوالے سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
تمام عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس زیادتی اور فسطائیت کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے لازماً شریک ہوں۔
📍 کراچی پریس کلب
🕓 آج، جمعہ — شام 4 بجے
سندھ بھی خاموش نہیں رہے گا۔
04/10/2025
کراچی والو تیار ہو جاؤ!
5 اکتوبر صرف ایک سالگرہ نہیں، یہ دن ہمارے عظیم رہنما عمران خان سے تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے، وفاداری، قربانی اور جدوجہد کا استعارہ۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن 4 اکتوبر رات 11 بجے ملینئیم مال پر عظیم الشان اجتماع منعقد کرے گی جہاں عمران خان کی رہائی، صحت و سلامتی، پاکستان کے استحکام اور امتِ مسلمہ کی آزادی کے لیے دعا ہوگی۔
آئیں، بتا دیں دنیا کو: عمران خان ہماری جان، پہچان اور دلوں کی دھڑکن ہیں۔
07/09/2025
*چنیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ نیوز اپڈیٹ*
*مورخہ 07 ستمبر 2025 بروز اتوار*
*پرامن احتجاج*
پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی جانب سے *چیئرمین عمران خان*، *بشریٰ بی بی* پر قید تنہائی کے خلاف اور *علیمہ خانم* سے بدسلوکی کے خلاف پرامن احتجاج آج *ایمپریس مارکیٹ نزد ریگل چوک* پر کیا گیا۔ احتجاج کے مقام پر سندھ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔
کراچی کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کی ریلیاں ریگل چوک پہنچی جہاں سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پر امن احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر *چنیسر ٹاؤن* کے صدر *حنیف خان*، انفارمیشن سیکریٹری *رمیض رضا* و کابینہ ممبران،ڈسٹرکٹ ایسٹ ممبرز، ویمن ونگ، یوتھ ونگ، لیبر ونگ،لائرز ونگ، مینارٹی ونگ، ورکرز اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
سیکرٹری انفارمیشن
چنیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ
14/08/2025
*💥چنیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ*💥
*إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین*
*مورخہ 14 اگست 2025 بروز جمعرات*
*حقیقی آزادی ریلی/ انصاف ہاوس کراچی سے تین تلوار کلفٹن تک*
پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کی جانب سے *پاکستان کے 78 جشن آزادی کے موقع پر آج 14 اگست کو انصاف ہاوس کراچی سے تین تلوار کلفٹن تک "حقیقی آزادی ریلی"* کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر چنیسر ٹاؤن کے صدر *حنیف خان*، جنرل سکریٹری *عدیل خٹک* نے کابینہ ممبران کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی، دیگر شرکاء میں *سندھ اور کراچی کی قیادت و ڈسٹرکٹس، فارم 45 کے ایم این ایز، ایم پی ایز، بلدیاتی چیئرمین، وائس چیئرمین، کاؤنسلر، یوتھ ونگ، ویمن ونگ، لیبر ونگ، لائرز ونگ، مینارٹی ونگ، کارکنان، سپورٹرز اور ساتھیوں* نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کے اختتام پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے حاضرین سے خطاب کیا اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کا بھی اظہار کیا کے اگلے جشن آزادی پروگرام میں چیئرمین عمران خان بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔
*سیکریٹری انفارمیشن*
*چنیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Karachi
75000
