الحمدللہ!
جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ ستاریہ اسلامیہ کراچی میں حسب سابق امسال 2026ء میں بھی قربانی برائے مستحقین کا بابرکت اہتمام کیا گیا۔
اس مبارک موقع پر 15 اونٹ نحر کیے گئے،
جن کا گوشت نہایت منظم انداز میں تیار کرکے مستحق، نادار اور ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔
یہ خدمت خلق کا وہ عظیم عمل ہے جس کے ذریعے قربانی کی سنت کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد بھی کی جاتی ہے۔
یہ پروجیکٹ اللہ کے فضل سے پروفیسر حافظ محمد سلفی حفظہ اللہ کی سرپرستی،
مفتی صہیب شاہد دہلوی حفظہ اللہ و حافظ اویس مدنی حفظہ اللہ کی نگرانی
اور مولانا اسحاق شاہد دہلوی رحمہ اللہ کے جملہ صاحبزادگان، داماد ، پوتے اور نواسوں کی محنتوں اور کاوشوں سے الحمدللہ کامیابیوں سے ہمکنار ہوتا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی تمام معاونین، منتظمین اور قربانی میں حصہ لینے والے احباب کی قربانیوں کو شرف قبولیت عطاء فرمائے اور اس خدمت کو صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔
Hafiz Fozan Shahid Dehelvi
Hafiz Fozan Shahid Dehelvi
28/05/2026
عید الأضحى المبارك
اعاده الله علينا وعليكم بالخير والبركة
تقبل الله منا ومنكم صالح الاعمال
وكل عام وانتم بخير
عساكم من عواده
12/05/2026
اللہم لبیک کانفرنس میں لی گئی تصویر
10/05/2026
عظم الله أجركم
وغفر لميتكم والهمكم الصبر والسلوان
الحمدللہ رب العالمین
14 فروری 2026 کو مرکزی عاملہ کمیٹی شبان غرباء اہل حدیث نے
جامع مسجد ریاض الجنہ اور مدرسہ معاذ بن جبل، حلقہ گڈاپ ٹاؤن ( رمضان گوٹھ لیاری ) کا بابرکت و تنظیمی دورہ کیا۔
اس موقع پر ناظم حلقہ، صدر مسجد اور دیگر ذمہ داران مسجد کمیٹی سے نہایت مفید، خوشگوار اور باہمی اخوت و محبت پر مبنی ملاقات ہوئی۔
دوران نشست شبان کی تنظیم کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے، نیز تنظیمی استحکام اور دعوتی و اصلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اہم امور پر سیر حاصل گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اللہ تعالی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطاء فرمائے اور اسے دین اسلام کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
🔖
Click here to claim your Sponsored Listing.
