03/04/2026
PPP Digital Aqeel Ahmed Tanoli
Gerneral Secretary PYO PS 106 Dist East
PPP Digital East Media
03/04/2026
پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شرقی کے زیرِ اہتمام بانی پاکستان پیپلزپارٹی، سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوؒ کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں ایک شایانِ شان اور پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
سالگرہ کی اس تقریب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیرِ محنت و صدر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی اور جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر سید وقار مہدی نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شرقی اقبال ساند، سرور خان غازی، مزمل قریشی، خاور شاہ، شہزاد ناتھا، حسام شمسی، ارتضی بلوچ، انتخاب عالم، ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالہ عبدالرحیم سمیت سٹی ایریاز، ذیلی ونگز، خواتین ونگ اور مختلف یوسیز کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹوؒ کی 98ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شرکاء نے شہید قائدِ عوام کی جمہوریت، عوامی حقوق اور آئین کی بالادستی کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اجلاس میں PS-102 کی صدر و ترجمان سندھ حکومت سیدہ اقرابہ فاطمہ، سینئر نائب صدر محمد شریف بلوچ، جنرل سیکریٹری سید نعیم شاہ، سیکریٹری اطلاعات عبدالرحمن صدر، نائب صدر گلباز خان، خواتین ونگ ضلع شرقی کی صدر یاسمین بٹ، سیکریٹری اطلاعات فائزہ گبول نے شرکت کی. پیپلز یوتھ آرگنائزشن -102 کے صدر ایاز باران ، جنرل سیکریٹری عقیل احمد تنولی،پیپلز لیبر بیورو ضلع شرقی کے جنرل سیکرٹری سید جمیل شاہ ، ممبر سندھ کونسل ظفر جھنڈیر ، سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور خواتین کارکنان نے بھرپور شرکت کی.
جاری کردو :عبدالرحمن صدر
سیکرٹری اطلاعات
PS-102
پاکستان پیپلز پارٹی
ضلع شرقی
پی ایس 102 پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کا ورکرز اجلاس
ایجنڈا
27 دسمبر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرگڑھی خدا بخش میں منعقد ہونے والی تقریبات کی تیاریوں، شرکت اور انتظامات پر مشاورت
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے شعبۂ اطلاعات کی جانب سے
پی ایس-102 کی سوشل میڈیا ٹیم کی تشکیل اور تنظیمِ نو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔
یہ اجلاس ترجمان سندھ حکومت و صدر پی ایس-102 سیدہ عقربہ فاطمہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی بیانیے کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، تنظیمی سرگرمیوں کی بروقت تشہیر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر متحرک حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں شریک ساتھیوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ایس-102 کی سوشل میڈیا ٹیم پارٹی پیغام کو منظم، مثبت اور ذمہ دارانہ انداز میں عوام تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کرے گی
جاری کردو : عبدالرحمن صدر
سیکرٹری اطلاعات PS-102
پاکستان پیپل پارٹی ضلع شرقی کراچی
(Audio Beeper) Spokesperson of Sindh Government *Syeda Aqraba Fatima* Topic: Child goes missing after falling into open manhole in Gulshan-e-Iqbal. BOL News.
PS 102 Really Go To Jalsa Gah Koragi
30/11/2025
Chailo Chailo Koragi Eid Gah Ground Chailo
پاکستان پیپلز پارٹی PS-102 کی صدر اور ترجمان سندھ حکومت سیدہ اقرابہ فاطمہ کی قیادت میں گورومندر چورنگی پر یومِ تاسیس کے حوالے سے ایک عظیم و شان کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سید وقار مہدی نے کیا، جن کے ہمراہ ضلع شرقی کے قائم مقام صدر سرور خان غازی, سیکریٹری اطلاعات ضلع شرقی فرخ نیاز تنولی, نائب صدر ضلع شرقی مزمل قریشی, ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ارتضا بلوچ , صدر PS-102 سیدہ اقرابہ فاطمہ, جنرل سیکریٹری PS-102 سید نعیم شاہ, سیکریٹری اطلاعات PS-102 عبدالرحمن صدر, سینئر نائب صدر محمد شریف بلوچ, اور نائب صدر گلباز خان موجود تھے۔
کیمپ کی رونق کارکنان کے بھرپور جوش و جذبے سے دوبالا ہوئی، اور اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا، جس نے تقریب کو مزید خوبصورت اور یادگار بنا دیا۔
تقریب میں لیڈیز ونگ ضلع شرقی کی صدر یاسمین بٹ, پیپلز لیبر بیورو ضلع شرقی کے جنرل سیکریٹری جمیل شاہ, پیپلز یوتھ آرگنائزیشن PS-102 کے صدر ایاز باران, جنرل سیکرٹری عقیل تنولی اور دیگر تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے یومِ تاسیس کے اس موقع پر اپنی جماعت سے محبت، عزم اور یکجہتی کا بھرپور اظہارکیا
جاری کردو :عبدالرحمن صدر
سیکرٹری اطلاعات
PS-102
پاکستان پیپلز پارٹی
ضلع شرقی کراچی
ترجمانِ سندھ حکومت اور صدر پی ایس–102 سیدہ عقربہ فاطمہ نے 58ویں یومِ تاسیس کے حوالے سے پی ایس–102 کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ کی صدارت سیدہ عقربہ فاطمہ نے کی، اور اجلاس میں یہ لائحۂ عمل طے پایا کہ تمام ورکرز کا یومِ تاسیس کے جلسہ عیدگاہ گراؤنڈ میں بھرپور انداز میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
میٹنگ میں سینئر نائب صدر PS-102 محمد شریف بلوچ ، نائب صدر گل باز خان اور جنرل سیکریٹری نعیم شاہ نے شرکت کی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
