29/03/2026
ایک باوقار، مدبر اور انتھک محنت کرنے والی شخصیت، جو نہ صرف پاکستان بلکہ امتِ مسلمہ کے مسائل کو اپنا درد سمجھتی ہے۔
ڈار صاحب کی بصیرت، قیادت اور وطن سے محبت قابلِ تحسین ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت، کامیابی اور ملک و ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور
اللہ پاک آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
دعاگو ۔۔
سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن
Ishaq Dar
جاری کردہ ۔۔
23/03/2026
سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اور معروف قانون دان
کی جانب سے 23 مارچ 1940 (یومِ پاکستان) کے موقع پر قوم کے نام پیغام:
"23 مارچ 1940 ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کے حصول کے لیے اپنے عزم کا عملی اظہار کیا۔ یہ دن ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے، جو ہماری کامیابی کی بنیاد ہیں۔
آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتحاد اور یکجہتی سے کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ ملک کی سالمیت، جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی فلاح کے لیے کوشاں رہی ہے، اور انشاءاللہ آئندہ بھی اسی مشن کو جاری رکھے گی۔
میں پوری قوم کو یومِ پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔" آمین
🇵🇰 یومِ پاکستان مبارک!
منجانب۔۔
محمد آصف خان عباسی ایڈوکیٹ
سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن
#23مارچ
جاری کردہ ۔۔
26/02/2026
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کا سینئر مسلم لیگی رہنما اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ صوبہ سندھ حنیف صدیقی صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ صدیقی صاحب ایک بہادر اور دلیر شخصیت کے مالک تھے اور کارکنان کے دکھ دور میں پیش پیش رہتے تھے
انکے انتقال سے پاکستان مسلم لیگ ن ایک عظیم رہنما اور ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گئی ہے
اللہ پاک صدیقی صاحب کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اس پر اجر عظیم عطا فرمائے آمین
دعاگو ۔۔
محمد آصف خان عباسی ایڈوکیٹ
سابق سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کراچی ڈویژن ، سینئر قانون دان
05/02/2026
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جناب محمد آصف خان عباسی ایڈووکیٹ صاحب نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام شہداء تحریک آزادی کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا اور مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام کشمیر کی آزادی کی تحریک میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم کشمیر میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ بھارت بندوق اور گولی کے زور پر اظہار آزادی کو ہر گز نہیں دبا سکتا۔بھارت کے جبر و استبداد کے خلاف اقوام عالم کی جانب سے پائی جانے والی خاموشی اور انسانی حقوق کی پامالی سے نظریں چرانا کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
پاکستان اور بالخصوص کشمیر کی عوام اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ و مجرمانہ کردار کو یکسر مسترد کرتی ہے۔
ہمارا دوٹوک موقف ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے اور ان کی خواہشات اور عوامی رائے کو ہر صورت تسلیم کرے۔
پانچ فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے،کشمیر دراصل تقسیم ہند کا ایسا حل طلب مسئلہ ہے جو بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی و ظلم و ناانصافی کے باعث تاحال حل نہیں کیا جا سکا اس دوران کشمیری مسلمانوں نے آزادی کشمیر اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے لاتعداد قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے،
جو مسئلے کے حل ہونے اور کشمیر کے آزاد ہونے تک جاری رہے گی۔
کشمیر ایسا مسئلہ ہے جو نہ صرف کشمیریوں کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی یہ شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
اور انشاء اللہ تعالٰی بہت جلد کشمیر کی عوام آزادی کی نعمت حاصل کریں گے اور اپنی مرضی سے اپنی زندگی بسر کریں گے۔ انشاء اللہ
دعاگو۔۔۔
ممبر مرکزی مجلس عاملہ، سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کراچی
0300 2608927
جاری کردہ۔۔
29/12/2025
تمام دوست احباب کی محبتوں اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ ۔۔
جاری کردہ ۔۔
08/12/2025
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان محمد آصف خان عباسی ایڈوکیٹ نے کراچی میں کھلے مین ہولز میں
گر کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سندھ حکومت کی شدید نااہلی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیانات اور الزام تراشی کے بجائے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے جماعتِ اسلامی کے چیئرمینز سے بھی مطالبہ کیا کہ ماہانہ ملنے والے فنڈز اپنی یوسی کی بہتری پر خرچ کریں اور کم از کم تمام کھلے گٹروں پر فوری ڈکن لگائے جائیں تاکہ آئندہ انسانی جان ضائع نہ ہو۔
منجانب ۔۔
04/12/2025
فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارکباد
ہم پاکستان کی محبِ وطن عباسی برادری کی جانب سے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر صاحب کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر فائز ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج—پاک آرمی، پاک نیوی اور پاک فضائیہ—نے جس جذبۂ ایمانی، حبُ الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ملکِ عزیز کے دفاع اور محرکہ حق میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور ترقی کے لیے پوری قوم یکجا ہے، اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب کی قیادت میں ملک مزید مضبوط اور روشن مستقبل کی جانب بڑھے گا ۔
پوری قوم ہمیشہ کی طرح آج بھی وطنِ عزیز پاکستان اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
منجانب ۔۔
سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن
پاکستان ھميشہ زندہ باد
پاک افواج پائندہ باد
پاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد
جاری کردہ ۔۔
25/07/2025
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جناب کی سیاسی ،جمہوری، قانونی اور سماجی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک غیر سیاسی، محب وطن تنظیم افواج پاکستان موومنٹ نے آپکو اپنی تنظیم کا حصہ بننے کی دعوت دی جیسے آپ نے خوش دلی سے قبول کیا ۔
آج افواج پاکستان موومنٹ نے آپکو اپنی تنظیم کا جوائنٹ سیکرٹری کراچی ڈویژن نامزد کیا
جس پر میں آپکو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ پاک اپنے حبیب مکرم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں آپ کو ڈھیروں خوشیاں، کامیابیاں اور عزتیں عطا فرمائے۔ آمین
میں امید کرتا ہوں کہ آپ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے
اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمیـــــــــــــــــن
دعاگو
ایڈمن