United workers front PSM

United workers front PSM

Share

MQM

29/09/2023

پاکستان اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو

20/09/2023

احوال براے ایپلیٹ ٹربیونل کورٹ کیس مورخہ20 ستمبر 2023.
لیبر کورٹ میں یونایٹیڈ ورکرز فرنٹ کو انٹروینیر بناے جانے کے خلا ف انتظامیہ کی ایپلیکیشن پر آج سماعت ہوئی جس میں یونایٹیڈ ورکرز فرنٹ کےجنرل سیکریٹری رضی احمد خان بھائی پیش ہوئے جبکہ انتظامیہ کے وکیل پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے آگے کی تاریخ دے دی گی ہے جو کہ 6 اکتوبر 2023 ہے.
منجانب: یونایٹیڈ ورکرز فرنٹ

19/09/2023

احوال براے لیبر کورٹ مورخہ 19 ستمبر 2023.
لیبر کورٹ میں اسٹیل مل کے بقیہ ملازمین کی برخاستی اور اسٹیل مل کو بند کرنے کے حوالے سے سماعت ہوئی. جس میں یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ کے عہدیداران جن میں رضی احمد خان بھائی عروج علوی بھائی نبیل احمد جلالی بھائی پیش ہوئے. کورٹ میں 3 گھنٹےسے زیادہ کی سماعت ہوئی جس میں یونایٹیڈ ورکرز فرنٹ کی طرف سے پیش کیے 1227 سے زائد صفحات پر مشتمل جو ثبوت ہیں ان کو وریفاہیڈ کیا گیا جج کی طرف سے. اسکے بعد اگلی تاریخ 27 ستمبر 2023 دی گی ہے.
یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ آپ کے حقوق کی ضامن بن کر لیبر کورٹ اور ایوان بالا میں آپ کی جنگ لڑ رہی ہے آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں.
منجانب: یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ

18/09/2023

احوال براے ایپلیٹ ٹربیونل کورٹ کیس مورخہ18 ستمبر 2023.
لیبر کورٹ میں یونایٹیڈ ورکرز فرنٹ کو انٹروینیر بنائے جانے کے خلاف انتظامیہ کی ایپلیکیشن پر آج سماعت ہوئی جس میں یونایٹیڈ ورکرز فرنٹ کےجنرل سیکریٹری رضی احمد خان بھائی پیش ہوئے اور آگے کی تاریخ دے دی گی جو کہ 20 ستمبر 2023 ہے.
منجانب: یونایٹیڈ ورکرز فرنٹ

16/09/2023

احوال بارے لیبر کورٹ مورخہ 16 ستمبر 2023 کو لیبر کورٹ میں اسٹیل مل کے بقیہ ملازمین کی برخاستی اور اسٹیل مل کو بند کرنے کے حوالے سے سماعت ہوئی. جس میں یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ کے عہدیداران جن میں رضی احمد خان بھائی عروج علوی بھائی نزر عالم بھائی نبیل احمد جلالی بھائی فاروق بھائی طاہر انصاری بھائی پیش ہوئے. کورٹ میں کیس زیادہ ہونے کی وجہ سے آج سماعت نہیں ہوئی اگلی تاریخ 19 ستمبر 2023 دی گی ہے.
یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ آپ کے حقوق کی ضامن بن کر لیبر کورٹ اور ایوان بالا میں آپ کی جنگ لڑ رہی ہے آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں.
منجانب: یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ

07/09/2023

احوال براے لیبر کورٹ مورخہ 07 ستمبر 2023.
ملازمین کو نوکریوں سے برخاستگی کا کیس جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی یونین یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ کے عہدیداران جن میں عروج علوی بھائ, رضی احمد خان بھائ, اور نبیل احمد جلالی بھائی پیش ہوئے آج کورٹ میں انصاف لیبر یونین کے عبدالرزاق سے انتظامیہ کے وکیل نے کراس مکمل کیا. اگلی تاریخ 16 ستمبر 2023 دی گئی ہے. اگلی پیشی میں ایم کیو ایم پاکستان کی یونین یونایٹیڈ ورکرز فرنٹ کے ویٹنس رضی احمد خان بھائ سے کراس کیا جائے گا.
یونائٹیڈ ورکر فرنٹ آپ کے حقوق کی ضامن بن کر لیبر کورٹ اور ایوان بالا میں آپ کی جنگ لڑ رہی ہے آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں.
منجانب: یونائٹیڈ ورکر فرنٹ

04/09/2023

احوال براے لیبر کورٹ مورخہ 04 ستمبر 2023.
ملازمین کو نوکریوں سے برخاستگی کا کیس جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی یونین یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ کے عہدیداران جن میں عروج علوی بھائ, نزر عالم بھائ, رضی احمد خان بھائ, اور نبیل احمد جلالی بھائی پیش ہوئے آج سندھ وکلاء بار کی ہڑتال ہونے کی وجہ سے آگے کی تاریخ دے دی گی ہے جو کہ 07 ستمبر 2023 ہے. جبکہ اکبر ناریجو یعنی پروگریسو لیبر یونین کی ایپلیکیشن کو بھی رد کر دیا گیا ہے اور ان کی سائیڈ بھی کلوز کر دی گئ ہے. اس سے پہلے نسیم حیدر کی جانب سے معزز عدالت کو درخواست کی گی تھی کہ میری سائیڈ کلوز کر دی جائے جس پر ان کی سائیڈ کلوز کر دی گی تھی. اس تمام صورتحال میں اب دو یونین رہ گئ ہیں کیس میں ایک تحریک انصاف دوسری یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ.
یونائٹیڈ ورکر فرنٹ آپ کے حقوق کی ضامن بن کر لیبر کورٹ اور ایوان بالا میں آپ کی جنگ لڑ رہی ہے آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں.
منجانب: یونائٹیڈ ورکر فرنٹ

30/08/2023

احوال براے ایپلیٹ ٹربیونل کورٹ کیس مورخہ 30 اگست 2023.
لیبر کورٹ میں یونایٹیڈ ورکرز فرنٹ اور باقی یونین کو انٹروینیر بناے جانے کے خلا ف انتظامیہ کی ایپلیکیشن پر آج سماعت ہوئی اور آگے کی تاریخ دے دی گی جو کہ 18 ستمبر 2023 ہے.
منجانب: یونایٹیڈ ورکرز فرنٹ

Photos from United workers front PSM 's post 27/08/2023

ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر ایم کیو ایم پاکستان کی یونین یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ کے عہدیداروں کی ایم کیو ایم پاکستان کی سینٹر اور سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کی چیئرپرسن محترمہ خالدہ اطیب باجی سے ملاقات ہوئی اور ملازمیں کے حل طلب مسائل پر میٹنگ کی. چیئرپرسن محترمہ خالدہ اطیب باجی نے یقین دلایا کہ وہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں.
منجانب: یونائٹیڈ ورکر فرنٹ پاکستان.

Photos from United workers front PSM 's post 24/08/2023

عزیز محنت کش ساتھیوں !!! جیسا کہ آپ تمام محنت کشوں کہ علم میں ہےکل گزشتہ روز مورخہ 2023-08-23 سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کی چیئرپرسن اور ایم کیو ایم پاکستان کی سینٹر محترمہ خالدہ اطیب کی سربراہی میں وفد نے پاکستان اسٹیل مل میں شیڈول کے مطابق میٹنگ کی. جس پر ایم کیو ایم پاکستان کی یونین یونیٹیڈ ورکرز فرنٹ نے محترمہ خالدہ اطیب باجی کو قائل کیا اور درخواست کی کہ اس میٹنگ میں مزدوروں کو بھی بٹھایا جائے. اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم اپنی کوشش میں کامیاب رہے اور تمام یونیننز کو ایوان بالا اور منیجمنٹ کے پاس لے جا کر بٹھایا تاکہ مزدوروں کہ مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کی چیئرپرسن محترمہ خالدہ اطیب باجی, منسٹری اور انتظامیہ تک پہنچا سکیں. اس سلسلے میں تمام یونینز نے بہت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ مزدوروں کے مسائل کو اُجاگر کیا. جس میں (حاضر سروس، ریٹرینچنڈ اور ریٹائرڈ) ملازمین کو درپیش مسائل شامل ہیں.
یونائٹیڈ ورکر فرنٹ آپ کے حقوق کی ضامن بن کر لیبر کورٹ اور ایوان بالا میں آپ کی جنگ لڑ رہی ہے آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں.
منجانب: یونائٹیڈ ورکر فرنٹ

23/08/2023

احوال براے لیبر کورٹ مورخہ 23 اگست 2023.
ملازمین کو نوکریوں سے برخاستگی کا کیس جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی یونین یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ کے جنرل سیکریٹری رضی احمد خان بھائ پیش ہوہے. اور منیجمنٹ کے وکیل شوکت صاحب پیش نہیں ہوئے جس وجہ سے اگلی تاریخ 4 ستمبر 2023 دی گئی ہے.
یونائٹیڈ ورکر فرنٹ آپ کے حقوق کی ضامن بن کر لیبر کورٹ اور ایوان بالا میں آپ کی جنگ لڑ رہی ہے آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں.
منجانب: یونائٹیڈ ورکر فرنٹ

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Pakistan Steel Mill
Karachi
74000