گلگت بلتستان میں کچھ جماعتوں کو امیدوار تک نہیں مل رہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس اتنے مضبوط اور قابل امیدوار موجود تھے کہ ہمیں باقاعدہ شارٹ لسٹنگ کرنا پڑی، اور پہلے مرحلے میں 22 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو حالیہ انتخابی بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ وزیرِاعظم کا اپنے وزراء اور ممکنہ امیدواروں کے ساتھ انتخابی ماحول میں شریک ہونا الیکشن کمیشن کی بے توقیری اور شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔
گلگت بلتستان وسائل سے مالامال ہے، غربت اس دھرتی کا مقدر نہیں بلکہ نااہل پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اگر آج 80 فیصد عوام مشکلات کا شکار ہیں تو وقت آگیا ہے کہ حقیقی عوامی اصلاحات کی جائیں۔ یہ کام صرف پاکستان پیپلز پارٹی کر سکتی ہے۔ عوام بھاری اکثریت سے کامیاب کریں، پھر اپنے مسائل ہم پر چھوڑ دیں،انشاءاللہ مایوسی نہیں، صرف خدمت ملے گی۔
صوبائی صدر گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ
PPP. Activities
PPP.Media Team PPP. Social media activities
06/05/2026
پاکستان میں ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی لانے والی شخصیت سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید
27/04/2026
ملکی سیاسی صورتحال اس وقت کئی اہم چیلنجز سے گزر رہی ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی دباؤ جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں جمہوری اداروں کا مضبوط ہونا اور سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر ملک کے بہتر مستقبل، آئین کی بالادستی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
عوامی مسائل کا حل صرف سنجیدہ مکالمے، برداشت اور جمہوری عمل کے تسلسل میں ہے.
PPP.Supporters Media
PPP. Activities
18/04/2026
کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سنئیر نائب صدر اور ترجمان برائے صدر آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی گہری نظر ہے اور وہ تمام معاملات کو خود مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ صوبے میں پائیدار سیاسی استحکام، عوامی اعتماد اور ترقی کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان، رہنماؤں، عہدیداروں اور وزراء کے تمام خدشات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ سے عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ بلوچستان کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، پارٹی قیادت اس اعتماد کو ہرگز ٹوٹنے نہیں دے گی اور ہر سطح پر کارکنان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
میر علی حسن زہری نے مزید کہا کہ سابقہ وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ خان زہری اور میر عبدالقدوس بزنجو کو صدر مملکت کی جانب سے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ اتحادی جماعتوں، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے تحفظات کو باہمی مشاورت کے ذریعے جلد از جلد حل کیا جا سکے اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دورۂ چین کے بعد اہم اور حتمی اجلاس کریں گے جن میں بلوچستان سمیت دیگر سیاسی و سماجی امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا، اور ایسے فیصلے کیے جائیں گے جن سے صوبے میں ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی راہیں کھلیں گی اور جلد وہ گودار کا بھی دورہ کریں گے
میر علی حسن زہری نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی نہ صرف صدر مملکت آصف علی زرداری کا وژن ہے بلکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا بنیادی منشور بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھی اپنی سرزمین کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے بھرپور خواہش رکھتے ہیں، اور پیپلزپارٹی اس خواہش کو حقیقت میں بدلنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض پالیسیوں اور طرزِ عمل کے باعث پارٹی کے منتخب نمائندوں، وزراء اور کارکنان کو نظر انداز کیے جانے کا تاثر پیدا ہو رہا ہے، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی اس صورتحال پر خاموش نہیں رہے گی اور نہ ہی اپنے کارکنان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ کرے گی، بلکہ ایسے کسی بھی رویے کو آگے بڑھنے نہیں دیا جائے گا جو پارٹی کے اجتماعی مفاد اور تنظیمی مضبوطی کے خلاف ہو۔
میر علی حسن زہری نے کہا کہ بلوچستان کے استحکام اور امن کے لیے سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہی قربانیوں کی بدولت آج صوبے میں بہتری کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی ان قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر مشاورت، باہمی احترام اور کارکنان کی شمولیت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا کیونکہ مضبوط اور بااعتماد کارکن ہی پارٹی کا اصل اثاثہ ہوتے ہیں، اور انشاءاللہ آنے والے دنوں میں ایسے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے جن سے پارٹی کے اندر اتحاد، ہم آہنگی اور اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان میں عوامی خدمت کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید تیز کرے گی، تاکہ بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور مستحکم صوبہ بنایا جا سکے اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم ہو۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمنٹ کی ملاقات
ملاقات میں پاکستان بالخصوص بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
صدر مملکت کا ملک بھر سے غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ۔
بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں: صدر آصف علی زرداری
ملاقات میں سردار محمد عمر گورگیج، میر عبدالقدوس بزنجو، بلال مندوخیل، حسنیٰ بانو، نوابزادہ جمال رئیسانی اور ملک شاہ گورگیج شریک تھے۔
اجلاس میں فیصل جمالی، بخت کاکڑ، علی مدد جتک، نواب ثناءاللّہ زہری، علی حسن زہری اور لیاقت لہڑی نے بھی شرکت کی۔
شرکاء میں صادق عُمرانی، اسفندیار کاکڑ، سماد گورگیج، عبید گورگیج، غزالہ گولا اور سنجے کمار بھی شامل تھے۔
دیگر شرکاء میں میر اصغر رند، مینا مجید، نعمت زہری، شہناز عُمرانی، صاحبزادہ حمزہ زہری، بابا غلام رسول عُمرانی اور ربانی کاکڑ شامل تھے۔
14/04/2026
ٹکرز
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سابق وزیر مملکت روبینہ عرفان کی ملاقات
فریال تالپور سے ملاقات میں قلات بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سابق ایم این اے روبینہ عرفان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
فریال تالپور سے ملاقات میں روبینہ عرفان کے خاوند پرنس آغا عرفان کریم بھی ہمراہ تھے
فریال تالپور سے ملاقات میں روبینہ عرفان کا صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
فریال تالپور نے سابق وزیر مملکت روبینہ عرفان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا
پی پی پی بلوچستان کے صدر سردار محمد عمر گرگیج بھی ملاقات میں موجود تھے
14/04/2026
خاتون اوّل اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا بیساکھی/ویساکھی کے موقع پر پیغام
12/04/2026
پاکستانیو سچ بتاؤ ایک ہے ایرانی خاتون جرنلسٹ ایک ہے پاکستانی خاتون ۔دونوں جرنلسٹ خواتین اسلام اباد میں امریکہ اور ایران کی مذاکرات کے موقع پر کوریج دے رہی ہیں جرنلسٹ الحمدللہ دونوں خواتین کا تعلق اسلامی مذہب سے ہیں بحیثیت ایک غیرت مند مسلمان ایک غیرت مند پاکستانی یہ بتائیں دونوں خواتین جرنلسٹ میں سے خوبصورت باحیا کون سی خواتین لگ رہی ہے۔؟؟؟
عکس بینظیر
16/03/2026
پیپلزپارٹی کا 4 اپریل کا جلسہ مؤخر، پارٹی کارکن اضلاع میں اجتماع کریں، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ 4 اپریل کو طے شدہ جلسہ فی الحال موجودہ حالات کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں چھوٹے اجتماعات منعقد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات میں بہتری آ گئی تو 4 اپریل کے جلسے کے انعقاد پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
Karachi
