20/11/2024
*رپورٹ برائے: مرکزی رکن ڈاکٹر نعیم قائمخانی بھائی کا میڈیکل ایڈ کمیٹی یونٹ ڈی،ایچ،او سنٹرل کا وزٹ*
مورخہ 19 نومبر 2024 بروز منگل کو مرکزی ایڈہاک میڈیکل ایڈ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نعیم قائمخانی بھائی نے یونٹ ڈی ایچ او (سنٹرل) کا وزٹ کیا اور یونٹ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان سے میٹنگ کی۔
یونٹ کمیٹی کے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نعیم قائمخانی بھائی نے ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں سے جاری ترقیاتی کاموں، بلدیاتی ترمیم اور صحت کے حوالے سے بہترین خدمات پر تفصیل کے ساتھ بتایا اور ساتھیوں کو درپیش مسائل سننے۔
بعد ازاں یونٹ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ ڈی،ایچ،او سنٹرل کے مختلف ڈیپارئمنٹ کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٙٹر سہیل احمد میمن صاحب، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران شیخ صاحب، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی انچارج ڈاکٹر سمرا سہیل خواجہ صاحبہ، ڈسٹرکٹ آفس سپریڈنٹ ارشاد صاحب سے الگ الگ ملاقاتیں کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سنٹرل میں ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کو درپیش مسائل مدر اینڈ چلڈرن سنٹر اور ڈسپنسریوں میں آنے والے مریضوں کے بہتر علاج و معالجے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل احمد میمن صاحب نے تمام مسائل بغور سننے کے بعد ان کے حل کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
*یونٹ ڈسٹرکٹ سنٹرل*
*میڈیکل ایڈ کمیٹی*
*ایم کیو ایم پاکستان*
24/02/2024
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اراکینِ رابطہ کمیٹی، نو منتخب ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ شمیم گارڈن عزیز آباد میں گہوارہ ادب کے زیرِ اہتمام اُردُو کانفرنس میں شرکت اور شرکاء سے اظہارِ خیال، ملک کے چنیدہ نامور شعراء کرام، ماہر لسانیات اور اُردو ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بھی شرکت۔
20/02/2024
*پروگرام: جشن و مٹھائی تقسیم*
مورخہ 20 فروری 2024 بروز منگل بمقام ایم سی ایچ سینٹر ناظم آباد میں یونٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل پیرامیڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جنرل الیکشن 2024 میں تاریخی فتح پر یونٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جشن مناتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
آج کے پروگرام میں مرکزی پیرامیڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران یونٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل پیرامیڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان کی اک کثیر تعداد نے شرکت کی
اور خصوصی طور پر ایم این اے فرحان چشتی بھائی ایم پی اے ریحان اکرم بھائی نے شرکت فرمائی۔
*یونٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل*
*پیرامیڈیکل ایڈ کمیٹی*
*ایم کیو ایم پاکستان*
17/02/2024
ایم کیو ایم پاکستان سرجانی ٹاؤن کے جوائنٹ یوسی آرگنائزر ریحان کی شہادت پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اظہار افسوس،
شہید ریحان کے اہلِ خانہ کے غم میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک کارکن شریک ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
شہر میں امن و امان کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی جارہی ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کریں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مطالبہ
17/02/2024
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا موجودہ سیاسی رابطوں اور حکومت سازی کے حوالے سے تین رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی،ترجمان
مذاکراتی کمیٹی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال , اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل،ترجمان
مذاکراتی کمیٹی ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے انتخابات کے بعد سیاسی رابطوں، حکومت سازی و دیگر امور پر مذاکرات کرے گی،ترجمان
16/02/2024
اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر نگہت شکیل ، شبیر احمد قائم خانی ، راشد سبزواری نے پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل پاکستان ہاؤس میں پیرا میڈیکل ایڈ کمیٹی کی مرکزی کمیٹی سے میٹنگ کی میٹنگ میں ڈاکٹرز فورم کے انچارج ڈاکٹر انور سمیت پیرا میڈکل ایڈ کمیٹی کے انچارج آفاق الدین و کمیٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔