01/06/2026
بسمِ اللہ الرحمٰن الرحیم
"کہتے رہو یا علیؑ"
محرم الحرام 2026 کے موقع پر انجمنِ غمخوارانِ علی اکبر، محمدی ڈیرہ ملیر کراچی کا پہلا کلام۔
🎙️ نوحہ خواں: شیراز حسن
✍️ شاعرِ اہلِ بیتؑ: ذیشان عابدی
ان شاء اللہ بہت جلد یہ کلام تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔ دعا ہے کہ مولا علیؑ اور سید الشہداءؑ کے صدقے یہ نذرانۂ عقیدت شرفِ قبولیت حاصل کرے۔
انجمنِ غمخوارانِ علی اکبر
محمدی ڈیرہ، ملیر کراچی
لبیک یا حسینؑ
کہتے رہو یا علیؑ 🖤🌹
Subscribe
https://youtube.com/?si=WDus7SDbAun1dMCy
30/05/2026
اعلامیہ
انجمنِ غمخوارانِ علی اکبر محمدی ڈیرہ کی جانب سے دَستہ محمدی کے حالیہ بیان میں شامل اُن جملوں کی شدید مذمت کی جاتی ہے جن کا مقصد بلاوجہ تنازع، تقسیم اور اختلاف کو ہوا دینا معلوم ہوتا ہے۔
محمدی ڈیرہ ہمیشہ سے محبت، اخوت، اتحاد اور عزاداریِ سیدالشہداءؑ کا مرکز رہا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض بیانات میں ایسے نکات شامل کیے جا رہے ہیں جو اتحاد کے بجائے انتشار کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگر واقعی مقصد مؤمنین کی خدمت اور محمدی ڈیرہ کی ترقی ہے تو زبان اور طرزِ بیان بھی اسی کے مطابق ہونا چاہیے۔
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مذکورہ انجمن کا اب محمدی ڈیرہ کے اجتماعی معاملات سے کوئی خاص عملی تعلق یا کردار باقی نہیں رہا۔ لہٰذا امید کی جاتی ہے کہ آئندہ محمدی ڈیرہ کے داخلی معاملات اور انتظامی امور میں بلاوجہ مداخلت یا غیر ضروری تبصرے کرنے کے بجائے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا جائے گا۔
محمدی ڈیرہ کسی ایک فرد یا گروہ کی جاگیر نہیں بلکہ تمام مؤمنین کی مشترکہ امانت ہے، اور اس کی ترقی، اتحاد اور عزاداری کے فروغ کے لیے باہمی احترام اور برداشت ہی بہترین راستہ ہے۔
انجمنِ غمخوارانِ علی اکبر
محمدی ڈیرہ، ملیر کراچی
19/05/2026
اظہار تعزیت
ہم اراکین انجمن غمخواران علی اکبر معروف عزادار
مرزا کامران حیدر کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ غم کی اس گھڑی میں اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
جاری کردہ
انجمن غمخواران علی اکبر
17/05/2026
During Vedio 2026
Sheraz Zaidi
Sheraz Hassan Zaidi
Sheraz Hassan