WeRead

WeRead

Share

To share reviews on & excerpts from books of different genres.

05/04/2026

Reading.....!

01/04/2026

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میں ذمہ دار ہوں ایک محل کا ‘ جنت کی ایک جانب میں ‘ اس شخص کے لیے جو جھگڑا چھوڑ دے ‘ اگرچہ حق پر ہو ۔ اور ایک محل کا ‘ جنت کے درمیان میں ‘ اس شخص کے لیے جو جھوٹ چھوڑ دے ‘ اگرچہ مزاح ہی میں ہو ‘ اور جنت کی اعلی منازل میں ایک محل کا ‘ اس شخص کے لیے جو اپنے اخلاق کو عمدہ بنا لے ۔‘‘

Sunan Abu Dawood #4800
آداب و اخلاق کا بیان

Status: صحیح

27/02/2024
08/04/2023

فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی

۱۷ رمضان المبارک، غزوہ بدر، یوم الفرقان

#بدر #فرقان #حق #شیئر

15/01/2023

آخری پیغام ۔۔۔
#ایدھی #فاؤنڈیشن #خدمت #انسانیت #شیئر

15/01/2023

پیارے نبی ﷺکی سُرمہ لگانے کی سنتیں
#سیرت #پڑھو #سیکھو #عمل کرو #پھیلاؤ

10/01/2023

ایدھی صاحب کی بے لوث خدمات
#ایدھی #فاؤنڈیشن #خدمت #محنت #قربانی

10/01/2023

پیارے نبی ﷺکی خوشبو لگانے کی سنتیں
#سیرت #النبی #پڑھیں #عمل کریں #پھیلائیں

08/01/2023

ایدھی صاحب کا ویژن

08/01/2023

پیارے نبی ﷺکی خوشبو لگانے کی سنتیں

16/12/2022


ایک عجیب واقعہ

تفسیر قرطبی میں اس جگہ ایک واقعہ حضرت فاروق اعظم کا نقل کیا گیا ہے جس سے ان چاروں چیزوں کے مفہوم کی وضاحت ہو جاتی ہے جو درج ذیل آیت میں اللہ تعالی نے ذکر کی ہیں ۔۔۔۔۔۔ واقعہ یہ ہے کہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ایک روز مسجد نبوی میں کھڑے تھے کہ اچانک ایک رومی دیہاتی آدمی بالکل آپ کے برابر آ کر کھڑا ہوگیا اور کہنے لگا انا اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمد الرسول اللہ۔ حضرت فاروق اعظم نے پوچھا کیا بات ہے ؟
کہا میں اللہ کے لئے مسلمان ہو گیا ہوں
حضرت فاروق اعظم نے پوچھا کیا اس کا کوئی سبب ہے؟
اس نے کہا ہاں!..........بات یہ ہے کہ میں نے تورات، انجیل، زبور اور انبیاء سابقین کی بہت سی کتابیں پڑھی ہیں ۔ مگر حال میں ایک مسلمان قیدی قرآن کی ایک آیت پڑھ رہا تھا وہ سنی تو معلوم ہوا کہ اس چھوٹی سی آیت نے تمام کتب قدیمہ کو اپنے اندر سمو لیا ہے تو مجھے یقین ہوگیا کہ یہ اللہ ہی کی طرف سے ہے۔
فاروق اعظم نے پوچھا کہ وہ کون سی آیت ہے؟
رومی دیہاتی نے یہ آیت پڑھی: وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَيَخْشَ اللّٰهَ وَيَتَّقْهِ فَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْفَاۗىِٕزُوْنَ
ترجمہ:جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کریں، اللہ سے ڈریں، اور اس کی نافرمانی سے بچیں تو وہی لوگ کامیاب ہیں۔
آیت پڑھنے کے بعد رومی دیہاتی نے اس کی تفسیر بھی عجیب و غریب اس طرح بیان کی کہ مَنْ يُّطِعِ اللّٰهَ: فرائض الہیہ کے متعلق ہے۔۔۔۔۔ وَرَسُوْلَهٗ سنت نبوی کے متعلق ہے ۔۔۔۔ وَيَخْشَ اللّٰهَ گزشتہ عمر کے متعلق ہے۔۔۔اور وَيَتَّقْهِ آئندہ باقی عمر کے متعلق ہے۔۔۔۔۔ جب انسان ان چار چیزوں پر عمل پیرا ہو جائے تو اس کو اولٰۗىِٕكَ هُمُ الْفَاۗىِٕزُوْنَ کی بشارت ہے اور فائز: وہ شخص ہے جو جہنم سے نجات پائے اور جنت میں اس کو ٹھکانا ملے۔
حضرت فاروق اعظم عمر بن خطابؓ نے یہ سن کر فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کے کلام میں اس کی تصدیق موجود ہے۔۔۔ آپ نے فرمایا ہے: اوتیت جوامع الکلم یعنی اللہ تعالیٰ نے مجھے ایسے جامع کلمات عطا فرمائے ہیں جن کے الفاظ مختصر اور معانی نہایت وسیع ہیں
(قرطبی)

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi