Pakistan Railways Police Karachi Division

Pakistan Railways Police Karachi Division

Share

دوران سفرآپ کی جان و مال کی حفاظت کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ?

28/03/2026

*ریلوے پولیس کراچی ڈویژن*

*نیوز رپورٹ*

*ریلوے پولیس کوٹری کی مؤثر کارروائی، ریلوے مٹیریل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار*

ریلوے پولیس کوٹری نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریلوے سگنل مٹیریل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 10/2026 بجرم دفعہ 380/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری تھی کہ مخبرِ خاص کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے ریلوے ٹریک نزد فلاحی اوور برج کوٹری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم رئیس گل ولد محمد اشرف کو گرفتار کیا، جو سابقہ سگنل مٹیریل چوکیدار بھی رہ چکا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی صدام حسین کے ہمراہ 15 مارچ 2026 کو ریلوے ہٹ نمبر 01 نزد کراچی نہر کوٹری سے سگنل مٹیریل چوری کیا تھا۔
ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بستی قبرستان نزد جمالی بنگلہ کوٹری میں کارروائی کرتے ہوئے دوسرے ملزم صدام حسین ولد سلطان حسین سکنہ مسکین کالونی پاور ہاؤس کوٹری ضلع جامشورو کو بھی گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ ریلوے سگنل مٹیریل قبرستان کی جھاڑیوں سے برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو تھانہ ریلوے پولیس کوٹری منتقل کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

*ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کا موقف*
ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریلوے املاک کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس قسم کی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع ریلوے پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
PRO PRP KARACHI DIVISION

20/03/2026

*ریلوے پولیس کراچی ڈویژن*

*نیوز ٹکرز برائے میڈیا*

ریلوے پولیس کوٹری کی بڑی کارروائی

ریلوے بندر یارڈ کوٹری (کلوز سیکشن) میں ریلوے لائن چوری کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار، ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

20 عدد زنگ آلود ریلوے پٹری کے ٹکڑے برآمد

پولیس نے کارروائی کے دوران سوزوکی گاڑی سمیت آہنی مٹیریل قبضے میں لے لیا

ملزم اعجاز علی گرفتار
مرکزی ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار، ساتھی طارق عرف لالا بلوچ کباڑی کی تلاش جاری

ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کا موقف
ریلوے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

مقدمہ درج، تفتیش جاری
ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس کوٹری میں مقدمہ نمبر 11/2026 درج، مزید گرفتاریوں کی توقع

20/03/2026

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن


ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی کی کاروائی

ریلوے اسٹیشن لانڈھی میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا گرو گرفتار۔ ریلوے پولیس

ملزمان نے ڈکیتی لانڈھی اسٹیشن ٹرین کے انتظار میں بیٹھے مسافر سے کی تھی۔ ریلوے پولیس

ملزمان اسلحہ کے زور پر مسافر سے موبائل، نقدی اور پرس چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے۔ ریلوے پولیس

لانڈھی ریلوے پولیس نے فورا کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ریلوے پولیس

گرفتار ملزم اسامہ کی نشاندہی پر ساتھی ملزم شعیب کو بھی گلستان کالونی فٹبال گراونڈ سے گرفتار کیا۔ریلوے پولیس

گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسافر کا چھینہ گیا پرس اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ریلوے پولیس

گرفتار ملزم شعیب کی نشاندہی پر اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم امتیاز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ریلوے پولیس

ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔ریلوے پولیس

گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے ۔ ریلوے پولیس

ایس ریلوے کراچی امین عالم نسیم کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش۔ریلوے پولیس

مسافران کی جان و مال کی حفاظت ریلوے پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ *ڈی آئی جی ساؤتھ زون منیر احمد شیخ ریلویز پولیس*

Photos from Pakistan Railways Police Karachi Division's post 15/02/2026

🚨 ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی فٹ ٹریک و پش ٹرالی پٹرولنگ جاری 🚨
ایس آر پی کراچی ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر ریلوے ٹریک، سگنل سسٹم اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تھانہ جات و چوکیوں کی جانب سے فٹ ٹریک پٹرولنگ (پیدل گشت) اور پش ٹرالی کے ذریعے باقاعدہ گشت کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈرگ روڈ، لانڈھی، جھمپیر، سہون شریف اور میرپورخاص کے علاقوں میں ٹریک کے مختلف کلومیٹرز پر پٹرولنگ عمل میں لائی گئی۔
دورانِ گشت فش پلیٹس، بولٹس، سگنلز، کراسنگ پوائنٹس اور دیگر حساس مقامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔
علاقہ مکینوں کو ریلوے ٹریک کو بطور گزرگاہ استعمال نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اس پٹرولنگ کا مقصد تخریب کاری، چوری اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی بروقت روک تھام کرنا ہے تاکہ ریلوے املاک اور مسافروں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جا سکے۔
ریلوے پولیس کراچی ڈویژن ہمہ وقت متحرک اور عوام کی خدمت کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

Photos from Pakistan Railways Police Karachi Division's post 15/02/2026

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی جانب سے جرائم کے سدباب اور ریلوے میٹریل کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں مورخہ **14 فروری 2026** کو ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے کرائم میٹنگ کے احکامات کی روشنی میں سرکل A کے مختلف ریلوے یارڈز، اسٹیشنز اور پولیس پوسٹس کی **سرپرائز چیکنگ** کی۔

چیکنگ کے دوران:

* گڈز یارڈ RYD میں آنے اور جانے والی مال بردار ٹرینوں اور ویگنز کی تفصیلی جانچ کی گئی۔
* کراچی کینٹ اسٹیشن کی واشنگ لائن اور Sick لائن کا معائنہ کیا گیا۔
* کراچی سٹی اسٹیشن کے واشنگ لائن، Sick لائن، ساؤتھ یارڈ اور پلیٹ فارم کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران و ملازمان کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ریلوے میٹریل کی چوری کی روک تھام، مشترکہ چیکنگ اور ڈیفیشنسی رپورٹس کی بروقت تیاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں تمام ایس ایچ اوز کو نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور کسی بھی واقعہ کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا۔

ریلوے پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریلوے اثاثوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

13/02/2026

*ریلوے پولیس کراچی ڈویژن*
*📢 نیوز*

ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، ٹرین سے 36 بوتلیں شراب برآمد

رحمان بابا ایکسپریس کی بوگی سے مشتبہ کارٹنوں سے شراب برآمد

ملزم محمد ارشد گرفتار، مقدمہ درج

مقدمہ نمبر 22/2026 بجرم دفعہ 3/4PEHO درج
برآمد شدہ شراب مختلف برانڈز پر مشتمل

مقدمہ کی تفتیش SIP اذیشان اسلم کے سپرد

غیر قانونی اشیاء کی ترسیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی: ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن
ٹرینوں اور اسٹیشنز پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کا اعلان
مسافروں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے: ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن

منشیات و ممنوعہ اشیاء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی

ریلوے پولیس ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متحرک ہے

قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن

*SRP KARACHI*

11/02/2026

🚨 خبردار رہیں – محفوظ رہیں!
چور اکثر مصروف ماحول کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اپنا سامان اپنے قریب رکھیں، اجنبی افراد پر اعتماد نہ کریں، اور کسی بھی مشکوک حرکت کی اطلاع فوری طور پر ریلوے پولیس کو دیں۔

ریلوے پولیس آپ کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔




07/02/2026

چلتی ٹرین پر چھڑنے کی کوشش جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے
احتیاط کیجیے

05/02/2026

*ریلوے پولیس کراچی ڈویژن*

*اسپشل برانچ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی کوٹری اسٹیشن پر کارروائی، مضرِ صحت انڈین گٹکا برآمد، ملزم گرفتار*
اسپیشل برانچ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے مضرِ صحت اشیاء کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سکھر ایکسپریس ٹرین سے انڈین گٹکا برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلوے پولیس کوٹری میں مقدمہ نمبر 05/2026 بجرم دفعات 4/8 SPPM & G ACT کے تحت درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کانسٹیبل نمبر 1313 علی مرتضی نمائندہ اسپیشل برانچ کراچی ڈویژن بذریعہ سرکار ہیں، جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت اظہار علی ولد خالد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ریلوے پولیس کے مطابق انسدادِ جرائم و مضر صحت اشیاء کی روک تھام کے سلسلے میں کوٹری ریلوے اسٹیشن پر دورانِ چیکنگ ٹرین نمبر 45 UP 1سکھر ایکسپریس کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچنے پر مخبرِ خاص کی اطلاع پر بوگی نمبر 09 میں موجود ایک مشتبہ شخص کو چیک کیا گیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے دو عدد اٹیچی بیگ برآمد ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 140 عدد مضرِ صحت انڈین گٹکا کے پیکٹ (Z-21 اور آداب گٹکا) موجود تھے۔
برآمد شدہ مضرِ صحت گٹکا بمعہ اٹیچی بیگ قبضہ پولیس میں لے کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، بعد ازاں تھانہ ریلوے پولیس کوٹری منتقل کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ کی تفتیش SIP اسد جمال الدین کے سپرد کر دی گئی ہے۔
ریلوے پولیس نے واضح کیا ہے کہ مضرِ صحت اشیاء کی ترسیل و فروخت کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
*ترجمان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن*

04/02/2026

کراچی: رحمان بابا ایکسپریس میں ایک خاتون نے بچی کو جنم دے دیا ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی جانب سے بروقت طبی امداد فراہم کی گئی

04/02/2026

رحمان بابا ایکسپریس میں دورانِ سفر بچی کی
پیدائش

“رحمان بابا ایکسپریس میں نئی زندگی کی شروعات — ریلوے پولیس کی بروقت مدد سے ماں اور بچہ محفوظ۔”

Photos from Pakistan Railways Police Karachi Division's post 18/01/2026

*ریلوے پولیس کراچی ڈویژن*

*ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی بڑی کارروائی، ٹرین ڈکیتی کیس میں اہم پیش رفت*

کراچی: ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے ٹرین ڈکیتی کے ایک مقدمے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی کی حدود میں ہونے والی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ریلوے پولیس لانڈھی محمد حبیب ظفر کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران سال 2025 کے ایک ٹرین ڈکیتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا۔ یہ کارروائی *ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن محمد امین عالم نسیم* کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

ریلوے پولیس کے مطابق جنوری 2025 میں ٹرین سکھر ایکسپریس، جو کراچی سے سکھر جا رہی تھی، ریلوے لانڈھی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کا نشانہ بنی۔ ملزمان نے ٹرین میں سوار مسافروں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
مزید بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ضلع ملیر کی حدود سے گرفتار کیا گیا، جبکہ ڈکیتی کے دوران ایک مسافر سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

*ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن محمد امین عالم نسیم* کا کہنا ہے کہ ریلوے مسافروں کی جان و مال کا تحفظ ریلوے پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ریلوے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی ریلوے پولیس چوکی یا تھانے کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


I. I Chundrigarh Road Near MCB Tower, Saddar
Karachi
74000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00