Junejo Town Ki Awaaz

Junejo Town Ki Awaaz

Share

ہمارا مقصد جونیجو ٹائون کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور عام عوام کو شعور اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔

Photos from Junejo Town Ki Awaaz's post 20/03/2026

کل عید الفطر کا مبارک دن ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جامع مسجد رحیمیہ اور ٹرسٹ اسکول روڈ کے اطراف گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ ہر طرف بدبو، کچرا اور انتہائی خراب صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے، جو نہ صرف علاقے کے مکینوں بلکہ نمازیوں کے لیے بھی شدید تکلیف کا باعث ہے۔

یہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت بات ہے کہ اتنے اہم موقع پر بھی متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ آخر اتنی بے حسی اور لاپرواہی کی کیا وجہ ہے؟ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ہم چیرمین چنیسرٹاؤن، یوسی فائیو کے چیرمین اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے عہدیداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس گندگی کو صاف کروایا جائے تاکہ عوام عید کے موقع پر ایک صاف اور خوشگوار ماحول میں عبادات اور خوشیاں منا سکیں۔





Photos from Junejo Town Ki Awaaz's post 25/01/2026

بدقسمتی سے جونیجو ٹاؤن پچھلے کئی دنوں سے گندے جوہڑ اور تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔
اس سنگین صورتحال کی بنیادی وجہ سوئی گیس کے محکمے کی جانب سے نئی گیس لائنیں ڈالنے کے لیے کی گئی بے ہنگم کھدائی ہے۔
اس کھدائی کے دوران پانی کی لائنوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا جس کا تاحال کوئی ازالہ نہیں کیا گیا۔
اگرچہ گیس لائنوں کی تنصیب کا عمل مکمل ہو چکا ہے، مگر پانی کی ٹوٹی ہوئی لائنیں اب تک نظر انداز کی جا رہی ہیں۔
نتیجتاً جب بھی واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی فراہمی شروع کی جاتی ہے تو پورا علاقہ تالاب میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
سوئی گیس اور واٹر بورڈ دونوں اداروں کی غفلت اور نااہلی نے عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔
گلیاں، سڑکیں اور مین بازار پانی میں ڈوبے رہتے ہیں جس سے آمدورفت تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔
تاجر برادری شدید معاشی نقصان کا شکار ہے کیونکہ کھڑے پانی کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
یہ صورتحال نہ صرف صحت کے سنگین مسائل کو جنم دے رہی ہے بلکہ سیوریج لائنوں کے مسائل کو بھی بڑھا رہی ہے۔
ہم چیئرمین چنسر ٹاؤن جناب فرحان غنی صاحب کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں۔
اسی طرح یہاں سے منتخب ایم پی اے اور صوبائی وزیر جناب سید غنی صاحب سے بھی پرزور مطالبہ ہے کہ وہ مداخلت کریں۔
سوئی گیس کے محکمے کو چاہیے کہ وہ اپنی کھدائی سے ہونے والے نقصانات کی فوری مرمت کرے۔
واٹر بورڈ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پانی اور سیوریج لائنوں کی درستگی کو یقینی بنائے۔
عوام مزید وعدوں اور تاخیری حربوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
مطالبہ ہے کہ فوری اقدامات کر کے جونیجو ٹاؤن کے مکینوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے۔















ٰ_وہاب



Photos from Junejo Town Ki Awaaz's post 20/01/2026

چنیسر ٹاؤن یونین کونسل5 ، ( جونیجو ٹاؤن,منظور کالونی، اور ڈیفنس ویو) سے پاکستان تحریکِ انصاف کے منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مسلسل کام کرنا چاہتے ہیں، مگر افسوس کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں میئر کراچی اور ٹاؤن چیئرمین کی جانب سے انہیں دانستہ طور پر ترقیاتی فنڈز اور ضروری عملہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔
گزشتہ طویل عرصے سے منظور کالونی اور جونیجوٹاؤن کی گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا ہے، جس سے عوام شدید اذیت اور بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔
میں متعدد بار واٹر بورڈ اور متعلقہ اداروں کو تحریری درخواستیں دے چکاہوں، جن کی نقول اس پریس ریلیز کے ساتھ منسلک کی جا رہی ہیں، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔
یہ رویہ واضح طور پر سیاسی انتقام اور امتیازی سلوک کی عکاسی کرتا ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر خدانخواستہ کسی بڑے حادثے یا جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی کی میئرشپ اور ٹاؤن انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے نمائندے عوام کی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے، مگر انہیں دانستہ طور پر کام سے روکا جا رہا ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
منجانب : محمد شاہد انصاری
چیئرمین یو سی 5چنیسر ٹاؤن




















Photos from Junejo Town Ki Awaaz's post 01/01/2026

جونیجو ٹاؤن، یو سی 5 چنیسر ٹاؤن کی حدود میں جامع مسجد رحیمیہ کے برابر میں یہ تصویر ایک افسوسناک حقیقت بیان کر رہی ہے، جہاں سڑک کے کنارے کچرے کا بڑا ڈھیر کئی دنوں سے موجود ہے۔
یہ کچرا روز بروز پھیلتا جا رہا ہے اور پورا روڈ اس کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ چنیسر ٹاؤن انتظامیہ، یوسی 5 سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی غفلت معمول بن چکی ہے۔
سن سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ انتہائی سست اور نااہل نظر آتا ہے جو کچرا صرف اسی وقت اٹھاتا ہے جب پورا علاقہ متاثر ہو چکا ہو۔
کیا صفائی کا نظام اسی بے حسی کا نام ہے؟
ہم متعلقہ حکام کو سخت تنبیہ کرتے ہیں کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔
مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس کچرے کو فوراً یہاں سے اٹھایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
عوام کی صحت کے ساتھ مزید کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔












Photos from Junejo Town Ki Awaaz's post 28/12/2025

منظور کالونی ختم نبوت چوک سے شروع ہونے والا روڈ جو کہ جامع مسجد خلفائے راشدین سے ہوتا ہوا اقراء یونیورسٹی تک جاتا ہے آج سے ایک سال قبل اس کا افتتاع چند سیاسی شعبدہ بازوں نے کیا تھا
آج پورا ایک سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔
ایک سال قبل ایک سیاسی پارٹی کے کارکنوں، شبدبازوں اور پیداگیروں نے سوشل میڈیا پر تصویریں لگا کر دعویٰ کیا تھا کہ یہ روڈ ایک مہینے کے اندر اندر مکمل ہو جائے گا۔
آج حقیقت یہ ہے کہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹا ہوا ہےکھڈے اور جمب بنے ہوئے ہیں،گندگی کا ڈھیر لگا ہےاور یہ روڈ عوام کے لیے شدید اذیت کا سبب بن چکا ہے۔ ہم ان تمام سیاسی شبدبازوں اور پیداگیروں کو کھلی تنبیہ کرتے ہیں
کہ اب صرف تصویریں لگانا بند کریں اور واقعی اس روڈ کی تکمیل کے لیے عملی کردار ادا کریں۔
عوام اب نعروں اور دکھاوے کی سیاست سے تنگ آ چکی ہے،
ہمیں روڈ چاہیے، وعدے نہیں۔











27/12/2025
25/12/2025

آج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مسیحی برادری اپنا مقدس تہوار کرسمس منا رہی ہے۔ یہ دن خوشی، محبت، امن اور باہمی احترام کا پیغام لے کر آتا ہے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں، بالخصوص ہمارے علاقے جونیجو ٹائون اس موقع پر ریاستی اداروں اور متعلقہ محکموں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا۔
کرسمس جیسے اہم تہوار پر مسیحی برادری کے چرچوں کی صفائی، گلی محلوں کی صفائی ستھرائی، سجاوٹ اور بنیادی سہولیات کا مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔ اس کے برعکس، گیس کے محکمے کی جانب سے پورے علاقے میں اچانک کھدائی کر کے لائنیں بچھانے کا عمل شروع کر دیا گیا، جس سے نہ صرف راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے بلکہ مسیحی برادری کی خوشیوں پر بھی گہرا اثر پڑا۔ ان بے وقت اور غیر ضروری اقدامات نے کرسمس کے تہوار کی رونق کو ماند کر دیا۔
یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جو آئین کے مطابق تمام شہریوں کو مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، مگر عملی طور پر اقلیتی برادریوں کے جذبات اور تہواروں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔
جونیجو ٹاؤن کی آواز آج اس دن خوشی کے نعروں کے بجائے ایک افسردہ آواز بن کر یہ اعتراف کرتی ہے کہ
ہم بحیثیت معاشرہ اور بحیثیت ریاست، اپنی مسیحی برادری کے وہ حقوق ادا نہیں کر پا رہے جو وہ حقیقتاً ڈیزرو کرتے ہیں۔
ہم *جونیجو ٹاؤن کی آواز* کی جانب سے اپنی مسیحی بہنوں اور بھائیوں سے دلی معذرت کرتے ہیں کہ ہم اس نظام کا حصہ ہوتے ہوئے بھی آپ کے تحفظ، عزت اور خوشیوں کو یقینی نہیں بنا سکے۔
ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں، اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ ایسے مقدس مواقع پر ادارے اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے ادا کریں۔
کرسمس صرف ایک دن نہیں، یہ ہمیں انسانیت، احترام اور برابری کا سبق دیتا ہے۔
جب تک ہم اپنے اقلیتی شہریوں کی خوشیوں کو اپنی خوشی نہیں سمجھیں گے، تب تک کوئی تہوار مکمل نہیں ہو سکتا۔











25/12/2025

اقلیت سے مراد تعداد میں کم ہونا ہوتا ہے۔ حیثیت میں نہیں۔
بس اتنی سی بات کو سمجنا ہے عام آدمی

Photos from Junejo Town Ki Awaaz's post 25/12/2025

جونیجو ٹاؤن میں اس وقت نئی گیس لائنوں کی کھدائی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ اگرچہ اس کھدائی کے باعث عوام کو وقتی مشکلات کا سامنا ہے، مگر یہ ترقیاتی کام مستقبل میں سہولت کا سبب بن سکتا ہے۔
لیکن ہمیں منظور کالونی کا تلخ تجربہ بھی یاد ہے، جہاں نئی گیس لائنیں بچھنے کے بعد بعض مقامی سیاسی عناصر اور پارٹی کارکنان نے عوام سے غیر قانونی طور پر دس دس ہزار روپے لے کر گیس کنکشن دلوانے کا دھندا شروع کر دیا، حالانکہ سوئی گیس کی جانب سے ایسے کسی مطالبے کا کوئی وجود نہیں تھا۔

ہم واضح طور پر خبردار کرتے ہیں کہ جونیجو ٹاؤن میں بھی اگر کسی مقامی سیاسی پیداگیر یا نام نہاد رہنما نے عوام سے گیس کنکشن کے نام پر ایک روپیہ بھی وصول کرنے کی کوشش کی تو اس کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور ویڈیوز عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
عوام پہلے ہی مہنگائی اور مسائل کی چکی میں پس رہی ہے، مزید استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ لہٰذا متعلقہ عناصر ہوش کے ناخن لیں اور عوامی حقوق کا سودا کرنے سے باز رہیں۔














Abdul Rasheed Hazarvi
Shahid Khattak

21/12/2025
21/12/2025
20/12/2025

جونیجو ٹاؤن منشیات نہیں، زندگی مانگتا ہے۔

جونیجو ٹاؤن کا مرکزی بازار جو کبھی اہلِ علاقہ کی روزمرہ ضروریات کا مرکز تھا، آج منشیات فروشوں کی کھلی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔ بابر میڈیکل اسٹور کے ساتھ واقع ہوٹل کے برابر دن رات چند نوجوان سرِعام منشیات فروشی میں مصروف نظر آتے ہیں۔ یہ کاروبار کسی اندھیرے کونے میں نہیں بلکہ بازار کے عین وسط میں، 24 گھنٹے جاری ہے۔
یہ سوال اب ہر ذی شعور شہری کی زبان پر ہے کہ کیا پولیس کی لاعلمی میں یہ ممکن ہے؟
جب منشیات فروشی کھلے عام ہو، تو خاموشی صرف غفلت نہیں بلکہ مجرمانہ چشم پوشی بن جاتی ہے۔
جونیجو ٹاؤن بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں آتا ہے۔ اہلِ علاقہ بارہا مشاہدہ کر چکے ہیں کہ منشیات فروش نہ تو خوفزدہ ہیں، نہ روپوش۔ اس سے یہ تاثر مضبوط ہوتا جا رہا ہے کہ یا تو قانون حرکت میں آنا بھول چکا ہے، یا پھر کہیں نہ کہیں طاقتور ہاتھوں کی پشت پناہی موجود ہے۔
اس کا سب سے بڑا نقصان ہماری نوجوان نسل کو ہو رہا ہے۔ منشیات صرف ایک جرم نہیں، یہ ایک ایسا زہر ہے جو پورے معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے۔ آج جو نوجوان نشے کا عادی بنایا جا رہا ہے، کل وہی جرائم، بیماریوں اور بربادی کی علامت بنے گا۔
ہم بلوچ کالونی تھانے کے ایس ایچ او اور دیگر ذمہ دار افسران سے سوال کرتے ہیں:
کیا آپ کو اس کاروبار کا علم نہیں؟
اگر علم ہے تو کارروائی کیوں نہیں؟
اور اگر علم نہیں تو یہ آپ کی نااہلی کا ثبوت نہیں؟
اسی طرح جونیجوٹاؤن سے منتخب عوامی نمائندوں، خصوصاً صوبائی وزیر سعید غنی اور ان کے بھائی فرحان غنی سے عوام یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے واضح مؤقف اختیار کریں۔ عوام میں پائی جانے والی آرا، افواہیں اور شکوک اسی وقت ختم ہو سکتے ہیں جب شفاف اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
یہ مضمون کسی پر فیصلہ سنانے کے لیے نہیں بلکہ ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ہے۔
منشیات فروشوں کو واضح پیغام ہے:
جونیجو ٹاؤن کے عوام اب مزید خاموش نہیں رہیں گے۔ اگر یہ کاروبار بند نہ ہوا تو ہر قانونی، سماجی اور صحافتی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
اور ذمہ دار اداروں کو آخری تنبیہ:
اگر آج کارروائی نہ ہوئی تو تاریخ یہ سوال ضرور کرے گی کہ جب ایک نسل تباہ ہو رہی تھی، تب اقتدار اور وردی کہاں تھی؟
























- #منشیات




























Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Junejo Town Manzoor Colony
Karachi