21/05/2026
On the special instructions of Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui, intensive operations were carried out in Blocks 3, 12, 13, 14 and 15 of Gulistan-e-Jauhar for the second day as part of the ongoing operation against encroachments in the city.
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی خصوصی ہدایات پر شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں دوسرے روز بھی گلستانِ جوہر کے بلاک 3، 12، 13، 14 اور 15 میں بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ یہ آپریشن ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل احمد خان کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔آپریشن کے دوران پلے گراؤنڈز پر قائم غیر قانونی تعمیرات، ہوٹلز، پتھاروں اور دیگر تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرکے کے ڈی اے کی اراضی واگزار کرالی گئی۔ محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شہر میں غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مسلسل متحرک ہے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری اراضی پر کسی قسم کے غیر قانونی قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کے ڈی اے کی اراضی ہر صورت واگزار کرائی جائے۔ مزید برآں، آپریشن کو مؤثر اور تیز تر بنانے کے لیے مشینری اور افرادی قوت میں اضافے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل احمد خان کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی کو اصل حالت میں بحال کرنے کا عمل جاری ہے، گلستانِ جوہر میں جاری اس آپریشن کے دوران محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کے متعلقہ افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔
20/05/2026
Certificate distribution ceremony of the internship program organized under the DIL, an institution of the Government of Sindh
ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو عملی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔یہ بات انہوں نے حکومتِ سندھ کے ادارے DIL کے تحت منعقدہ انٹرن شپ پروگرام کے سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ممبر فنانس نوید انور صدیقی کے ہمراہ ڈائریکٹر (C.P & B.B) اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، کے ڈی اے جناب عزیز عباسی کی جانب سے یکم فروری تا مارچ 2026 (رمضان وقفہ) کے سیشن میں منعقد کی جانے والی تربیتی کلاسز میں شریک طلبہ کو اسناد تقسیم کی گئیں۔انٹرن شپ پروگرام میں این ای ڈی یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، سر سید یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، FAST یونیورسٹی اور تھر انسٹیٹیوٹ این ای ڈی کیمپس کے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب میں سیکریٹری کے ڈی اے محمد ارشد خان، ڈائریکٹر آئی ٹی کے ڈی اے جناب عباس علی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ویب، آئی ٹی کے ڈی اے ایس۔ عاطف رشید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں عملی میدان میں بہتر مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کے ڈی اے مستقبل میں بھی نوجوانوں کی فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
20/05/2026
On the instructions of Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui, an operation was carried out to demolish the structures established in Gulistan-e-Jauhar Block 6, Plots No. C-15, C-16, C-17 under the supervision of Director Estate and Enforcement Shakeel Ahmed Khan.
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی ہدایات پر ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل احمد خان کی نگرانی میں گلستان جوہر بلاک 6، پلاٹس نمبر C-15, C-16, C-17 میں قائم تجاوازات مسمار کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا۔ محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا کہ مذکورہ آپریشن کے ذریعے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعہ مسمار کرکے کے ڈی اے کی اراضیاں واہگزار کرالی گئی۔ محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی کے وژن کے مطابق شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف سو فیصد کامیابی حاصل کرنے تک بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کے ڈی اے محکمہ انسداد و تجاوزات کو ہدایت کی ہے کہ قبضہ مافیا سے کے ڈی اے کی اراضیاں ہر صورت واہگزار کرائی جائیں، ضرورت پڑنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے اور افرادی و مشینری قوت میں مزید اضافہ کرکے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل احمد خان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کے احکامات پر واہگزار کرائی اراضی کو اصل شکل میں بحال کیا جارہا ہے، انسداد تجاوزات کی کارروائی بتدریج کے ڈی اے اسکیمز و ٹاؤن شپس میں کی جارہی ہیں اور کے ڈی اے کی اراضیوں کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ ادارہ ترقیات کراچی ماضی میں بھی شہر کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور اس تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے مستقبل قریب میں بھی نمایاں نظر آئے گا۔گلستان جوہر میں آپریشن کے دوران محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے افسران موجود تھے۔
15/05/2026
Karachi Development Authority's Department Estate and Enforcement Department operating in Surjani Town Sectors 10 and 13 continues for the third day with heavy machinery.
ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کا سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 اور 13 میں آپریشن تیسرے روز بھی بھاری مشینری کے ساتھ جاری
ناگزیر سیکیورٹی وجوہات کے باعث تعطل کا شکار آپریشن دوبارہ شروع، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود
سرجانی ٹاؤن میں سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے کے ڈی اے کی بلاامتیاز کارروائیاں جاری
آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل احمد خان خود کر رہے ہیں
ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل احمد خان کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی منطقی انجام تک جاری رہے گی
کسی کو بھی سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شکیل احمد خان
کے ڈی اے کا سرجانی ٹاؤن میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر آپریشن جاری
سرکاری اراضی کے تحفظ کے لیے ادارہ ترقیات کراچی متحرک، بھاری مشینری کے ساتھ کارروائی جاری