Al Falah Residence Welfare Association

Al Falah Residence Welfare Association

Share

Residential Committee of Alfalah Housing Project C,CC D & D Extension

Photos from Al Falah Residence Welfare Association's post 17/05/2026

السلام علیکم

آج بروز اتوار، 17 مئی 2026،
رفاہِ عام سوسائٹی کے دفتر میں رفاہِ عام سوسائٹی کے ممبران، الفلاح ایسوسی ایشن اور وائس آف الفلاح کی ٹیم کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جو نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

اجلاس میں علاقہ کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقے کے اہم مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت اور اتحاد کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، اور ان شاء اللہ ہر اہم معاملے میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر سب سے اہم مسئلہ KMC اور واٹر بورڈ کی جانب سے ماڈل کالونی کی سیوریج لائن کے مجوزہ ڈائیورژن کا زیرِ بحث آیا، جس کی اجلاس میں شدید الفاظ میں مذمت اور بائیکاٹ کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے واضح کیا کہ کسی بھی ادارے یا تنظیم کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنی مرضی سے کوئی ایسی پلاننگ کرے جس سے ہمارے علاقے کے انفراسٹرکچر، ماحول اور رہائشی نظام کو نقصان پہنچے یا متاثر کیا جائے۔
شکریہ

17/05/2026

آپ تمام کو ذوالحجہ کا چاند🌙 مبارک ہو❤️

ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﺍَﻟّٰﮭُﻢَ ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﻻَﺷَﺮِﯾْﮏَ ﻟَﮏَ ﻟَﺒَّﯿْﮏَ
ﺍِﻥَ ﺍﻟْﺤَﻤْﺪَ ﻭَﺍﻟﻨِﻌْﻤَۃَ ﻟَﮏَ ﻭَﺍﻟْﻤُﻠْﮏ ﻟَﺎ ﺷَﺮِﯾْﮏَ ﻟَ

یااللہ عزوجل ہم سب کو اگلے سال حج کی سعادت نصیب فرما آمین🤲
یا رب العالمین اِس ماہ مبارک کی رحمتیں برکتیں ہم سب پر نازل فرما
آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲

Photos from Al Falah Residence Welfare Association's post 04/05/2026

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ

الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

" مورخہ: 04 مئی 2026

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (TMC) ماڈل ٹاؤن کی جانب سے ٹاؤن فنڈ کے تحت آئندہ شروع کیے جانے والے 1000 نئی سڑکوں کے منصوبے کے ٹینڈرز کی الاٹمنٹ اور اعلان کے سلسلے میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعتِ اسلامی کراچی، جناب منعم ظفر خان نے منصوبے کی تفصیلات اور آئندہ لائحۂ عمل سے آگاہ کیا۔

تقریب میں الفلاح ریزیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر جناب امین شیخ اور نائب صدر جناب اظہر شیخ نے کونسلر انجینئر اظہر جاوید کی دعوت پر شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر امیر ضلع ایئرپورٹ جناب محمد اشرف، یوسی چیئرمین جناب احسن ضمیر اور کونسلر انجینئر اظہر جاوید کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بالخصوص الفلاح کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جلد ہی ایسوسی ایشن اور متعلقہ حکام کے درمیان ایک باضابطہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں الفلاح کے لیے مختص ترقیاتی کاموں، الاٹمنٹس اور ترجیحات کے حوالے سے جامع تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔"

والسّلام

منجانب
رابطہ سیکٹری
ذیشان احمد ماموجی
الفلاح ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن

04/05/2026

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ

الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

مورخہ 3 مئی 2026

ایم این اے (MNA) این اے 232 محترمہ آسیہ اسحاق صاحبہ کی جانب سے ایک پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سی او سی (COC) ممبر مبشر بھائی اور سیکٹر انچارج عمران پرویز بھائی کی خصوصی دعوت پر الفلاح ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے ایم این اے صاحبہ اور دیگر ذمہ داران سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے علاقے کی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرِ نو کے حوالے سے یاد دہانی کروائی گئی اور اس اہم مسئلے پر توجہ مبذول کرائی گئی۔ مزید برآں، ان مسائل پر تفصیلی گفتگو کرنے کے لیے جلد ایک باقاعدہ ملاقات کی درخواست بھی کی گئی ہے تاکہ علاقے کے ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا سکے۔

والسّلام

منجانب:
ذیشان احمد ماموجی
رابطہ سیکرٹری
الفلاح ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن

16/04/2026
05/04/2026

الحمداللہ الفلاح کی پہلی امیر معاویہ مسجد میں مسجد کے مخیر حضرات بلخصوص فیضان بھائی اور مسجد انتظامیہ کے تعاون سے وضو اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے کنوواں بنادیا گیا ہے۔

تمام مساجد ، اسکول ، مالز اور سوئمنگ پول کی انتظامیہ سے بھر پور اپیل کی ہے کہ وضو اور دیگر پانی کو محفوظ کریں اور کنوؤیں بنائیں۔

شکریہ

22/02/2026

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ

الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

جیسا کہ سب کے علم میں ہے کہ الفلاح سی ڈی کا روڈ (ایم کیو ایم پاکستان) کے ایم این اے فنڈز سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں چند اعتراضات سامنے آئے تھے، جن کے حوالے سے ایک درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے معزز ایم این اے محترمہ آسیہ اسحاق باجی، مرکزی اراکین بہادر آباد اور سیکٹر کمیٹی (ایم کیو ایم پاکستان) سے گزارش کی گئی تھی کہ الفلاح روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔ خصوصاً پرانی سڑک کے اسکریپ کو مکمل طور پر ختم (ڈسمینٹل) کر کے مناسب طریقے سے کمپیکشن کی جائے اور اس کے بعد نیا ٹف پیور روڈ تعمیر کیا جائے۔

یہ مؤقف اس بنیاد پر اختیار کیا گیا کہ اگر پرانی سڑک کے اوپر ہی کام کیا گیا تو بارش کا پانی گلیوں میں جمع ہونے کا خدشہ ہے، گھروں کی سطح نسبتاً نیچی ہو سکتی ہے، اور اس کے نتیجے میں سوسائٹی کی مجموعی قدر و قیمت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

اس ضمن میں ایم این اے کے کوآرڈینیٹر، اشعر بھائی نے گزشتہ روز کمیٹی سے رابطہ کیا۔ آج اشعر بھائی، متعلقہ انجینئر اور ٹاؤن کے جوائنٹ انچارج (بلدیاتی کمیٹی) آصف صدیقی بھائی نے کمیٹی ممبران سے ملاقات کی اور الفلاح روڈ کا دورہ بھی کیا۔

ان شاء اللہ، اشعر بھائی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ عید کے بعد تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، اور معیار، اسکریپ کی مکمل صفائی اور کمپیکشن کے معاملات میں تسلی بخش اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی علاقہ مکین کو شکایت کا موقع نہ ملے۔

والسّلام

منجانب
الفلاح ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن

07/02/2026

السلام علیکم،

گزشتہ شب بروز جمعہ، 6 فروری 2026ء، سنی شیخ بھائی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی میئر کے کوآرڈینیٹر جناب عادل غلام بلوچ بھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کمیٹی ممبران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پوری ایسوسی ایشن کے وفد نے الفلاح میں پانی کی لائن کی تبدیلی اور تقریباً 20 سال بعد الفلاح ڈی اور ڈی ایکسٹینشن میں پانی کی بحالی پر دلی شکریہ ادا کیا۔
ساتھ ہی ایک گلی میں پانی کی لائن کے کنکشن کا کام تاحال زیرِ التوا ہونے کے باعث اس کی تکمیل کے لیے دوبارہ گزارش کی گئی، جس پر کام جلد مکمل کروانے کی درخواست کی گئی۔

مزید برآں، جناب عادل بھائی نے الفلاح سی، سی سی، ڈی اور ڈی ایکسٹینشن میں جلد پیور بلاک سے گلیوں کی تعمیر کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
اس ضمن میں ان سے گزارش کی گئی کہ ٹھیکیدار کو روڈ لیولنگ اور اسکریپ کے حوالے سے سختی سے ہدایات دی جائیں تاکہ نئی گلیاں گھروں کی سطح سے بلند نہ ہوں۔

ان شاء اللہ، آئندہ دنوں میں مزید ترقیاتی کاموں کی بہتر پیش رفت کی پُرامید توقع ہے۔

منجانب:
الفلاح ریزیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن

18/12/2025

الحمدللہ!
الفلاح ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کی مسلسل کوششوں اور عوامی تعاون کے نتیجے میں ڈپٹی میئر کراچی، جناب سلمان عبداللہ مراد بھائی اور ان کے کوآرڈینیٹر جناب عادل غلام بلوچ بھائی کی خصوصی کاوشوں سے 1600 فٹ پانی کی لائن کی مکمل ری پلیسمنٹ کا منصوبہ کے ایم سی کی جانب سے آخری مراحل میں ہے۔

الفلاح ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن اور علاقے کے تمام مکین ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بھائی اور عادل غلام بلوچ بھائی کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے علاقے کے اس اہم عوامی مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عملی اقدامات کیے۔

الفلاح ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Karachi
75210