01/06/2025
پی ایس ایف اردو یونیورسٹی کے سینئر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن شریف حسین اور اردو سائنس یونٹ کے صدر مسرور خان نے رجسٹرار سعدیہ خلیل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو درپیش مسائل پر بات چیت کی ۔
16/04/2025
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن آج وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں چھت کا ملبہ طلباء پر گرنے کے افسوسناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس حادثے میں تین طلبہ زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ نہ صرف انتظامیہ کی سنگین غفلت اور نااہلی کا ثبوت ہے بلکہ اس بات کا بھی عکاس ہے کہ بیس سال سے بھی پرانی اور خستہ حال عمارت میں تعلیم جاری رکھوانا، طلبہ کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ بے حس اور نااہلوں کا ایسا ٹولہ ہے جو فیس کے نوٹس دینا جانتی ہے، داخلے منسوخ کرنا جانتی ہے، مگر طلبہ کی جان بچانا، خستہ حال عمارت بنوانا اور تعلیم دینا ان کے اختیار سے باہر ہے۔ ان کی سیاست، کرپشن اور نااہلی نے اس درسگاہ کو موت کا گڑھ بنا دیا ہے۔ حادثے ہوں یا جانیں جائیں — انہیں بس اپنی کرسی اور سفارشیوں کی پرواہ ہے۔
ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لے کر متاثر طلباء کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
Asif Ali Zardari Government of Pakistan Ministry of Federal Education and Professional Training Pakistan
04/04/2025
ہم تاریخ کے اس روشن چراغ کو سلام پیش کرتے ہیں، جس نے ظلم و جبر کے اندھیروں میں حق و سچ کا علم بلند رکھا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف ایک سیاستدان تھے، بلکہ وہ عوام کی امید، غریبوں کی آواز اور پاکستان کے جمہوری خواب کی تعبیر تھے۔
4 اپریل وہ دن ہے جب ایک عظیم لیڈر کو عدالتی قتل کا نشانہ بنایا گیا، مگر ان کے نظریات آج بھی زندہ ہیں، ان کی جدوجہد آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔
زندہ ہے بھٹو، زندہ ہے!
جمہوریت زندہ باد!
People Students Federation Jamia Urdu Science Karachi Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari
30/03/2025
ul-Fitr
May this blessed day bring peace, prosperity, and divine mercy into your life. May Allah accept your prayers and grant you endless happiness and success.
Pakistan Peoples Party - PPP PPP Digital PSF Karachi PSF District East People Students Federation Jamia Urdu Science Karachi Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Asif Ali Zardari Saeed Ghani Engr Madni Raza Masroor Khan
24/12/2024
"تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے آپ دنیا کو بدل سکتے ہیں۔"
قائدِاعظم نے ہمیشہ تعلیم کو قوموں کی ترقی کی بنیاد قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کو بلا تفریق تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔
پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم تعلیمی میدان میں قائدِاعظم کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور نوجوان نسل کو ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن کریں گے۔
پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی 🇱🇾
15/11/2024
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کی جانب سے مذمتی بیان
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی ایس ایس سی کی جانب سے پی ایس ایف زیبول یونیورسٹی کے ڈپٹی چیف آرگنائزر صفی اللہ ویسر، آرگنائزر حفیظ خاصخیلی، غفور سھتو، یاسین ٿھیم، عمران کوش، مدثر خاصخیلی اور دیگر کارکنان کے ساتھ پی ایس ایف جی پی ایم سی کے سابق صدر عبدالرزاق گاڈھی اور پی ایس ایف ایس ایم لاء کالج کے شاگرد دلاور مگنیجو پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سیاسی کارکنوں کو جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے دبانے کی یہ ناکام کوشش ہمیں ہمارے مشن اور جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔ یہ ایف آئی آر ہمارے لئے سیاسی جدوجہد کا تمغہ ہیں اور ہم ان ہتھکنڈوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
پی ایس ایف ایک پرامن تنظیم ہے جو ہمیشہ اپنے کارکنان کے حقوق اور عزت کے تحفظ کے لئے کھڑی رہی ہے۔ ہم شرپسند عناصر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جھوٹ اور سازشوں کے ذریعے ہمارا راستہ روکنا ممکن نہیں۔
🇱🇾✊
09/11/2024
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
آج ہم عظیم شاعر اور فلسفی علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی شاعری نہ صرف ادب بلکہ نسلوں کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ اقبال نے نوجوانوں کو خودی کا پیغام دیا، ان میں خود اعتمادی پیدا کی اور انہیں بیداری و خود مختاری کی راہ دکھائی۔
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی 🇱🇾