31/07/2024
شھید اسماعیل ھنیہ کی بیٹی نے خبردار کردیا
کون کہتا ہے ایران کا قصور ہے!!
تم، عرب، اسے اپنے ملکوں میں قبول نہیں کرتے، تمہیں ایران سے زیادہ ہمارے قریب ہونا چاہیے تھا!!
لیکن ایران آپ سے بہتر ہمارا سہارا تھا اور اس وجہ سے آپ کو ایران کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جو اس لحاظ سے آپ سے زیادہ معزز ہے کہ وہ اسلام کا دارالحکومت ہے۔
12/06/2024
السلام علیکم یاعل مدد
کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں ہمارے عزیز دوست ہمارے قریبی برادر محترم مولانا سید علی رضا زیدی النجفی کے عقد کے موقع پر لی گئی کچھ یادگار تصاویر اس موقع پر حجتہ السلام و المسلمین جناب مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، سیکریٹری ایف۔بی۔آر جناب حسن زلفقار صاحب، فورمر جسٹس گلگت بلتستان ہائی کورٹ جناب مظفر علی صاحب اور صاحبان شرکت کے ساتھ یادگار تصاویر
02/06/2024
میڈیکل کمیٹی مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے ہیڈ جناب یاسر ترمیذی بھائی کے گھر نذر امام علی کا اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے جنرل سیکرٹری عباس حیدر اور دیگر سیکرٹری و عہدیداران کے ساتھ ساتھ خطیب حسینیت علامہ نقی نقوی بھی موجود خدا خادمین کے رزق میں برکت عنایت فرمائیں
30/04/2024
برادر محترم یہ میٹا کا بنانے والا بھی شاید کوئی پکا علی والا ہی ہے
05/04/2024
*وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا*
اور جو بھی اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لئے نجات کی راہ پیدا کردیتا ہے
*وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ*
اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جس کا خیال بھی نہیں ہوتا ہے اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے بیشک خدا اپنے حکم کا پہنچانے والا ہے
21/02/2024
امام زمانہ کی پریشانیاں
عام طور پر نامحرم مرد عورت ایک دوسرے سے باتیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ہماری نیت غلط نہیں ہے لیکن اصل میں روایت اسلامی اور قرآن دونوں میں پردے کا حکم اور نامحرم سے کوئی بھی رابطہ نہ رکھنے کا حکم اسی بنیاد پر منع کیا ہے کہ جس کی تحقیق نیچے دی ہوئی ہے
*روس ایودیوکا کی جدید تحقیق کے مطابق پتا چلا ہے کہ عورت کا بدن مرد کو تیراسی(83) فیصد متحرک کردیتا ہے اور مرد کی باتیں اسکا بولنا عورت کو تیراسی(83) فیصد متحرک کردیتا ہے*
ناجائز رشتے کی بنیاد مرد کی طرف سے باتوں اور عورت کی طرف سے بناو سنگھار سے شروع ہوتی ہیں اسی لیے اسلام نے دونوں پر پابندی لگائی ہے کہ عورت اپنے آپ کو پردے کے ذریعے محفوظ رکھے اور مرد اپنی زبان پر قابو رکھے۔
*رسول خدا نے فرمایا: دوسروں کی عورتوں کو پاکدامن رہنے دو تاکہ تمہاری عورتیں پاکدامن رہ سکیں
ملتمس دعا: سید نقی رضا شاہ
12/12/2023
مجلس عزا بسلسلہ شہادت دختر رسول شہزادی کونین بی بی پاک ماں جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ
🌼 برائے ایصال ثواب و بلندی درجات 🌼
مبلغ سندھ مولانا صوفی سید ابن حسن رضوی اعلی اللہ مقامہ و فرزندان
18 دسمبر بروز سومر 04 جمادی الثانی
بوقت: صبح 10:00 بجے
*بمقام: امام بارگاہ دربار حسین انجمن حسینیہ ہنگورجہ ضلع خیرپور میرس
سوگوارن: خانوادہ مبلغ سندھ مولانا صوفی سید ابن حسن رضوی اعلی اللہ مقامہ
میزبان: (سید نقی رضا شاہ رضوی) ممبر آف امور عزاداری ضلع وسطی مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان، کوآرڈینیٹر سٹی کونسلر کراچی پاکستان پیپلز پارٹی، جنرل ممبر آف سندھ ادارہ فروغ علم پاکستان
تمام مومنین بالخصوص ہنگورجہ کے مومنین سے شرکت کی درخواست ہے
07/12/2023
دعائے صحت کی التماس ہے۔ بزرگ عالم دین قائد ملت جعفریہ شھيد علامہ سید عارف حسین الحسینی قدس سرہ کے ساتھی اور رفیق حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد عالم شاہ موسوی صاحب(آف سکہر) اس وقت بہت زیادہ علیل ہیں اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔تمام مومنیں و مومنات سے خصوصی دعائوں کی اپیل ہے
03/12/2023
*جیئن سندھ جیئن*
*سندھ وارا جیئن*
*سندھی ٹوپی اجرک وارا جیئن*
*نعرہ حیدری یا علی*
هي سنڌ عليؐ وارن جي
مولا جي عزادارن جي ❤️🌸
11/10/2023
السلام علیکم - یاعلی علیہ السلام
امید ہے تمام دوست احباب خیریت سے ہونگے معذرت خواہ ہوں کہ دنیاوی و دینی تعلیم مدارس کی مصروفیات کی وجہ سے دامن وقت میں گنجائش ممکن نہیں جس کی پیش نظر اس پلیٹ فارم سے دستبردار ہونا پڑھ رہا ہے خدا آپ سب کا ہامی و ناصر ہو جزاک اللہ التماس دعا