Gulshan e Sheraz Residents Welfare Association

Gulshan e Sheraz Residents Welfare Association

Share

گلشنِ شیراز ریذیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن�
اسکیم 41 سرجانی ٹاؤن سیکٹر 6 میں واقع رہائشی سوسائٹی

22/12/2025

*گلشنِ شیراز ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات کا نتیجہ*
21 دسمبر 2025
​آج گلشنِ شیراز ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے انتخابات میں آصف محمود پینل اتنخابی نشان سورج اور گلشنِ شیراز محلہ کمیٹی پینل انتخابی نشان گلدستہ💐 کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ​ووٹوں کی گنتی کے بعد، گلشنِ شیراز محلہ کمیٹی پینل نے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور شاندار کامیابی حاصل کی۔ ​اس جیت کے ساتھ، اب محلہ کمیٹی پینل کے تمام ممبران اور عہدیداران گلشنِ شیراز ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
​محلہ کمیٹی پینل کے تمام عہدے داروں اور ممبران کو بہت بہت مبارک ہو!

08/10/2025

الســـلام علیکم معززین گلشنِ شیراز 7 اکتوبر 2025 بروز منگل گلشنِ شیراز ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن ®️ کے آفس روشنا پارک میں پانی کی مشکلات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں گلشنِ شیراز سے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پانی کے مسائل کا زکر بھی کیا اور نئے کنکشن کے حوالے سے اپنا ردعمل بھی ایسوسی ایشن کو دیا اور خدشات کا بھی اظہار کیا۔ گلشنِ شیراز ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن ®️ کی جانب سے صدر آصف حسین ترکمان نے یہ یقین دہانی کروائی کہ گلشنِ شیراز کے رہائشیوں کی مرضی ضرورت کو مدنظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں گے اور مل جل گر گلشنِ شیراز کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے آج بروز بدھ بلڈر شیراز قریشی اور شہزاد اسٹیٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کے زمہ داران سے گلشنِ شیراز ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن ®️ اور چند اہم رہائشیوں کی میٹنگ ہے اس میں بھی پانی کے مسائل کے مستقل حل کے حوالے سے بات ہو گی اور کوشش کر کے مستقل حل کیا جائے گا۔

07/06/2025
Photos from Gulshan e Sheraz Residents Welfare Association's post 06/06/2025

عید الاضحیٰ کے موقع پر گلشن شیراز کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ صفائی کا خاص طور پر خیال رکھیں صحت مند اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے، براہ کرم ان ہدایات پر عمل کریں:
قربانی کی آلائشوں کو گلی میں ایسی مناسب جگہ رکھیں جہاں سے ٹاؤن کے نمائندوں کو لے جانے میں بھی آسانی ہو لیکن روڈ کے بیچ رکھنے سے گریز کریں کہ راستے میں گزرنے والوں کے لیے تکلیف دہ ہو۔
جانوروں کے فضلے، گھاس چارہ اور بھالو مٹی کو مناسب طریقہ کار میں تلف کریں اسے سیوریج لائن میں ہرگز نا ڈالیں۔
اس سلسلے میں یوسی چیئرمین 7 منگھوپیر سے بھی گلشنِ شیراز ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن ®️ کے نمائندوں اور گلشنِ شیراز کے رہائشیوں کی ملاقات ہوئی ہے جس ملاقات میں یوسی چیئرمین نے عید الضحیٰ کے اچھے انتظامات اور صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنانے کے حوالے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے گا عید الضحیٰ کے تینوں دن آلائشوں کو جمع کرنے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے حوالے سے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
زمہ دار رہائشی ہونے کا ثبوت دیں جہاں اس اہم فریضہ قربانی کے لیے اتنی مشقت اور اخراجات ہوئے ہیں کچھ صفائی یا آلائشوں کو مناسب جگہ تک رکھنے میں خرچ ہوتے ہیں تو بیماریوں سے بچنے اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے زاتی طور پر انتظام کر کے قربانی کے بعد متعلقہ جگہ کو مکمل صاف کر دیں۔
*گلشن شیراز ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن* ®️

29/05/2025

*بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيم*

*معززین گلشنِ شیراز*

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*گلشنِ شیراز ریذیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن ®️* کی کوششیں ایک مرتبہ پھر بارآور ثابت ہوئیں اور *الحمدللہ ثم الحمدللہ*

آج گلشنِ شیراز ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن ®️ کے یونین آفس پر مورخہ 28 مئی 2025 سیکٹر 06 کی سوسائٹی انارکلی، گلشنِ بلال، KDA فلیٹ کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان کے نمائندوں سمیت ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے ایم این اے فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر اور یوسی چئیرمین اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شریک ہوئے۔ جس میں لوڈشیڈنگ اور روڈ ایکسیڈنٹ اور دیگر معمالات پر گفتگو ہوئی اور سیکٹر 6 کی بہتری کے لیے مل جل کر کام کرنے کرنے کا عظم کیا گیا,

*روڈ ایکسیڈنٹ*
اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے. فوری طور پر 82 فٹ اور 40 فٹ نئے تعمیر روڈ پر رکاوٹ اور اسپیڈ بریکر کا کام کروایا جائے گا.

*کے الیکٹرک*
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ کے الیکٹرک کی ہائی مینجمنٹ سے جلد از جلد میٹنگ کی جائے گی..

آج کی میٹنگ میں مندرجہ بالا دو نکاتی ایجنڈے پر اتفاقِ رائے سے فیصلہ ہوا کہ گلشنِ شیراز ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی کے صدر آصف ترکمان کی سرپرستی میں دونوں کاموں کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا..

*میڈیا سیل*
*گلشنِ شیراز ریزیڈنس ویلفیئر ایسوسی ®️*

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Gulshan E Shiraz Surjani Sector 6A
Karachi