27/05/2026
کراچی/ 27 مئی 2026
بچہ جیل کراچی کے دورے کے دوران نوعمر قیدیوں کے لیے قائم انتظامات، حفاظتی امور اور ملاقات کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف بیرکس اور رہائشی حصوں میں جا کر قیدی بچوں سے ملاقات کی گئی اور ان میں مٹھائی تقسیم کر کے عید کی خوشیوں میں شریک کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ نوعمر قیدیوں کی تعلیم، تربیت اور ذہنی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ انہیں مثبت ماحول فراہم کر کے ایک بہتر مستقبل کی جانب واپس لایا جا سکے۔
27/05/2026
کراچی/ 27 مئی 2026
عید کے پہلے روز انسپیکٹر جنرل سندھ پرزنس اینڈ کریکشن سروس جناب فدا حسین مستوئی نے خواتین جیل کراچی کے دورے میں حفاظتی اقدامات، ملاقات کے انتظامات اور خواتین قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا ۔انہوں نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سندھ کراچی ریجن محمد اسلم ملک اور آفیسر انچارج کے ہمراہ بیرکس کا دورا کیا۔ خواتین قیدیوں کو عید کے حوالے سے دی گئی سہولیات، کھانے اور ملاقات کے معاملات کے حوالے سے بات چیت کی۔ عید کی مناسبت سے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی، جبکہ اس موقع پر جیل کے ماحول کو مزید منظم، محفوظ اور باوقار بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا تاکہ اصلاح اور بحالی کے عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
27/05/2026
کراچی/ 27 مئی 2026
عیدالاضحی کے موقعہ پر سنٹرل جیل کراچی میں انسپیکٹر جنرل سندھ پرزنس اینڈ کریکشن سروس جناب فدا حسین مستوئی کی خصوصی آمد۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات سندھ کراچی ریجن محمد اسلم ملک بہی انکے ہمراہ تھے۔ آفیسر انچارج غلام مرتضیٰ شیخ کی جانب سے معزز مہمانوں کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جیل میں عید کے پہلے روز کیئے گئے حفاظتی انتظامات، ملاقات کے نظام اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ باورچی خانے کا دورا کیا اور کھانے کے معیار کا جائزہ بہی لیا گیا۔ مختلف بیرکس میں جا کر قیدیوں سے ملاقات کی گئی اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے مٹھائی تقسیم کی گئی۔ انسپیکٹر جنرل نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے عید ملی۔ قیدیوں سے ملاقات کے موقع پر قیدیوں کی جانب سے سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک پیش کر کے محبت اور احترام کا اظہار بھی کیا گیا۔ دورے کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ جیلوں میں نظم و ضبط کے ساتھ انسانی وقار اور اصلاحی ماحول کو بھی یقینی بنایا جائے۔
26/05/2026
1. ٹیسٹ فیس کی تاریخ میں توسیع کا نوٹس مورخہ 12.06.2026 تک: ایسے امیدواران جنہوں نے 20.05.2026 تک PTS کے ذریعے اپنی آن لائن درخواست کامیابی سے جمع کروائی تھی، "لیکن کسی بھی وجہ سے ٹیسٹ فیس جمع نہ کرا سکے"، وہ اب اپنی درخواست کی حیثیت چیک کر سکتے ہیں اور مقررہ PTS ڈپازٹ سلپ کے ذریعے UBL یا HBL کی کسی بھی آن لائن برانچ میں 12.06.2026 تک ٹیسٹ فیس جمع کرا سکتے ہیں۔
بینک چالان یہاں کلک کرکے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
(https://pts.org.pk/Documents/369/Test%20Fee%20Challan%20Form%20(N).pdf)
2. نوٹ: ایسے امیدواران جنہوں نے فیس پہلے ہی جمع کرا دی ہے لیکن درخواست کی حیثیت "Fee Not Paid / in process" ظاہر ہو رہی ہے، انہیں بھی ضروری ہے کہ وہ 12.06.2026 تک اپنے جمع شدہ چالان کی واضح تصویر اپ لوڈ کریں۔ ضروری تصدیق کے بعد ان کی حیثیت مقررہ وقت میں اپ ڈیٹ کر دی جائے گی اور SMS کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
3. ٹیسٹ فیس کی ادائیگی کا ثبوت: مذکورہ بالا صورتوں میں امیدواران کے لیے ضروری ہے کہ وہ PTS ویب سائٹ پر اپنے جمع شدہ چالان کی تصویر بطور ثبوت اپ لوڈ کریں۔ اپ لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:-
(https://new.pts.org.pk/OnlineForm/UploadChallan/Vm0wd2VFMUhSWGRPVldSWFYwZG9hRlV3Vm5kVU1WcHlWbFJHVm1KR2NIbFdWM1JMVlVaV1ZVMUVhejA9)
1. *TEST FEE DATE EXTENSION NOTICE UP-TO 12.06.2026:* candidates who successfully submitted their online application through PTS by 20.05.2026, *"but could not pay the test fee for any reason",* they may now check their application status and pay the test fee through prescribed PTS deposit slip at any online branch of UBL or HBL up-to 12.06.2026.
Bank Challan can be downloaded by clicking here (https://pts.org.pk/Documents/369/Test%20Fee%20Challan%20Form%20(N).pdf)
2. *NOTE:* Candidates who have already paid the fee but application status shows *"Fee Not Paid / in process"* are also required to upload clear picture of their paid challan up-to *12.06.2026*, after necessary verification their status will be updated in due course of time and intimated through SMS.
3. *PROOF OF TEST FEE PAYMENT: Applicants are required to upload a picture of their paid challan as a proof of payment on PTS website in aforesaid cases by clicking here:-* (https://new.pts.org.pk/OnlineForm/UploadChallan/Vm0wd2VFMUhSWGRPVldSWFYwZG9hRlV3Vm5kVU1WcHlWbFJHVm1KR2NIbFdWM1JMVlVaV1ZVMUVhejA9).
26/05/2026
کراچی/ 26 مئی 2026
انسپکٹر جنرل سندھ پرزنس اینڈ کریکشن سروس جناب فدا حسین مستوئی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر کی جیلوں میں عیدالضحی کے پہلے روز کل بروز بدھ 27 مئی 2026 کو قیدیوں کے لیے ملاقات کا سلسلہ کھلا رہے گا، تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ جذباتی وابستگی اور اپنائیت کا احساس بانٹ سکیں۔
اس سلسلے میں انکا کہنا تہا کہ
"صرف باہر کی دنیا کے لیے نہیں، بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی ہے جو اپنی غلطیوں کی اصلاح کے سفر میں جیلوں میں موجود ہیں۔”
اسی سوچ کے تحت سندھ بھر کی جیلوں میں عیدالضحیٰ کے پہلے روز قیدیوں کے لیے ملاقات کا خصوصی انتظام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ اہلِ خانہ اپنے پیاروں سے ملاقات کر سکیں اور عید کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ سکیں۔
اس اقدام کا مقصد جیلوں میں اصلاح، انسانی ہمدردی اور خاندانی روابط کو فروغ دینا ہے، کیونکہ ایک مضبوط خاندانی تعلق قیدیوں کی ذہنی بحالی اور مثبت تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سندھ پرزنز اینڈ کریکشن سروس اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے کہ جیلوں کو صرف نگرانی کے مراکز نہیں بلکہ امید، اصلاح اور انسانی وقار کے اداروں میں تبدیل کیا جائے۔
-adha2026
25/05/2026
انسپیکٹر جنرل سندھ پرزنس اینڈ کریکشن سروس جناب فدا حسین مستوئی کی زیرِ صدارت سندھ بھر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرلز اور جیل افسران کا اہم اعلیٰ سطحی اجلاس وڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا، جس میں عید کے موقع پر جیلوں کی سیکیورٹی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی حکمتِ عملی، ملاقات کے انتظامات اور نمازِ عید و دیگر اجتماعات کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ عید کے دنوں میں جیلوں میں آنے والے ملاقات کنندگان کے لیے مؤثر اور منظم انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جبکہ داخلی و خارجی نگرانی، حفاظتی اقدامات اور قیدیوں کی نقل و حرکت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ نمازِ عید اور دیگر مذہبی اجتماعات کے دوران مکمل نظم و ضبط اور سیکیورٹی کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
اس موقع پر دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا کہ جیلوں کی حفاظت، انتظامی نظم و نسق اور حفاظتی امور میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران کو ہدایت دی گئی کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبہ بندی، فوری ردِعمل اور باہمی رابطے کے مؤثر نظام کو فعال رکھا جائے تاکہ عید کے موقع پر سندھ کی تمام جیلوں میں پُرامن، محفوظ اور منظم ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
21/05/2026
اس پیغام کے ذریعہ عوام الناس کو آگاہ کیا جاتاہے ہے محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں حال ہی میں ہونے والی بھرتیوں یا ٹرانسفر پوسٹنگ کے نام پر اگر کوئی بہی شخص آپ سے پیسوں کی طلب کرے تو فل فور دیئے گئے 03703009081 پر اطلاع کریں۔ خود بہی فراد سے بچیں اور دوسروں کو بہی آگاہ کریں۔ شکریہ۔
17/05/2026
کراچی/17 مئی 2026
خواتین جیل کراچی اور بچہ جیل کراچی میں آج ہونے والے اچانک معائنے نے واضح کر دیا کہ جیلوں میں نگرانی اب صرف دفاتر تک محدود نہیں بلکہ ہر بیرک، ہر سیل اور ہر انتظامی پہلو تک پہنچ رہی ہے۔ انسپیکٹر جنرل نے قیدیوں سے براہِ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل، بالخصوص ملاقات اور کورٹ پراڈکسشن سے متعلق امور کو خود سنا اور فوری توجہ کے احکامات جاری کیے۔
دورے کے دوران جاری تعمیراتی و مرمتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کو پرکھا گیا، جبکہ نئی تعمیر شدہ بیرکس کا خصوصی معائنہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر تعمیر مضبوطی، صفائی اور بہتر رہائشی ماحول کی عکاس ہونی چاہیے۔
خواتین کے جیل میں نظم و ضبط، عملے کی پیشہ ورانہ وضع، صفائی ستھرائی اور غیر ملکی قیدیوں کے علیحدہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ واضح ہدایات دی گئیں کہ جیل کا ماحول محفوظ، باوقار اور مکمل نظم و نسق کا حامل ہونا چاہیے جہاں اصلاح، تحفظ اور انسانی احترام ایک ساتھ نظر آئے۔
یہ معائنہ اس عملی سوچ کی نمائندگی کرتا ہے جس کے تحت سندھ کی جیلوں کو جدید، منظم اور حقیقی اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔
17/05/2026
کراچی/ 16 مئی 2026
انسپیکٹر جنرل سندھ پرزنس اینڈ کریکشن سروس نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کراچی ریجن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر کراچی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں جاری تعمیراتی، مرمتی اور حفاظتی منصوبوں کا جامع جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران ملاقات کے کمرے میں آنے والے شہریوں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے سہولیات، انتظامات اور درپیش مسائل سے متعلق رائے حاصل کی گئی، جبکہ نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے تجاویز بھی سنی گئیں۔
انسپکٹر جنرل نے جاری مرمت و بحالی کے کاموں، اندرونی حفاظتی دیواروں، تقسیماتی دیواروں، مرکزی دروازے اور دیگر حفاظتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تمام کام مقررہ معیار اور رفتار کے مطابق جلد مکمل کیے جائیں تاکہ جیل کے حفاظتی نظام اور انتظامی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
بعد ازاں ملیر جیل توسیعی عمارت میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، جہاں متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ بڑھتی ضروریات کے مطابق بہتر اور منظم سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ دورہ اس واضح عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ سندھ کی جیلوں میں جدید انفراسٹرکچر، مضبوط سیکیورٹی اور مؤثر اصلاحی ماحول کے قیام کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
17/05/2026
کراچی/ 16 مئی 2026
انسپیکٹر جنرل سندھ پرزنس اینڈ کریکشن سروس جناب فدا حسین مستوئی کی سنٹرل جیل کراچی آمد ایک بھرپور نگرانی، مؤثر احتساب اور عملی اصلاحی عمل کی عکاس رہی، جہاں جیل کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں، مرکزی دروازے اور عملے کی رہائشی کالونی کی مرکزی شاہراہ کا معائنہ کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر اور منظم بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ملاقات کے لیے آنے والے افراد کے انتظار گاہ میں جا کر ان سے براہِ راست گفتگو کی گئی اور بدعنوانی، غیر ضروری مشکلات یا دیگر مسائل سے متعلق دریافت کیا گیا، جبکہ ان کی تجاویز کو بھی توجہ سے سنا گیا۔
بعد ازاں پرانے اور نئے ملاقات کمروں کا جائزہ لیا گیا تاکہ قیدیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے بہتر اور باوقار ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ مرکزی کچن میں خوراک کے معیار، مقدار، تیاری کے طریقۂ کار اور صفائی کے انتظامات کو باریک بینی سے جانچا گیا اور معیار برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔
مختلف بیرکس کے دورے کے دوران قیدیوں سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل اور ضروریات کو خود سنا گیا، جن کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو واضح احکامات جاری کیے گئے۔
یہ دورہ اس واضح پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ سندھ کی جیلوں میں نگرانی، شفافیت، انسانی وقار اور اصلاحی عمل کو ایک مضبوط اور مؤثر نظام کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے۔