Border Health Services-Pakistan

Border Health Services-Pakistan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Border Health Services-Pakistan, Government Official, Saddar Karachi, .

Photos from Border Health Services-Pakistan's post 10/01/2024

اسلام آباد میں آج مورخہ 10 اور کل مورخہ 11 جنوری کو منعقد ہونے والی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ میں شرکت کے لئے دیگر ممالک سے آنے والے مہمانانِ گرامی جن میں وزراء اور دیگر معززین شامل ہیں انکی آمد کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر ڈاریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان جناب ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ائیرپورٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سارا سعید اپنے اسٹاف کے ہمراہ آنے والے شرکاء کا استقبال کررہی ہیں


Photos from Border Health Services-Pakistan's post 08/01/2024

ڈاریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان جناب ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ صاحب کی ہدایت پر اسلام آباد ائیرپورٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سارا سعید اسلام آباد میں 10 اور 11 جنوری کو منعقد ہونے والی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ میں شرکت کے لئے آنے والے شرکاء کا استقبال کررہی ہیں


Photos from Border Health Services-Pakistan's post 08/01/2024

کرونا وائرس کی نئی اقسام کے خطرات کے پیشِ نظر ڈاریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان جناب ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ صاحب کی ہدایت پر واہگہ بارڈر پر ٹیسٹنگ/اسکریننگ کا عمل جاری ہے

Photos from Border Health Services-Pakistan's post 08/01/2024

کرونا وائرس کی نئی اقسام کے خطرات کے پیشِ نظر ڈاریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان جناب ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ صاحب کی ہدایت پر طورخم چیک پوسٹ پر ٹیسٹنگ/اسکریننگ کا عمل جاری ہے

Photos from Border Health Services-Pakistan's post 06/01/2024

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کرونا وائرس (COVID -19) کی نئی اقسام کے خطرات کے پیشِ نظر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے مسافروں کی ٹیسٹنگ/ اسکریننگ کی جارہی ہے اس موقع پر مسافروں کے ساز و سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے

06/01/2024

کرونا وائرس کی نئی اقسام کے خطرات کے پیشِ نظر ڈاریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان جناب ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ صاحب کی ہدایت پر ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی ٹیسٹنگ/اسکریننگ کی جارہی ہے


Photos from Border Health Services-Pakistan's post 05/01/2024

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں کرونا وائرس (COVID -19) کی نئی اقسام کے خطرات کے پیشِ نظر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے مسافروں کی ٹیسٹنگ/ اسکریننگ کی جارہی ہے اس موقع پر مسافروں کے ساز و سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے

Photos from Border Health Services-Pakistan's post 05/01/2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں کرونا وائرس (COVID -19) کی نئی اقسام کے خطرات کے پیشِ نظر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے مسافروں کی ٹیسٹنگ/ اسکریننگ کی جارہی ہے اس موقع پر مسافروں کے ساز و سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے

31/12/2023

ڈاریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان جناب ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو نئے سال 2024 کی مبارکباد

امید ہے آنے والا سال پاکستان کے لئے ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو۔ غلام مرتضیٰ شاہ

اللہ تعالیٰ ملک پاکستان میں بسنے والے عوام کی تمام تر مشکلات کا خاتمہ فرمائے آمین۔ غلام مرتضیٰ شاہ

سال نو کے موقع پر دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلسطین کے مسلمانوں کی مشکلوں کو بھی ختم فرمائے آمین۔ غلام مرتضیٰ شاہ

29/12/2023

بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے زیرِ اہتمام ایف سی ایریا کراچی فیڈرل گورنمنٹ ڈسپینسری میں فری میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں Communicable Diseases کی روک تھام کے لئے خصوصی فوکس کیا گیا اور ہیپاٹائٹس بی، سی، ٹی بی کی تشخیص کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول، شوگر، ڈینگی اور ٹائفائیڈ سمیت دیگر امراض کی اسکریننگ کی گئی اور مفت دوائیں فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔ اہلِ علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ڈاریکٹر BHS-P ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ کا شکریہ ادا کیا اور انکی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان جناب ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز صاحبان سے ملاقات کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی۔

24/12/2023

ڈاریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان جناب ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ کی جانب سے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 147 ویں یومِ پیدائش کی مبارکباد سید غلام مرتضیٰ شاہ نے اپنے ایک بیان میں دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 147 ویں یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین و سلام تحسین پیش کرتے ہیں قائد اعظم محمد علی جناح ایک دور اندیش اور بہادر لیڈر تھے جنہوں نے عرضِ پاکستان کی آزادی ممکن بنائی نوجوان نسل کو بانی پاکستان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے محمد علی جناح ملک میں امن و یکجہتی کا جو پیغام دے کر گئے ہم سب کو مل کر اُسکی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔



16/12/2023

*سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراجِ عقیدت و سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔ غلام مرتضیٰ شاہ*

*افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو بھی سلام تحسین پیش کرتے۔ غلام مرتضیٰ شاہ*

ڈاریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان جناب ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ نے اپنے ایک بیان میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراجِ عقیدت و سلام تحسین پیش کیا غلام مرتضیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء ملک کا اثاثہ ہیں۔ آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت ہم ہر طرح کی انتہاپسندی اور دہشت گردی کو مات دے سکتے ہیں۔آج کے دن ہم اپنی افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو بھی سلام تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

* * * * * * * *
* *

Want your business to be the top-listed Government Service?

Culinary Team

Attire

Telephone