06/11/2025
مورخہ 5-11-205 بروز بدھ کو ینگ اتحاد ویلفیئر پاکستان کی نئی منتخب کابینہ ارکان کا حلف برادری تقریب کا پروگران شالیمار ریسٹورینٹ سلطان آباد میں ینگ اتحاد کے چیئرمین جناب ملک عرفان مداخیل صاحب کے صدارت میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین جناب ملک عرفان مداخیل صاحب نے نئی منتخب ارکان سے حلف لیا مندرجہ زیل۔۔ سرپرست اعلیٰ ینگ اتحاد جناب تاج اکبر شینا مداخیل ۔۔معاؤن خصوصی جناب روالامین خان اور سیکٹری اطلاعات اور ترجمان ینگ اتحاد جناب مولانا غلام واحد احسنی صاحب اور اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے یوسفزئی نڑیوالہ جرگہ صوبہ سند کے نائب صدر جناب عابد احمد یوسفزئی صاحب اور تورغر آل کالوال اتحاد کے مرکزی صدر جناب گل محمد . میناوال صاحب اور دیگر احباب نے شرکت کی چیئرمین ملک عرفان مداخیل نے مہمانوں شکریہ اداکیا اور نئی کابینہ ارکان کو مبارک باد دیں۔۔۔
جاری کردہ سیکٹری اطلاعات و ترجمان ینگ اتحاد پاکستان مولانا غلام واحد احسنی۔۔
20/09/2025
اسلام علیکم آپ تمام دوستوں کی خدمت میں عرض یہ ہیں کہ ہمارہ ویلج گواندلہ مداخیل ایک پسماندہ علاقہ ہیں اس میں نہ توکوئی ہسپتال ہیں اور نہ کوئی کوئی ایمبولینس سروس ہیں اور مریضوں کو دوسرے شہر کہ ہسپتالوں میں جانےمیں کافی مشکلات ہوتے ہیں خاص کر خواتین کو اس ضرورت کی پیش نظر ویلج گواندلہ مداخیل نے اپنی مدد آپ کی تحت ایمبولینس لینے کا آغاز کیا ہیں اور کچھ رقم جمع ہوچکی ہیں اور زیادہ رقم کی ضرورت ہیں ہم آپ مخیر حضرات سے اپیل اور درخواست کرتے ہیں کہ اس کار خیر میں ہمارے مدد کریں اللہ تعالیٰ ہم سب کو جزائے خیر دیں آمین ۔۔
اپیل کندہ ۔۔۔خداۓ خدمت گار ملک عرفان مداخیل رابطہ نمبر۔۔03458285601
14/08/2025
تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو....
قوم 14 اگست کو مملکت خداداد پاکستان کا 78 واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منانے جا رہی ہے۔
زندہ قومیں اپنے ملک کی آزادی کا جشن تجدید عہد کے ساتھ سجدہ شُکر ادا کر کے منایا کرتی ہیں۔
قوم کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ ہمیں آزادی پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کی گئی۔
اِس آزادی کی راہ میں ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی تھیں لاکھوں مرد و زن آزادی حاصل کرنے کیلئے آگ و خون کے دریا میں سے گزرنا پڑا اِس آگ و خون کے دریا سے گزرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے لیکن قافلہ آزادی رواں دواں رہا اور آزادی حاصل کر کے ہی دم لیا۔
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
06/06/2025
عید الاضحیٰ مبارک!
اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی کو قبول فرمائے، آپ کی زندگی کو خوشیوں، برکتوں اور امن سے بھر دے۔
یہ عید ہمارے دلوں میں ایثار، قربانی اور بھائی چارے کا جذبہ مزید بڑھا دے۔
دعا ہے کہ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔
عید مبارک! 🌙🐐
30/05/2025
*عاجزی ایک بہترین عمل !*
غرور، تکبر اور اکڑپن انسان کی شخصیت کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے عاجزی اپنائیں کیونکہ میرے رب ذوالجلال کے قریب سب سے بہترین عمل عاجزی کا ہںے جب عزت و ذلت میرے رب نے اپنے ہاتھ میں رکھے ہیں تو پھر غرور، تکبر اور اکڑپن کس چیز کا ؟
*ملک عرفان *
خداۓ خدمت گار