Muhammad Mehdi N Sukena

Call Directions Website

Muhammad Mehdi N Sukena Islamic Education according to the teachings of Muhammad S.A.W.W and His Progeny

19/10/2026

قَالَ الامام علی عَلَیْهِ السَّلَامُ
یَابْنَ اٰدَمَ! اِذَا رَاَیْتَ رَبَّكَ سُبْحَانَهٗ یُتَابِـعُ عَلَیْكَ نِعَمَهٗ وَ اَنْتَ تَعْصِیْهِ، فَاحْذَرْهُ.
اے آدمؑ کے بیٹے! جب تو دیکھے کہ اللہ سبحانہ تجھے پے درپے نعمتیں دے رہا ہے اور تو اس کی نافرمانی کر رہا ہے تو اس سے ڈرتے رہنا-
نهِجَ البلاغه

18/10/2026

قَالَ الامام علی عَلَیْهِ السَّلَامُ
مِنْ كَفَّارَاتِ الذُّنُوْبِ الْعِظَامِ اِغَاثَةُ الْمَلْهُوْفِ، وَ التَّنْفِیْسُ عَنِ الْمكْرُوْبِ.
کسی مضطرب کی داد فریاد سننا اور مصیبت زدہ کو مصیبت سے چھٹکارا دلانا بڑے بڑے گناہوں کا کفارہ ہے۔

17/10/2026

قَالَ الامام علی عَلَیْهِ السَّلَامُ
مَنْ اَبْطَاَ بِهٖ عَمَلُهٗ لَمْ یُسْرِعْ بِهٖ نَسَبُهٗ.
جسے اس کے اعمال پیچھے ہٹا دیں اسے حسب و نسب آگے نہیں بڑھا سکتا۔

16/10/2026

قَالَ الامام علی عَلَیْهِ السَّلَامُ
قُرِنَتِ الْهَیْبَةُ بِالْخَیْبَةِ، وَالْحَیَآءُ بِالْحِرْمَانِ، وَالْفُرْصَةُ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ، فَانْتَهِزُوْا فُرَصَ الْخَیْرِ.
خوف کا نتیجہ ناکامی اور شرم کا نتیجہ محرومی ہے، اور فرصت کی گھڑیاں (تیزرَو) اَبر کی طرح گزر جاتی ہیں۔لہٰذا بھلائی کے ملے ہوئے موقعوں کو غنیمت جانو۔

15/10/2026

قَالَ الامام علی عَلَیْهِ السَّلَامُ
اَقِیْلُوْا ذَوِی الْمُرُوْءَاتِ عَثَرَاتِهِمْ، فَمَا یَعْثُرُ مِنْهُمْ عَاثِرٌ اِلَّا وَ یَدُ اللهِ بِیَدِہٖ یَرْفَعُهٗ.
بامروت لوگوں کی لغزشوں سے درگزر کرو۔ (کیونکہ) ان میں سے جو بھی لغزش کھا کر گرتا ہے تو اللہ اس کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اسے اوپر اٹھا لیتا ہے۔

14/10/2026

قَالَ الامامِ علی عَلَیْهِ السَّلَامُ
مَنْ جَرٰى فِیْ عِنَانِ اَمَلِهٖ عَثَرَ بِاَجَلِهٖ.
جو شخص امید کی راہ میں بگ ٹٹ دوڑتا ہے وہ موت سے ٹھوکر کھاتا ہے۔

13/10/2026

قَالَ الامام علی عَلَیْهِ السَّلَامُ
تَذِلُّ الْاُمُوْرُ لِلْمَقَادِیْرِ، حَتّٰى یَكُوْنَ الْحَتْفُ فِی التَّدْبِیْرِ.
سب معاملے تقدیر کے آگے سر نگوں ہیں، یہاں تک کہ کبھی تدبیر کے نتیجہ میں موت ہو جاتی ہے۔

12/10/2026

قَالَ الامام علي عَلَیْهِ السَّلَامُ
مَا كُلُّ مَفْتُوْنٍ یُّعَاتَبُ.
ہر فتنہ میں پڑ جانے والا قابل عتاب نہیں ہوتا۔
--***--

11/10/2026

قَالَ الامام علي عَلَیْهِ السَّلَامُ
مَنْ ضَیَّعَهُ الْاَقْرَبُ اُتِیْحَ لَهُ الْاَبْعَدُ.
جسے قریبی چھوڑ دیں اسے بیگانے مل جائیں گے۔

10/10/2026

قَالَ اميرامؤمنين امام علي عَلَیْهِ السَّلَامُ
اَعْجَزُ النَّاسِ مَنْ عَجَزَ عَنِ اكْتِسَابِ الاِِْخْوَانِ، وَ اَعْجَزُ مِنْهُ مَنْ ضَیَّعَ مَنْ ظَفِرَ بِهٖ مِنْهُمْ.
لوگوں میں بہت درماندہ وہ ہے جو اپنی عمر میں کچھ بھائی اپنے لئے نہ حاصل کر سکے، اور اس سے بھی زیادہ درماندہ وہ ہے جو پا کر اسے کھو دے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Mehdi N Sukena posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category